Tag: انتہائی مطلوب ملزم .

  • کراچی سے کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم  گرفتار

    کراچی سے کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : ملیر سے کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ملیر میں مشترکہ کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم زبیر احمدعرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے، اس نے 2016 میں کالعدم بی آراےکےکمانڈرزرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت اختیارکی اور معسکر غزن مکران سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکرسیکیورٹی فورسزکےخلاف متعددکارروائیاں کیں، رودبن ایف سی چیک پوسٹ پرراکٹ لانچراوربھاری ہتھیاروں کےساتھ حملے کیے، کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزم 2016 سے 2019تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا اور گرفتار ی سے بچنے کیلئے 2020 میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا مزید بتانا تھا کہ ملزم بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا اور بیرون ملک سے بی ایم او کیلئے فنڈنگ اور متعدد افراد کی ذہن سازی کرتار ہا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچا اور اپنا گروپ منظم کر کے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم گرفتارملزم کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم کراچی سے گرفتار

    فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم کراچی سے گرفتار

    اسلام آباد : فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ، اللہ خان عرف عبداللہ محسود سے اسلحہ وبارودی مواد برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اتحاد ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز  نے بتایا ملزم کے قبضے سے اسلحہ ا ور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم 2008 میں فتنہ الخوارج، جنتہ جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔

    ملزم کمانڈر محمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا اور وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد فرار ہوگیا۔

    گرفتار ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک شفٹ ہوا ، بعد ازاں کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاوٴن میں شفٹ ہو گیا تھا ، ملزم کراچی سے متعدد بار وزیرستان گیا اور فتنہ الخوارج کے ساتھ مل کر سہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کا قریبی رشتہ دار کمانڈر عبداللہ شاہ فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے، جو افغانستان سے پاکستان کے اندر عسکری کارروائیاں کرنے کے لیے انتہائی متحرک رہا،۔

    فتنہ الخوارج کا ایک اور انتہائی مطلوب دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے، ملزم اس سے مسلسل رابطے میں تھا ملزم دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب کے لیے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

    دہشت گرد شاہ ملوک عرف محب 2024 میں تین مرتبہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے عزائم کے لیے کراچی آ چکا ہے اور ابھی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • رینجرز پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ’چیپو‘ گرفتار

    رینجرز پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ’چیپو‘ گرفتار

    رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ناصر عرف ’چیپو‘ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سموں گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر حملے میں ملوث انہتائی مطلوب ملزم ناصر عرف چیپو کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2021 میں شرین والی گلی ریاست نامی منشیات فروش کے اڈے پر تھا ملزم نے ساتھیوں سے مل کر رینجرز مو بائل پر فائرنگ کا انکشاف کیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ناصر عرف چیپو پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،  گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی : لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم  گرفتار

    کراچی : لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے چھاپہ مار کر لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے شارع نورجہاں کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عاطف کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزم عاطف نے لسانی بنیادوں پرگولیاں مار کر 5 افراد کو قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 27 جون 2022 کو بلال اور نثار کو اور 28 جون کو مذید تین افراد پر گولیاں برسائی تھی۔

    فائرنگ کا واقعہ لسانی جھگڑوں کے دوران پیش آیا تھا، 8 جون کو دونوں مقتولین کے ورثاء میتین تدفین کے لیے لے جارہے تھے کہ ملزم نے ساتھیوں کیہمراہ منگھوپیر روڈ پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ کردی، جس کے باعث گولیاں لگنے سے جنازے کے ہمراہ موجود 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق 2 افراد کے قتل کا مقدمہ 27جون تین افراد کے قتل کا مقدمہ 28 جون کو پیرآباد میں درج کروایا گیا، سی ٹی ڈی نے اس سے قبل 12 جون کو عاطف کا قریبی ساتھی فہد صدر سے گرفتارکیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ سال گرفتارہونے والے ملزم فہد کا والد بھی لسانی قتل کے الزام میں جیل کاٹ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ملزم عاطف سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔