Tag: انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر

  • کراچی  : نیو کراچی سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : نیو کراچی سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : نیو کراچی سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر دانش عرف کالا عرف لاڑا کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم بھتہ خوری ،ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی مین رینجرز اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر دانش عرف کالا عرف لاڑا کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ملزم بھتہ خوری ،ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    دوران تفتیش ملزم نے ٹارگٹ کلنگ اور کراچی، اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

    رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم نے 2013 میں نیو کراچی نالہ اسٹاپ پر سیاسی کارکن کو قتل کیا، اکتوبر 2023 میں حیدر آباد پرنس علی روڈ پرحنیف کو قتل کیا جبکہ یکم مارچ 2022 کو مخالف بھتہ خور سلمان کو نیوکراچی سے اغوا کیا اور ملزم دانش نےساتھی ملزم اجمل کیساتھ ملکر مغوی کو قتل کیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم دانش بدنام زمانہ بھتہ خور عبدالصمد سے بھی رابطے میں تھا، ملزم اس سے پہلے متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • پولیس افسر اور یونیورسٹی پروفیسر کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس افسر اور یونیورسٹی پروفیسر کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : سائٹ سپرہائی وے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نکلا، ملزم ثناء اللہ بروہی پولیس افسراور پروفیسر کے قتل میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے کلاشنکوف، پستول اور 4 کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی نے بتایا گرفتار ملزم انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ہے اور ثنااللہ بروہی پولیس افسراورپروفیسر کے قتل میں ملوث ہے۔

    قمرجسکانی کا کہنا تھا کہ ملزم نے2020میں گلشن معمارکےسب انسپکٹرکوشہیدکیا اور ڈکیتی مزاحمت پرسندھ یونیورسٹی کےپروفیسرزین العابدین کوقتل کیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ملزم ثنااللہ ڈکیتی کی 150سےزائدوارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر کئی شہریوں کو زخمی بھی کرچکا ہے۔

    قمرجسکانی نے کہا کہ ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔