Tag: انتہائی مطلوب ڈاکو

  • کچے میں سندھ پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

    کچے میں سندھ پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

    گھوٹکی پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا، ڈاکو تین پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی پولیس کی جانب سے رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو راحب رند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایس ایچ او رونتی عبد الشکور لاکھو کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ہلاک ڈاکو راحب رند گھوٹکی کے تین پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت اغوا برائے تاوان ڈکیتی اور قتل کے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

     دوسری جانب ایس ایس پی حفیظ الرحمن نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے۔

  • کچے میں رینجرز کی کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو ’چاکر‘ گرفتار

    کچے میں رینجرز کی کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو ’چاکر‘ گرفتار

    کراچی: رینجرز  نے اندرون سندھ کچے کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو چاکر گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز  نے اندرون سندھ کچے سے انتہائی مطلوب ڈاکو چاکر کو گرفتار کرلیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا، گرفتار ملزم اغواء برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم چاکر دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہے گرفتار ملزم  نے دوران تفتیش ایک اور اہم انکشاف کیا، ملزم نے پولیس اے ایس آئی عبدالغنی ابڑو کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے 1ایس ایم جی، 121 بور، 285 راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے ایک عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 15سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی پولیس مقابلے میں زخمی 5 ملزمان انتہائی مطلوب ڈاکو نکلے

    کراچی پولیس مقابلے میں زخمی 5 ملزمان انتہائی مطلوب ڈاکو نکلے

    کراچی: گزشتہ روز کراچی کے علاقوں گلبرگ اور عزیز آباد میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے 5 ملزمان انتہائی مطلوب ڈاکو نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے زخمی ڈاکو انتہائی مطلوب ملزمان نکلے ہیں، ڈاکوؤں کا یہ گروہ بینکوں سے رقم نکالنے والے شہریوں کو راستے میں لوٹ لیتا تھا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 5 ماہ قبل عزیز آباد کے علاقے میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے 5 لاکھ 60 ہزار رو پے چھینے تھے۔

    گرفتار زخمی ڈاکوؤں نے دوسری واردات 3 ماہ قبل فیڈرل بی ایریا کے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے 13 لاکھ رو پے چھین کر کی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے گارڈن اور گارڈن ایسٹ میں بھی بینک سے رقم لے کر نکلنے والے درجنوں شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

    گینگ کا ایک رکن شاہزیب پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے، جس کی لوٹ مار کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

  • ‌کراچی میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی ، انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

    ‌کراچی میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی ، انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

    کراچی : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈاکو عامر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزاورپولیس نے اورنگی قصبہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو عامر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوانےوالوں کو لوٹا تھا، ملزم نے 30جولائی کو3 افراد سے ایک لاکھ4ہزار،موبائل فون چھینے، پولیس نےملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان نےفائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سےملزم کے 2ساتھی زخمی حالت میں گرفتارہوئے۔

    ترجمان کے مطابق اس دوران مرکزی ملزم عامر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعددوارداتوں کا اعتراف کیا۔

    اس سے قبل کراچی میں ایسٹ پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کرکے 28سےزائدموبائل فونز،4پستول بمع راؤنڈ برآمد کرلئے تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمررضاجسکانی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان سنگین واداتوں میں ملوث ہیں اور تھانہ سچل،سہراب گوٹھ،سائٹ سپر ہائی وے،سرجانی،معمارمیں واداتیں کرتے تھے۔