Tag: انتہاپسند

  • بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا غریب کشمیری نوجوانوں پر تشدد

    بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا غریب کشمیری نوجوانوں پر تشدد

    لکھنؤ: بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، کشمیروں‌ کا جینا مشکل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار میں مذہبی تعصب کے بعد لسانیت اور قوم پرستی بھی عروج پر پہنچ گئی، بڑھتی انتہا پسندی کے باعث بھارت میں کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    لکھنؤ میں دو میوہ بیچنے والے کشمیریوں پر ہندوانتہا پسندوں نے حملے کردیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ سڑک پر موجود افراد نے واقعے کی ویڈیو بنا لی.

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خشک میوہ بیچنے والے کشمیریوں پر انتہاپسندوں نے لاٹھیاں برسائیں، بری طرح گھسیٹا اور سرعام تشدد کا نشانہ بنایا.

    انتہاپسند دھڑلے سے کہتے رہے کہ یہ کشمیری ہیں، اس لیے ان پر تشدد کررہے ہیں۔

    یہ افسوس ناک ویڈیو مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیئر کی اور بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کر دیا، جو انتہاپسندوں کے ہاتھوں‌یرغمال بن گیا ہے.

    مزید پڑھیں: بھارت میں‌ مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اقوام متحدہ

    سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے لکھا کہ آر ایس ایس یا بجرنگ دل کے غنڈوں کے ہاتھوں اس طرح کا تشدد اور ‘اٹوٹ انگ’ کا تصور ساتھ نہیں چل سکتا۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کو آئے روز ظلم، و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کاتشدد‘ مسلمان نوجوان ہلاک

    بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کاتشدد‘ مسلمان نوجوان ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کےضلع گملا کے رہائشی 20 سالہ محمد شالک کو اس کےدرجنوں اہل علاقہ نےاُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی دوست کو اس کےگھر چھوڑنے جارہے تھے۔

    پولیس کےمطابق مشتعل ہجوم نے نوجوان کو اس کی دوست کے سامنے ہی ایک پول سے باندھا اور ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارنا شروع کردیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والےاس تشدد کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان کی بازی ہارگیا۔

    گملاپولیس چیف چندن کمار جھا کا کہناہےکہ پولیس اس بات کی تفتیش میں مصروف ہے کہ کیا ہجوم کو لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کےخلاف تشدد پر اکسایا۔

    چندن کا کمار کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔انہوں نےکہاکہ نوجوان جوڑا ایک سال سےساتھ تھا اور ماضی میں بھی انہیں متعدد مرتبہ دھمکیاں دی گئی تھیں۔


    بھارت میں افریقی شہریوں پر بدترین تشدد


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ بھارتی شہرگریٹر نوائڈا میں منشیات کے استعمال کے باعث ایک نوجوان کی موت کے بعد مقامی باشندوں کا ایک مشتعل ہجوم افریقی شہریوں پر ٹوٹ پڑاتھا۔

    سینکڑوں مشتعل افرادنے افریقیوں پر لکڑیوں اور لوہے کی کرسیوں سے حملے کیے جس کےنتیجے میں دس سے زائد افریقی با شندے زخمی ہوئےتھے،جن میں پانچ نائجیرین شہری تھے۔


    بھارت: لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 4 مسلمان شہید


    واضح رہےکہ گزشتہ سال ستمبرمیں بھارت کے شہر بجنور میں مسلمان لڑکیوں کو چھیڑنے پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کرکے چار مسلمان نوجوانوں کو شہید اور 12 کو زخمی کردیا گیاتھا۔

  • پاک بھارت تناؤ،شاہ رخ اورکرن جوہرانتہاپسندوں کےنشانے پر

    پاک بھارت تناؤ،شاہ رخ اورکرن جوہرانتہاپسندوں کےنشانے پر

    ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نےشاہ رخ خان اور کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کےساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

    تفصیلات کےمطابق انتہاپسند جماعت نونرمن سنہا کی جنرل سکیریٹری شالینی ٹھاکرے کا شاہ رخ خان اور کرن جوہر کو کہنا ہے ’کیا آپ کو 125 کروڑ کی آبادی میں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لیے کوئی ہندوستانی اداکار نہیں مل رہا جس کی وجہ سے آپ کو پاکستان جیسے ملک سے اداکاروں کو یہاں لانا پڑے‘۔

    شالینی ٹھاکرے نےتمام فلم پروڈیوسرز کو وارننگ دی کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کاسٹ نہ کریں ایسا کرنے پر ان کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں:پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نامور اداکاروں کو 48 گھنٹوں کے دوران ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تھی جن میں فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر، ماورہ حسین اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سری نگر میں بھارتی فوجی مرکز پر حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

  • بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    کلکتہ: انتہا پسند تنظیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کرتے ہوئے ایڈن گارڈن کولکتہ کی پچ کھودنے کی دھمکی دے دی۔

    دھرم شالا کے بعد کولکتہ میں بھی انتہا پسند دھمکیوں پر اترآئے، انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔ کہتے ہیں ایڈن گارڈن میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    تنظیم نےمیچ رکوانے کیلئے کولکتہ کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی خط لکھا ہے جس میں دھمکی اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ پچ کھودیں گے، کسی قیمت پرپاکستان کوکولکتہ میں میچ نہیں کھیلنےدیں گے۔

  • انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    ممبئی: بھارتی انتہا پسندوں نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی اور ددھمکی دی ہے اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی توایڈن گارڈن گراؤنڈ کی پچ کھو دی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم اے ٹی ایف آئی کے صدر وریش شنڈیالا نے تازہ دھمکی میں کہا ہےکہ پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنا دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی توہین ہے اور وہ کسی قیمت پر پاکستان ٹیم کو بھارت میں میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو ایڈن گارڈن کی پچ کھود دی جائے گی،انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ بھر میں پاکستان مخالف مظاہرہوں کا بھی اعلان کیا ہے۔