Tag: انتہاپسندی

  • برطانیہ: انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کروادی گئی

    برطانیہ: انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کروادی گئی

    برطانیہ میں انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کرواکے اس کا فوری طور پر اطلاق کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسروں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی نفی یا تباہی کو تعریف کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انتہاء پسندی کی نئی تعریف میں تشدد اور عدم برداشت پر مبنی نظریات کو فروغ دینے والے گروپس کو حکومتی فنڈنگ سے روک دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ برطانیہ کی لبرل پارلیمانی جمہوری نظام اور جمہوری حقوق کو کمزور کرنا یا انہیں تبدیل کرنے کی کوشش بھی تعریف کا حصہ ہے۔

    غیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کا سہارا لینے کا فیصلہ

    مسلم کونسل آف بریٹن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعریف مسلم کمیونٹی کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے کا باعث بن سکتی ہے۔

    وزیر کمیونیٹیز مائیکل گوو کے مطابق مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف بڑھتے جذبات سے نمٹنے کے لیے انتہا پسندی کی تعریف کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

  • بھارت خطے کو انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہا ہے، شیری رحمان

    بھارت خطے کو انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہا ہے، شیری رحمان

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پرلگ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ پر پابندی سے کشمیر کی صورت حال غیرواضح ہے، مقبوضہ کشمیر میں دوران کرفیو بدترین مظالم کی اطلاعات ہیں۔

    شیری رحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، کشمیر کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پرلگ چکا ہے۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ خطے کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان نہیں بھارت ہے، بھارت خطے کو انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 29ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 29ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • نیشنل ایکشن پلان: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مدرسہ تحویل میں لے لیا گیا

    نیشنل ایکشن پلان: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مدرسہ تحویل میں لے لیا گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد تیز کر دیا گیا ہے، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک مدرسے کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بھی ایک مدرسے کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”محکمہ اوقاف نے تحویل میں لیے گئے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کر دیے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت مزید 3 اسکول بھی سندھ حکومت نے تحویل میں لے لیے، جن میں دار القرآن جمشید کالونی، دار القرآن خاصخیلی کالونی اور فاطمہ تعلیم القرآن شامل ہیں۔

    ذرایع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نواب شاہ نے تینوں تعلیمی اداروں کو تحویل میں لے لی، تینوں تعلیمی اداروں کا کنٹرول اب محکمہ اوقاف سندھ کے پاس ہوگا، ان اداروں میں مجموعی طورپر 207 طلبہ زیرِ تعلیم تھے۔

    اب تک ملک بھر سے 182 مدارس اور 34 اسکول و کالجز، 5 اسپتال، 184 ایمبولینس اور درجنوں دفاتر کا کنٹرول حکومت سنبھال چکی ہے جب کہ 121 افراد زیر حراست لیے جا چکے ہیں۔

    سندھ بھر میں فلاح انسانیت اور جماعۃ الدعوۃ کے زیر انتظام چلنے والے 56 مدارس اور اسکولوں کو صوبائی حکومت تحویل میں لے چکی ہے۔

    پنجاب میں 160 مدارس، 32 اسکول، 2 کالجز، 4 اسپتال اور 153 ڈسپنسریاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

    وزارتِ داخلہ کے مطابق جو اسکول اور مدارس تحویل میں لیے گئے ہیں وہ محکمہ اوقاف کی چھ رکنی کمیٹی کے حوالے کیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈاؤن، 121ا فرادکو حفاظتی تحویل لے لیاگیا

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف آپریشن جاری رہے گا، صوبوں کے ساتھ وزارت داخلہ مل کر کام کر رہی ہے۔

    جن مساجد اور مدارس کا کنٹرول سنبھالا گیا ہے، ان میں مسجد قبا، مدنی مسجد، علی اصغر مسجد، مدرسہ خالد بن ولید اور مدرسہ ضیا القرآن شامل ہیں جب کہ محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کر دیے ہیں۔

  • امریکہ کا رویہ مجرما نہ ہے، وہ دنیا کوانتشارکی طرف لےجا رہا ہے‘ سراج الحق

    امریکہ کا رویہ مجرما نہ ہے، وہ دنیا کوانتشارکی طرف لےجا رہا ہے‘ سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ چاہتاہے پاکستان افغانستان میں اس کی ہارکو فتح میں بدلے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ مجرمانہ ہے، وہ دنیا کو انتہا پسندی کی طرف لے کرجا رہا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا الزام پاکستان پر تھوپ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ خود بخود دنیا میں تنہا ہوجائے گا، امریکہ کے اس اعلان سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔


    مذہبی آزادی، امریکہ نے پاکستان سمیت 11 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا


    امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن کا خاتمہ کرکے پاکستان کومزید طاقتوربنانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امریکی اعلان سے ہمیں اپنے پیروں پرکھڑا ہونے کا موقع ملا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ کا رویہ متعصبانہ ہے، امریکہ چاہتا ہے پاکستان افغانستان میں اس کی ہارکو فتح میں بدلے۔


    امریکہ نے پاکستان کی سیکورٹی امداد روک دی


    واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • پاکستان اورافغانستان کوانتہاپسندی کےخلاف مل کرکام کرناچاہیے،امریکا

    پاکستان اورافغانستان کوانتہاپسندی کےخلاف مل کرکام کرناچاہیے،امریکا

    واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ پر تشدد اور انتہاپسندی پر مبنی واقعات کی روک تھام کےلیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الیزبتھ ٹروڈو کا پریس بریفنگ کا کہنا تھاکہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے
    کے حوالے سے کہا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم امریکا اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر کام کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح پرتشدد واقعات رونما نہ ہوں.

    امریکا نے اس حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حکومت پاکستان پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردگروپوں میں امتیاز نہ برتے.

    ترجمان الیزبتھ ٹروڈوکا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں کریں گے اور یہ حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے .

    *طالبان ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شریک ہوں،امریکا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کا کہنا تھا کہ طالبان کو ہتھیار پھینک کر آئین تسلیم کرتے ہوئے افغان عمل کا حصہ بننا چاہیے.