Tag: انجام کو پہنچ گیا

  • ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی: پولیس اہلکار کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا

    ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی: پولیس اہلکار کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا

    وہاڑی : ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں پولیس اہلکار کے قتل کے مجرم کو صبح پھانسی دے دی گئی۔

    ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے منتظرقیدی منظور کو  پھانسی چڑھادیا گیا، مجرم منظور نے دوہزار ایک میں ساہیوال میں دوران ڈکیتی پولیس اہلکارکو قتل کیا تھا۔

    ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے احکامات کی موصولی کے بعد صبح سویرے مجرم منظور کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

  • فیصل آباد: سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    فیصل آباد: سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    فیصل آباد: ملک میں مجرموں کی پھانسی کی سزاؤں پرعملدرآمد جاری ہے، آج صبح فیصل آباد میں قتل کی پاداش میں سزائے موت پانے والا مجرم افضل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

    مجرم افضال کو فیصل آباد کے سینٹرل جیل میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا، مجرم نے انیس سوپچانوے میں سیالکوٹ میں سلیم عرف شاہین کو قتل کیا تھا۔

    مجرم افضال شیخوپورہ کے علاقے فرخندآباد کا رہائشی تھا، مجرم کو تیرہ اپریل سن دوہزار میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    مجرم نے اپنی وصیت میں لواحقین کو ذاتی تنازعات اور طیش میں آنےسے باز رہنے کی تلقین کی، ملک میں پھانسی کی سزا بحال ہونے کے بعد اب تک اکسٹھ مجرمان کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں چھ مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا جبکہ ساہیوال اور میانوالی میں لواحقین کی معافی کے بعد دو مجرمان کی پھانسی موخرکر دی گئی تھی ۔