Tag: انجری

  • فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فخر کی دستیابی کے لیے سلیکٹرز پُرامید ہیں، اس حوالے سے کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے۔

    اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کا اعلان منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہو گئی۔

    دوسری جانب ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے اور بنگلہ دیش اے کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔

    محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    تاہم بنگلہ اے ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 16.5 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سیف حسن نے 57 رنز کی اننگ کھیلی مگر کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہ دیا۔پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

  • دورۂ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر

    دورۂ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دورۂ بنگلا دیش سے قبل بری خبر سامنے آگئی، اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

    ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث لیگ میں مزید شریک نہیں ہوسکیں گے۔

    سان فرانسسکو یونیکارنز نے حارث کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف میجر لیگ میں ان کی شرکت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے بلکہ ان کا دورہ بنگلا دیش بھی مشکوک ہو چکا ہے۔

    حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، تاہم اب ان کی مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہوگا اور ٹیم مینجمنٹ ان کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ بنگلادیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت نے بھارتی بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کے لئے کہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت کو بھی روک دیا ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو اطلاع دیدی گئی ہے کہ بنگلادیش سے سیریز اب نہیں ہوگی۔

    پاکستان کا کِن ٹیموں سے 3 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کا امکان

    بی سی بی اہلکار کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں مقرر نہیں کی گئیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق اگست میں دورہ مشکل ہے، یہ دورہ ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

  • پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دوسرے ون ڈے سے باہر

    پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دوسرے ون ڈے سے باہر

    ہیملٹن: پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا پہنچا ہے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل بدھ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


    پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک اور دھچکا


    دریں اثنا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہیملٹن میں عید الفطر کی نماز ادا کی، عید کے موقع پر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی، شائقین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    آج قومی ون ڈے اسکواڈ نے پارک گراؤنڈ میں پریکٹس بھی کی، پاکستانی بیٹرز اور بولرز نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ پریکٹس بھی کی۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن کو بھی دھچکا لگا ہے، پاکستان کے نوجوان بلے باز عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اپریل کو ہونے والے دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔

    29 سالہ نوجوان جمعہ کو نیپئر کے میک لین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے بعد وہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔ ون ڈے کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے بری خبر

    چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے بری خبر

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں دستیابی خطرے میں پڑ گئی، فاسٹ بولر لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

    ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے میٹ ہینری، کلاسن کو آؤٹ کرنے کے لیے کیچ لیتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بدھ کے روز میچ کے فوراً بعد ہینری کی فائنل میں دستیابی کے بارے میں پر امید تھے۔ مگر اب ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ فائنل سے 48 گھنٹے قبل ہینری کی فٹنس سے متعلق کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

    نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا امید ہے وہ ٹھیک ہو جائے، ہم نے ہینری کی انجری کو دیکھتے ہوئے کچھ اسکین اور چیزیں کی ہیں، ہم اسے فائنل میچ کھیلنے کا ہر موقع دیں گے۔ مگر اس مرحلے پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    واضح رہے کہ ہنری نے اس چیمپئنز ٹرافی میں 16.70 کی اوسط سے دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اگر ہینری فائنل کی ٹیم میں شامل نہ ہوسکے تو نیوزی لینڈ کے پاس دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جیکب ڈفی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

    ’’فائنل میں ٹاس کے بجائے بھارت سے پوچھ لیا جائے پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بولنگ‘‘ برطانوی اخبار کا گہرا طنز

    ڈفی نے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے چار میچوں میں سے کوئی بھی میچ نہیں کھیلا ہے، مگر انہوں نے ٹورنامنٹ سے پہلے کی سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ جس میں انہوں نے سات اوورز میں 48 رن پر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • حارث رؤف کی انجری کی نوعیت، دوسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر

    حارث رؤف کی انجری کی نوعیت، دوسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر

    پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زخمی ہوگئے تھے ان کی انجری کی نوعیت کیا ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زخمی ہونے کے بعد میدان چھوڑ گئے تھے اور اپنے کوٹے کے اوور بھی مکمل نہیں کرائے تھے۔

    قومی پیسر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں واپس نہیں آئے تھے، جس کے باعث پاکستانی کرکٹ شائقین تشویش میں مبتلا ہیں۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے حارث رؤف کو سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھلایا جائے اور آرام دیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف میچ میں پسلیوں کے درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ٹیم منیجمنٹ آگے چیمپئنز ٹرافی جیسے اہم ایونٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی رسک لینا نہیں چاہتی، اسلیے پیسر کو جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں نہیں اتارا جائے گا۔

    تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حارث رؤف کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے آج کراچی روانہ ہوگی اور 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں مقابلے کے لیے اترے گی۔ سیریز کا فائنل اسی گراؤنڈ میں 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے ہی ٹکرائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/haris-rauf-walks-off-the-field-with-injury/

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کیلئے بری خبر، کوہلی بھی انجری کا شکار

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کیلئے بری خبر، کوہلی بھی انجری کا شکار

    پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ شائقین کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی مبینہ طور پر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ویرات کوہلی گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

    بھارت کے اسٹار بلے باز کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی صرف ایک ماہ رہ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ذائع نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی کو گردن میں کھچاؤ پڑنے کی وجہ سے شدید درد ہوا اس کے لئے انہوں نے انجیکشن بھی لگوایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کوہلی نے 23 جنوری کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے خلاف دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے تاہم ایونٹ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ کوہلی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹ کے ساتھ تو کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے مگر اپنی حرکتوں کے سبب مسلسل شہ سرخیو میں رہے، یہ سلسلہ سیریز کے آخری دن تک جاری رہا، کوہلی نے 2018 کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر گیٹ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی جیبوں کو ڈرامائی انداز میں چیک بھی کیا تھا۔

    کئی سابق آسٹریلوی کھلاڑی کوہلی کے رویے سے خوش نظر نہیں آئے، بشمول کوہلی کا یہ انداز اور نوجوان سیم کونسٹاس کے ڈیبیو پر کوہلی کا ان سے ٹکرانا نہ صرف آسٹریلینز بلکہ بھارتیوں کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا تھا۔

    آسٹریلیا کے وائٹ بال کے سابق کپتان اور کوہلی کے RCB کے ساتھی ایرون فنچ نے سیریز کے بعد ان کے رویے کے حوالے سے کہا کہ یہ کوہلی کے مایوسی کی سطح تھی۔

    میں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ تنازعات اور تصادم کی تلاش میں رہتے ہیں، انھوں نے اس ٹور میں اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی۔

    سابق آسٹریلوی بلے باز سائمن کیٹچ نے بھی کوہلی کی حرکتوں سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں آپ کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ وہ اس دورے میں کس قسم کی اپروچ کے حامل تھے۔

    ’’بھائی میرا راستہ مت روکو‘‘، ویرات کوہلی نے کس سے کہا؟ ویڈیو وائرل

    سائمن کیٹچ نے کہا کہ انھوں نے میلبرن میں نوجوان کرکٹر کو ٹکر ماری اور پھر سڈنی میں سینڈ پیپر کے حوالے سے جیبوں کے ساتھ ایک ناگوار حرکت کی۔

  • صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

    صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

    سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ صائم ایوب کے حوالے سے محسن نقوی کی بات سمجھ نہیں آئی، صائم کے ساتھ اظہر محمود کا کیا کام ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ کوچ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہیں ان کا کیا کام ہے وہ صائم ایوب کے ساتھ جائیں، صائم کے ساتھ کسی ڈاکٹر کو یا میڈیکل پینل کو بھیجیں۔

    انھوں نے کہا کہ اظہر محمود کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے تو جب ٹیسٹ میچز ختم ہونگے تو وہ واپس اپنے گھر ہی جائیں گے، آپ کا اپنا میڈیکل پینل کدھر ہے۔

    پاکستان کے لیے بدقستمی ہے کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ پریمیئم پلیئر ان فٹ ہوا ہے، ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے 6 سے 7 ہفتے کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔

    ری ہیبلی ٹیشن کا پروسیس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس سے پہلے شاہین اور نسیم بھی انجرڈ ہوچکے ہیں، ان کا ری ہیبلی ٹیشن پروسس مکمل ہونے سے قبل انھیں ٹیم میں واپس لایا گیا جس سے ان کی پرفارمنس میں فرق پڑا۔

    عبدالرؤف نے صائم ایوب کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کو ایک آؤٹ اسٹینڈنگ پلیئر ملا تھا، اس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بہت ہی بہترین پرفارم کیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے بعد ایسا پلیئر ملا ہے جس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں پرفارم کیا، صائم ایوب بدقسمت رہے کہ ان کا پاؤں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا۔

  • نسیم شاہ کی انجری، دوسرا ون ڈے کھیلیں گے یا نہیں؟

    نسیم شاہ کی انجری، دوسرا ون ڈے کھیلیں گے یا نہیں؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری سے متعلق ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کی انجری تشویشناک نہیں، اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔

    ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کریمپس پڑے ہیں، مگر اگلے میچ میں وقت ہے، جب تک وہ مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

    فاسٹ بولر کو میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران بولنگ کے دوران کریمپس پڑ گئے تھے، جس کے باعث وہ اپنا آٹھواں اوور مکمل نہ کر سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ میلبرن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی۔

    ون ڈے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ

    گزشتہ روز پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • نسیم شاہ کی انجری سے متعلق اہم خبر آگئی

    نسیم شاہ کی انجری سے متعلق اہم خبر آگئی

    قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صحت یابی سے متعلق اہم خبر آگئی، انگلینڈ میں ان کا ری ہیب مکمل ہوگیا۔

    فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے، ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں فاسٹ بولرمحمد حسنین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

    نسیم شاہ نے باضابطہ طور پر انگلینڈ میں ری ہیب مکمل کر لیا  اور اس عمل میں تعاون کرنے پر فاسٹ بولر نے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری میڈیکل ٹیم ڈاکٹر امتیاز احمد، فزیوس جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا انگلینڈ میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے تھے اس کے علاوہ انجری نے انہیں 2023ء ورلڈ کپ میں شرکت سے بھی روک دیا تھا۔

  • ’ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش کیلئے بری خبر‘

    ’ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش کیلئے بری خبر‘

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے، تاہم اس سے قبل بنگلا دیش ٹیم بڑی مشکل کا شکار ہوگئی ہے۔

    بنگلا دیش کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل انجری میں مبتلا ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا۔

    وارم اپ میچ میں شکیب الحسن ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں نہ آئے اور بتایا گیا کہ ان کی ایڑھی پر سوجن آگئی ہے، جبکہ ایڑھی میں بہت زیادہ درد بھی ہورہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف بھی شکیب الحسن ایکشن میں نظر نہ آئیں۔ ایڑھی کی انجری کے باعث شکیب الحسن دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شکیب الحسن اور تمیم اقبال کے درمیان اختلافات کی خبروں کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ تمیم اقبال انجری سے مکمل نجات حاصل نہ کرنے کے باعث ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔