Tag: انجری

  • ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ سے باہر

    قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز اور  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

     فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز  اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز  ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کی بیٹر صدف شمس، جو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ویمنز ٹی ٹونٹی  ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کا حصہ ہیں، ڈیانا کی جگہ لیں گی۔

    ڈیانابیگ  آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اس وقت انجری کا شکار ہو گئیں جب انہوں نے آسٹریلیا کی اننگز کے ساتویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کی۔

     ڈیانا کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے نے فریکچر کی تصدیق کی۔

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر طرز کی کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ اسکارچرز کا کہنا ہے کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    مچل مارش انجری کے باعث دورہ بھارت سے بھی باہر ہوگئے ہیں جبکہ وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    یاد رہے کہ مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اس کے علاوہ پرتھ اسکارچرز نے مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ میچل مارش اہم کرکٹر ہیں ان کی ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے

  • حسن علی کا طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا خدشہ

    حسن علی کا طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا خدشہ

    لاہور: فاسٹ باؤلر حسن علی کا انجری کے باعث طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی پی ایس ایل کھیلنے کے بعد نئی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے۔

    چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کوچ مصباح الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی 30 اپریل کو دوبارہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئےہیں اور پی سی بی ان کا مکمل خیال رکھے گا۔

    حسن علی کی انجری کے حوالے سے پی سی بی کی ڈاکٹروں سے مشاورت جاری ہے، پی سی بی مشاورت مکمل ہونے کے بعد ہی حسن علی کے علاج کا فیصلہ کرے گا۔

    حسن علی گزشتہ ستمبر میں کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم پی ایس ایل سے قبل فٹ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے پی ایس ایل کے میچز کھیلے جس کے بعد 30 اپریل کو دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی نے اس سال 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگری میں تین کرکٹرز کو شامل کیا گیا تھا۔

  • شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر

    شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہرہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیگ اسپنرشاداب خان انجری سے تا حال مکمل طور پرصحت یاب نہیں ہوسکے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    شاداب خان کے زخمی ہونے کے بعد آف اسپنر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

    بلال آصف گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم میں شامل تھے لیکن کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں اور قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔

    پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبرسے ابوظہبی میں ہوگا۔

  • کلائی میں فریکچر‘ بابراعظم انگلینڈ کےخلاف سیریزسے باہر

    کلائی میں فریکچر‘ بابراعظم انگلینڈ کےخلاف سیریزسے باہر

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کلائی میں فریکچر کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بابراعظم 68 رنزبناچکے تھے جب بین اسٹوکس کی 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی ایک گیند ان کی کلائی پرلگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے گراؤنڈ میں آکر نوجوان بلے باز کی انجری کا معائنہ کیا اور میجک اسپرے سے بھی تکلیف دور نہ ہونے پرانہیں میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

    بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بابراعظم کی کلائی میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہرہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فریو تھیراپسٹ کلف ڈیکن کے مطابق بابراعظم 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے بابراعظم کی جگہ کوئی متبادل کھلاڑی انگلینڈ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لارڈز ٹیسٹ: شاہینوں نے8 وکٹ پر 350 رنز بنالیے

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت شاہینوں نے ٹیسٹ میچ پرگرفت مضبوط کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر350 رنز بنا کر166 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    کراچی : کراچی کنگز کے صدر اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ گھٹنے میں انجری ہے، ایم آر آئی ہو گئی ہے مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث تکلیف میں مبتلا تھا جس کی تشخیص کے لیے ایم آر وائی کروایا ہے، مکمل صحت کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث آج ملتان سلطانز کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا جس پر بہت افسوس ہے، اپنے مداحوں سے بھی معذرت خواہ ہوں جو میرا کھیل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئے تھے اور میری ٹیم میں میری غیر موجودگی سے انہیں شدید مایوسی ہوئی، آپ سب کی دعاؤں سے جلد واپسی ہوگی۔

     

     

    کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹرز نے شاہد خان آفریدی کو 2 دن آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہیں آج کے میچ سے ڈراپ کیا گیا۔

    واضح رہے آج پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ تھا جس کے لیے شاہد آفریدی کو گھٹنے میں انجری کے سبب ڈراپ کردیا گیا تھا تاہم بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کرنا پرا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک نمبر دے دیا گیا.

     


    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر


    قبل ازیں شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا جس سے شائقین میں مایوسی پھیل گئی تھی، کوچ مکی آرتھر نے بتایا تھا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی اور آج ان کا ایم آر آئی کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حسن علی کی پی ایس ایل کےابتدائی میچزمیں شرکت مشکوک

    حسن علی کی پی ایس ایل کےابتدائی میچزمیں شرکت مشکوک

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کی انجری کے باعث پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کی پی ایس ایل تھری کے ابتدائی میچز میں ٹخنے کی انجری کے باعث شرکت غیریقینی صورت حال کا شکار ہوگئی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو ٹخنے کی انجری کے باعث 4 ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کم ازکم 1 ماہ تک نوجوان فاسٹ باؤلر کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے افواہوں کی تردید کی کہ حسن علی کو انجری کی وجہ سے نہیں بلکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ تلخ رویے کے باعث باہر بٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی ان فٹ ہوگئے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز بیان سامنے آیا تھا کہ پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئےنوجوان فاسٹ باؤلرکا ٹخنہ مڑگیا تھا جس کے باعث وہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز فاسٹ باؤلر حسن علی کی ٹیم پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کےخلاف میچ سے قبل وہاب ریاض انجری کاشکار

    بھارت کےخلاف میچ سے قبل وہاب ریاض انجری کاشکار

    برمنگھم : چیمپیئنز ٹرافی کا آغازسےقبل قومی ٹیم کو بڑادھچکا لگ گیا۔فاسٹ باؤلروہاب ریاض ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق برمنگھم میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس میں مصروف پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو اس وقت دھچکا لگا جب وہاب ریاض ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزایجبسٹن میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں وہاب ریاض سے باؤلنگ تو نہیں کروائی گئی البتہ انہوں نے جم سیشن ضرور مکمل کیا۔

    ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر کے پٹھوں میں معمولی کھنچاؤ ہے لیکن ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل وہاب ریاض مکمل فٹ ہو جائیں گے۔


    فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز سے فتح چھین لی


    یاد رہےکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2011ء سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 5/46کی پرفارمنس پیش کی تھی۔

    واضح رہےکہ اکتیس سالہ وہاب ریاض 78ون ڈے میچوں میں اب تک 102وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، پاکستان کی موجودہ بولنگ لائن اپ میں وہاب ریاض ایک تجربے کار بولر کی حیثیت رکھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • محمد عرفان کی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

    محمد عرفان کی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

    ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کیخلاف کوارٹرفائنل سے قبل پاکستان کو دھچکا لگ گیا، طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ سے قبل شاہینوں کو بڑا دھچکالگ گیا، سات فٹ ایک انچ قد کے مالک محمد عرفان کولہے کی انجری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے۔

    فاسٹ بالر کی آسٹریلیا کیخلاف ناک آؤٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ایڈیلیڈ میں محمد عرفان کاایم آر آئی ٹیسٹ کرا لیاگیا ہے،تاہم ابھی تک اس کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔

    ذرائع کے مطابق محمد عرفان کی انجری شدید نوعیت کی ہے انہیں مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔انجری کے باعث محمد عرفان آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ محمد عرفان آسٹریلیا کیخلاف کوارٹرفائنل کھیلیں سکے گے یا نہیں۔

    محمد عرفان عالمی کپ کے پانچ میچز میں آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں،واضح رہے  کہ فاسٹ بالر محمد عرفان یو اے ای کیخلاف میچ مں کولہے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

  • ورلڈکپ: سری لنکن ٹیم کو جھٹکہ،دنیش چندی مل ایونٹ سے باہر

    ورلڈکپ: سری لنکن ٹیم کو جھٹکہ،دنیش چندی مل ایونٹ سے باہر

    سڈ نی : ورلڈ کپ کوارٹرفائنل سےقبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ان فارم بیٹسمین دنیش چندی مل انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہے لیکن ٹیم کے ان فارم بیٹسمین دنیش چندی کوارٹرفائنل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

    چندی مل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب وہ میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکن بورڈ نے چندی مل کی جگہ کوشل پریرا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی  نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دھونی نے ورلڈ کپ میں مسلسل نو میچ جیت کر سابق کپتان سارو گنگولی کو پیھچے چھوڑدیا ہے۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقی اوپنر کوانٹن ڈی کوک کی فارم سلیکٹرز کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کوارٹرفائنل میں ڈی کوک کو کھلایا جائے یا نہیں سلیکٹرز یہ فیصلہ نہیں کرپارہے۔ کوانٹن ڈی کوک اب تک ابتدائی پانچ میچز میں ٹیم کے لئے کچھ خاص پرفارم نہیں کرسکےہیں۔