Tag: انجلینا جولی

  • انجلینا جولی نے اپنے گھر کے دروازے  آگ متاثرین کیلئے کھول دیے

    انجلینا جولی نے اپنے گھر کے دروازے آگ متاثرین کیلئے کھول دیے

    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس آگ کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نے چند روز میں ہی تاریخی شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا، لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث 12 ہزار مکانات جل کر راکھ اور 37 ہزار ایکڑ اراضی تباہ ہو چکی ہے۔

    لاس اینجلس ہولناک آتشزدگی: 12 ہزار میں سے واحد گھر جلنے سے کیسے بچا؟

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ رات کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث متاثرہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

    خوفناک آتشزدگی کے باعث جہاں سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا وہیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی آگ متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آئیں ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انجلینا جولی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرسکیں، انہوں نے بے گھر افراد کے قیام کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

    انجیلنا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں، میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔

  • مجھے انجلینا جولی پر ’کرش‘ ہے، عمر شہزاد

    مجھے انجلینا جولی پر ’کرش‘ ہے، عمر شہزاد

    شوبز انڈسٹری کے ماڈل و اداکار عمر شہزاد کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی ان کا کرش ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں طوبیٰ انور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عمر شہزاد نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    شو میں شریک خاتون نے کرش سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عمر شہزاد نے کہا کہ ’مجھے انجلینا جولی پر کرش ہے۔

    یکطرفہ محبت کے سوال پر اداکار نے کہا کہ محبت جو ترستا ہے اس کو ملتی نہیں جس کو ملتی ہے اس کو قدر نہیں ہوتی، محبت سزا بھی اور اس میں مزہ بھی ہے۔

    اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں محبت ہوئی ہے اور اس میں ایک کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے اور وہ آگے بڑھ کر وہ کچھ کرنا چاہتا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتا۔

    عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ محبت کب عشق میں تبدیل ہوجاتی ہے یہ آپ کو پتا نہیں ہوتا اور جب عشق میں تبدیل ہوجائے تو انسان کہیں کا نہیں رہتا پھر انسان کے لیے دن رات وہی ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عشق میں مبتلا ہونے کے بعد دل میں یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں میں اس سے الگ نہ ہوجاؤں یا میرا دل نہ ٹوٹ جائے اور وہ مجھے چھوڑ کر نہ چلا جائے۔‘

    اداکار نے یہ بھی کہا کہ آج کل محبت ضرورت پر مبنی ہوگئی ہے جہاں ضرورت ختم وہاں محبت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر شہزاد کا نیا ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ساتھ حنا طارق اور رابعہ کلثوم ودیگر موجود ہیں۔

  • انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے کا شکار

    انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے کا شکار

    عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور اُن کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ کا 20 سالہ بیٹا بائیک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا پیکس تھین لاس اینجلس میں اپنی الیکٹرک بائیک چلا رہا تھا کہ اسی دوران، اُس کی بائیک سڑک پر ایک کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں انجلینا جولی کے بیٹے شدید زخمی ہوئے جس کے بعد مقامی پولیس نے اُنہیں لاس اینجلس کے اسپتال منتقل کردیا، حادثے کے وقت ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے اُن کے سر پر چوٹیں آئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اُنہیں بہت جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 میں شادی کی تھی اس سابقہ جوڑی کے 6 بچے ہیں تاہم 2019 میں انہوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

  • انجلینا جولی کے بیان پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل

    انجلینا جولی کے بیان پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: انجلینا جولی کی افغان مہاجرین کی واپسی کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے یو این ایچ سی آر کی سابق سفیر انجلینا جولی کے بیان پر  کہا کہ ایسے بیانات غلط فہمی کی بنیاد پر دئیے جارہے ہیں، پاکستان غیر قانونی طور مقیم افراد سے متعلق کارروائی کررہا ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ہولی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر بے دخلی پر اپنی گہری تشویش اور غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے فیصلوں پر تنقید کی تھی۔

    اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر حملے انسانی و جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ترجمان

    نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم نے او آئی سی عرب لیگ مشترکہ اجلاس میں 11 نومبر کو شرکت کی جہاں انہوں نے اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر حملے انسانی و جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا،انہوں نے اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں غزہ میں اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے، بھارت نے پلوامہ میں انسانی حقوق کے محافظین کی زمینیں قبضے میں لیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان، روس میں انسداد دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اجلاس جاری ہے، پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری حیدر شاہ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

  • فلسطین کے حق میں انجلینا جولی کے بیان نے والد کو ناراض کر دیا

    فلسطین کے حق میں انجلینا جولی کے بیان نے والد کو ناراض کر دیا

    شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی کے فلسطین کے حق میں بیان پر ان کے والد اداکار جان ووائٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انجلینا جولی کے والد جان ووائٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری بیٹی نے فلسطین کے حق میں بیان دیا جس پر میں بہت مایوس ہوں، میری بیٹی نے اپنے اس اقدام سے مجھے مایوس کیا ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میری بیٹی سچائی سے لاعلم ہے، فلسطین یہودیوں کی تاریخی اور مقدس سرزمین ہے، اسرائیلی فوج اپنی سرزمین اور وہاں اپنے لوگوں کی حفاظت کررہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jon Voight (@jonvoight)

    جان ووائٹ نے غصے میں کہا کہ حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا کیونکہ وہ یہودیوں، عیسائیت کا صفایا کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا، اسرائیل ہر ممکن طریقے سے اپنی مقدس سرزمین کی حفاظت کرے گا۔

    ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑیں

    اداکارہ کے والد نے کہا کہ ہم سب انصاف اور محبت چاہتے ہیں لیکن یہ اُن لوگوں کے ساتھ نہیں ہو سکتا جو یہودیوں اور عیسائیوں کو دُنیا سے مٹانا چاہتے ہیں اور یہ جھوٹ ہے کہ اسرائیل بے گناہ لوگوں کو مار رہا ہے بلکہ وہ اپنی مقدس سرزمین کو پاک کررہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)

    واضح رہے کہ انجلینا جولی نے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ اجتماعی قبر بنتا جارہا ہے۔

  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    انجلینا نے کہا کہ اسرائیل میں جو واقعہ پیش آیا وہ اس بات کا جواز نہیں کہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کی جائے، غزہ کی امدادی ضروریات کو چند ٹرکوں کے ذریعے پورا نہیں کیا جاسکتا۔

    ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کے پاس کہیں اور جانے کے لیے جگہ نہیں، نہ خوراک تک انکی رسائی ہے اور نہ ہی ان لوگوں کے پاس سرحد پار کر کے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

    آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنا وہاں کے لوگوں کے لیے اجتماعی سزا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں ہر یرغمالی کی فوری، بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہوں، بالخصوص ایسے خاندانوں کے لیے جو اپنے رشتے داروں کے قتل کا ناقابل تصور درد برداشت کر رہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر، بچوں کو قتل کر دیا گیا۔

    انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ کی مجموعی آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جنھیں محاصرے میں زندگی گزارتے ہوئے دو دہائیاں ہوچکی ہیں۔

  • انجلینا جولی کا سندھ میں دوسرا دن، تصاویر وائرل

    انجلینا جولی کا سندھ میں دوسرا دن، تصاویر وائرل

    خطرناک ایکشنز سے بھرپور فلمیں کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین سے ملاقاتوں کا سلسلہ آج بدھ کو بھی جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کے لیے ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی آج بھی سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

    گزشتہ روز انھوں نے سندھ کے شہر دادو کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی، انجلینا نے خواتین کے مسائل سنے اور ان کی ہمت بڑھائی۔

    انجلینا جولی نے بچوں سے بھی ملاقات کی، انھوں بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ان دوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اور صارفین نے ان کی پاکستان آمد کو بے حد سراہا۔

    صارفین سوشل میڈیا پر انجلینا جولی کو حقیقی پبلک فگر قرار دے رہے ہیں، جو آفت زدہ علاقوں میں مصیبت زدہ لوگوں سے ملنے کے لیے کہیں بھی جانے سے نہیں گھبراتیں۔

    یاد رہے کہ انجلینا جولی 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے بعد بھی پاکستان آئی تھیں۔

  • انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان آئیں گی

    انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان آئیں گی

    نیویارک : ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر انجلیناجولی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی۔

    ملاقات میں مستقبل میں اس طرح کے مصائب کو روکنے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔

    اس سے قبل انجلینا جولی2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے پاکستان آچکی ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔

  • جونی ڈیپ، انجلینا جولی کو نظر انداز کرنے لگے، مداح حیران

    جونی ڈیپ، انجلینا جولی کو نظر انداز کرنے لگے، مداح حیران

    معروف امریکی اداکار جونی ڈیپ اپنی دیرینہ دوست انجلینا جولی کو نظر انداز کر رہے ہیں اور یہ بات ان کے مداحوں کے لیے خاصی حیران کن ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف امریکی اداکار جونی ڈیپ جو حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتے ہیں، مسلسل اداکارہ انجلینا جولی کو نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

    جونی ڈیپ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد دوگنی ہوگئی ہے، جبکہ خود اداکار نے بھی اپنے بہت سے ساتھی اداکاروں کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا ہے، جن میں اداکارہ جینیفر اینسٹن اور گال گڈوٹ بھی شامل ہیں۔

    تاہم، سوشل میڈیا صارفین کو اس بات پر کافی حیرانی ہے کہ آخر جونی ڈیپ اپنی دیرینہ دوست، اداکارہ انجلینا جولی کو فالو کیوں نہیں کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ انجلینا جولی نے ایک اچھے دوست کی حیثیت سے جونی ڈیپ کو ایمبر ہرڈ کے بارے میں پہلے سے وارننگ دی تھی۔

    انہوں نے سال 2010 میں فلم دی ٹورسٹ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران جونی ڈیپ کے سامنے ایمبر ہرڈ کے بارے میں اپنی ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا۔

    سنہ 2014 کی ایک رپورٹ کے مطابق، انجلینا جولی کو ایمبر ہرڈ اس وقت سے ہی ناپسند ہیں، جب ان کے جونی ڈیپ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہوئے۔

  • انجلینا جولی امریکی کانگریس میں پیش ہو کر رو پڑیں

    انجلینا جولی امریکی کانگریس میں پیش ہو کر رو پڑیں

    واشنگٹن: معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی امریکی سینیٹرز کے سامنے خواتین پر تشدد کے خلاف قانون کی تجدید میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں خواتین کے خلاف تشدد کا قانون 2018 کے اواخر میں ختم ہو گیا تھا۔

    اس قانون کی تجدید پر زور دینے کے لیے انجلینا امریکی سینیٹ میں پیش ہوئیں، انہوں نے کہا کہ میں ان بچوں کو یاد کرنا چاہتی ہوں جو اس وقت ڈرے ہوئے ہیں اور تکلیف میں ہیں۔

    یہ کہتے ہوئے ان کی آواز بھر آئی اور انہوں نے اپنے آنسوؤں پر بمشکل قابو پایا۔

    جولی کا کہنا تھا کہ میں ان تمام افراد کو یاد کرنا چاہتی ہوں جن کے لیے یہ قانون بننے میں بہت دیر ہو گئی ہے۔

    انہوں نے سینیٹرز کے سامنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی گھریلو تشدد کا شکار رہا ہو وہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ اس عمارت کے اندر طاقت سے وہ خود کو کتنا دور محسوس کرتے ہیں، قانون بنانے کی ایسی طاقت جو شاید انہیں تکلیف پہنچنے سے پہلے ہی بچا سکتی تھی۔

    جولی نے کہا کہ جب کانگریس خواتین کے خلاف تشدد کے قانون میں تبدیلی پر 10 سال کے لیے خاموشی اختیار کر لے تو یہ متاثرین کو بے وقعت ہونے کا احساس بڑھا دیتی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن ہمیشہ اس بل کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کانگریس مزید کیس تاخیر کے اس بل کو میری جانب تجدید کے لیے بھیج دے گی۔