Tag: انجلینا جولی

  • بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما لیفٹ ہینڈر ہیں یعنی وہ اپنا ہر کام بائیں ہاتھ سے سرانجام دیتے ہیں؟

    صرف اوباما ہی نہیں دنیا کے کئی مشہور افراد بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی تھے۔ امریکا کے اب تک کے آخری 7 صدور میں سے 4 بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔ آج بائیں ہاتھ والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق جانتے ہیں۔

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے بارے میں دلچسپ حقائق

    دنیا کی کل آبادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

    lefty-2
    برطانوی شہزادہ ولیم

    پرانے دور میں بائیں ہاتھ والوں کو جادو ٹونے کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔

    الٹے ہاتھ سے مصافحہ کرنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کو زیر آب ڈوبنے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ سیدھے ہاتھ والوں کے مقابلے میں وہ الٹے ہاتھ سے زیادہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افرا ملٹی ٹاسکنگ یعنی بیک وقت کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بائیں ہاتھ والے افراد میں کامیاب اور دولت مند بننے کے امکانات، سیدھے ہاتھ والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    یہ سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

    lefty-3
    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دنیا کے چند مشہور افراد

    مشہور سائنسدان آئن اسٹائن

    مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی

    ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری

    مشہور فسلفی ارسطو

    چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ

    برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ ولیم

    lefty-4
    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ

    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    امریکی صدر بارک اوباما

    مشہور فٹ بالر پیلے

    آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز

    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن

    lefty-5
    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے

  • ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

    ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

    مشہور ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو اقوام متحدہ (خواتین) کی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نکول کڈمین اور ایما واٹسن کے بعد تیسری ہالی وڈ اداکارہ بن گئی ہیں جو اقوام متحدہ کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گی۔

    فلم ’لیس مزر ایبل‘ میں معاون اداکارہ کے طور پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی این ہیتھ وے خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گی۔ ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن اور نکول کڈمین کے علاوہ تھائی لینڈ کی شہزادی بھی اس مشن میں ان کے ساتھ شامل ہیں۔

    این ہیتھ وے کا شعبہ ’کام کے دوران ماؤں کو دی جانے والی سہولیات‘ کا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فمزلے مالمبو کے مطابق یو این وومن آفسز میں خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کے خلاف کام کر رہی ہے اور این کی تقرری اسی مقصد کی ایک کڑی ہے۔

    اس موقع پر این نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقرری پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں اور صنفی امتیاز کے خاتمے پر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ مختلف مقاصد کی تشہیر اور فروغ کے لیے مختلف اداکار و اداکاراؤں اور دیگر شعبوں کی مشہور شخصیات کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کر چکا ہے۔

    اس سے قبل ایما واٹسن بھی یو این وومن کے ساتھ صنفی برابری کے لیے ’ہی فار شی یا خواتین کے لیے مرد‘ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔ نکول کڈمین یو این وومین کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

    جیمز بونڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیئل کریگ بارودی سرنگوں کے نقصانات سے بچاؤ، جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کلائمٹ چینج کے خلاف اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر ہیں۔

    مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر ہیں۔

    این ہیتھ وے اس سے قبل بھی ایک ادارے کے ساتھ ترقی پذیر ممالک میں لڑکیوں کی خود مختاری پر کام کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے جنسی تشدد کے خلاف آگاہی کے لیے کینیا کا سفر بھی کیا تھا۔

    انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے بنائی جانے والی ڈاکومنٹری ’گرل رائزنگ‘ میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔

  • انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں

    انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں

    عراق: ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے کردستان پہنچ گئیں۔

    اقوام متحدہ کی سفیر خیر سگالی اور معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی ہمیشہ سب سے آگے رہتی ہیں، دل میں انسانیت کی خدمات کا عزم لئے انجلیناجولی عراق میں جاری جنگ کے متاثرین سے ملنے کردستان پہنچیں، جہاں انہوں نے پناہ گزینوں کا غم بانٹا اور دنیا بھر سے ان کی مدد کیلئے اپیل کی۔

    انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ان مظلوموں کی بحالی میں ناکام ہوگئی ہے، عالمی رہنماﺅں کو خطے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مزید کوشش کرنی ہونگی کیونکہ وہ جو کررہے ہیں وہ کافی نہیں ۔

    انجلینا کے دورہ کے موقع پر بچے بڑے سب ان کے منتظر تھے اور حتیٰ کہ سرکاری افسران اور سیاستدان بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔

    انجلیناجولی کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں میں تحفے بھی تقسیم کئے۔

    ہالی ووڈ اداکارہ نے داعش کے حملوں کے باعث اپنے گھر چھوڑنے والوں سے ملاقات کی، انہوں نے خصوصی طور پر ان خواتین سے ملاقات کی جو داعش کی قید میں رہ چکی تھیں۔

    یزیدی قوم کی ہزاروں خواتین کو مبینہ طور پر داعش کے جنگجوﺅں نے جنسی غلام بنالیا تھا اور ان میں سے چند ایک کو حال ہی میں رہائی ملی ہے۔

  • شادی کرنا اور پھر اسے نبھانا کوئی آسان کام نہیں ، انجلینا جولی

    شادی کرنا اور پھر اسے نبھانا کوئی آسان کام نہیں ، انجلینا جولی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ بریڈ پٹ کیساتھ شادی کرنا اور پھر اسے نبھانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

    لاس اینجلس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شادی کو برقرار رکھنا اور پھر بچوں کو بھی پالنا سخت محنت طلب کام ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اور بریڈ دونوں ہی اپنی فیملی کے ہر شخص کو خوش رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اس بات کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ آپ کا کام آپ کی گھریلو ذمہ داریوں کے آڑے نہیں آئے گا۔

  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بیماری میں مبتلا

    ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بیماری میں مبتلا

    ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کو چکن پوکس نے گھیر لیا، اداکارہ فلم اَن بروکن کے پریمیئر میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

    فلمساز اور ادکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہیں چکن پوکس ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسری جنگ عظیم پر بننے والی فلم ان بروکن کی تشہیری تقریبات کا حصہ نہیں بنیں گی۔ انتالیس سالہ اداکارہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ان بروکن پچیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

    انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

    ہالی ووڈ میں اداکاری سے عالمی سطح پر شہرت پانےوالی اور 2012ءسے دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی بنیادوں پر مصروف عمل رہنے والی انجلینا جولی نے سیاست ، سفارت یا حکومت میں سے کسی ایک میدان میں آنے کا عندیہ دیا ہے۔ایک انٹرویومیں انجلینا جولی نے کہاکہ اگر آپ حقیقی معنوں میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں تو پھر آپ کے پاس ذمہ داری کا ہونا ضروری ہے ، انکی ایماندارانہ رائے ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ سیاست ،سفارتکاری کےلئے یا انتظامی امور کی انجام دہی میں سے کس شعبے کیلئے موضوع ہیں البتہ وہ ان شعبوں میں سے کسی ایک میں آنے کے لیے تیار ہوں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جولی نے کہا کہ جب آپ انسانیت کے لیے کچھ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ سیاست کی کیا اہمیت ہے۔