Tag: انجن میں خرابی

  • لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت پائلٹ نے انجن میں خرابی کے سبب طیارے کو مصروف ہائی وے پر اتار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی، قریب ترین ایئرپورٹ پانچ میل دور تھا اس لیے پائلٹ نے طیارے کو سڑک پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کی لینڈنگ کے دوران قریب میں گاڑیاں موجود ہیں جبکہ طیارے کی پائلٹ محفوظ رہی۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ پائلٹ نے یہ کر کیسے لیا، یہ منظر براہ راست دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ پائلٹ سڑک پر اتار لیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے مصروف ترین ہائی وے پر شام 4:55 منٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بتایا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی ایئرپورٹ دور تھا اس لئے سڑک پر طیارے کو اتارنا مجبوری تھی۔

    ایف ایف اے انویسٹی گیشن کی جانب سے خاتون پائلٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم قرب و جوار میں رہائش پذیر لوگوں کو کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

    عینی شاہد اسٹیون کے مطابق خاتون پائلٹ نے کمال مہارت سے پائلٹ کو لینڈ کیا اور ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود کسی گاڑی اور کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

    طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

    کراچی : پی آئی اے نے طیارے کے انجن میں پہلے سے کسی خرابی کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے اس مرحلے پر یہ تاثر دینا کہ ایک انجن کا پنکھا اْلٹا چل رہا تھا جو حادثے کا باعث بنا یہ بات غلط اور قبل از وقت ہے۔ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے عوام غلط نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ حویلیاں میں حادثہ کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی۔

    ترجمان پی آئی اے نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کے دونوں انجن ٹیک آف کے وقت بالکل ٹھیک کام کررہے تھے، دوران پرواز کوئی مسئلہ ہواجو حادثے کا باعث بنا۔ اس کی مکمل تحقیقات ایک خود مختار ادارہ سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کر رہا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جائےحادثہ سے ملنے والی تمام اشیاء بشمول کاک پٹ آلات تحقیقات میں اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: جنید جمشید‘ دیگرشہداکی شناخت کا عمل جاری

    اے ٹی آر طیاروں میں دنیا کی معروف طیارہ انجن ساز کمپنی کے انجن استعمال کئے جاتے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ صرف چند اشیاءکی بنیاد پر حتمی رائے قائم کرنا گمراہ کن ہو سکتا ہے۔