Tag: انجیوگرافی

  • عابد علی کی دل کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف، ایسی حالت میں کرکٹ کھیلنا ‘معجزہ’ قرار

    عابد علی کی دل کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف، ایسی حالت میں کرکٹ کھیلنا ‘معجزہ’ قرار

    کراچی: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹرز نے ایسی حالت میں ان کے کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے اور بائیں ہاتھ میں درد کی شکایت ہوئی تھی، جس پر انھیں ٹبا ہارٹ منتقل کر دیا گیا تھا۔

    نجی اسپتال میں ٹیسٹ کرکٹر کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوا کہ ان کی دو وینز بلاک تھیں، ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے، اور ایک بلاک وین کو کھول دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عابد علی کی بلاک وین میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے ، کل دوبارہ انجیوپلاسٹی کے بعد دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

    دوران میچ سینے میں تکلیف، عابد علی اسپتال منتقل

    ڈاکٹرز کے مطابق عابد علی کسی اور بیماری کا شکار نہیں ہیں، انھیں ڈاکٹرز نے 2 ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے عابد علی کے 2 وینز بلاکیج کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دے دیا ہے۔

    ادھر پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں خیبر پختون خواہ کے خلاف میچ میں آج 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انھوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی.

    پی سی بی کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں اکیوٹ کورونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کر دی ہے.

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اور اس وقت عابد علی کی حالت بہتر ہے.

  • انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، ڈاکٹرعدنان

    انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، ڈاکٹرعدنان

    لاہور : نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، نوازشریف نے انجیوگرافی سے انکار نہیں کیا، حکومت جب کہےگی انجیوگرافی کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان جناح اسپتال پہنچ گئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی۔

    ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ ہم انجیوگرافی کاانتظارکررہےہیں، حکومت کی جانب سےانجیوگرافی کانہیں کہاگیا، نوازشریف نےانجیوگرافی سےانکارنہیں کیا، حکومت جب کہےگی انجیوگرافی کرائیں گے، حکومت ابھی انجیوگرافی آفرنہیں کررہی۔

    گذشتہ روز نوازشریف کے ذاتی معالج نے کہا تھا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی بیماری سادہ نہیں ہے، ان کےعلاج کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے، رپورٹ کے بعد تعین کیا جاسکتا ہےعلاج یہاں یا بیرون ملک ہو، میڈیکل بورڈ کا کام تشخیص کرنا تھا، علاج حکومت نے طے کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دل کے ایک حصے میں خون کی ترسیل ٹھیک نہیں ہے، نوازشریف کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی نوازشریف کی انجیو گرافی کی تجویز

    یاد رہے جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی انجیو گرافی کی تجویز کردی ہے اور سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دیں تھیں۔

    بعد ازاں خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی آر آئی سی میں انجیو گرافی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس پر میاں نوازشریف کے اہل خانہ کی مشروط آمادگی کا اظہار کردی تھی۔

    نواز شریف سے مشاورت کے بعد لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا اور انجیو گرافی کرنے والی میڈیکل ٹیم کو تمام تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی تھی،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے نواز شریف کی اینجیو گرافی کی تصدیق اور تردید نہیں کی۔

  • مفتی عبدالقوی کی دوسری شریان بھی بند، کل پھرانجیوگرافی ہوگی

    مفتی عبدالقوی کی دوسری شریان بھی بند، کل پھرانجیوگرافی ہوگی

    ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم مفتی عبدالقوی کی دوسری بند شریان کھولنے کیلئے اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کل دوبارہ انجیو گرافی کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کا اسپتال میں قیام بڑھا تو پولیس کو تفتیش متاثر ہونے کی فکر لگ گئی، گرفتاری کے بعد بھی مفتی عبدالقوی کا دل مچل رہا ہے مگر اس بار خطرہ ان کی جان کو ہے کیونکہ گزشتہ روز انجیو گرافی میں مفتی عبدالقوی کے دل کا بایاں والو بلاک پایا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مفتی صاحب تین راتوں سے ملتان کے کارڈیو اسپتال میں زیر علاج ہیں، انجیو گرافی میں پتہ چلا ہے کہ بائیں شریان بھی بند ہے، پیر کو دوبارہ انجیو گرافی ہوگی پھر اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر ظفرعلوی کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب کو ابھی اسپتال سے چھٹی ملنے والی نہیں، مریض کی صحت یابی تک ڈسچارج نہیں کر سکتے۔

    ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی آج آخری تاریخ ہے اور پولیس ملزم کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کرے گی۔


    قندیل بلوچ قتل کیس،مفتی عبدالقوی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل


    یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کا دل پہلی بار اُس وقت دھڑکا جب قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کے دور چلے اور دوسری بار اُس وقت دھڑکا جب انہوں نے تھانے میں پہلی رات گزاری، دھڑکن کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ایمبولینس بلوانا پڑی۔