Tag: انخلا

  • جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا

    جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا

    تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی سرکاری ٹی وی چینل N12 اور N14 کی عمارتیں فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، یہ حکم اسلامی جمہوریہ ایران کی نشریاتی سروس کے خلاف صہیونی جارحانہ حملے کے جواب میں آیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا، جب میزائل عمارت پر گرا تو خاتون اینکر سحر امامی لائیو نشریات کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھا رہی تھیں۔ اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے تصدیق کی کہ انھوں نے تہران میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو نشانہ بنایا ہے۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    پوری دنیا نے ایک ویڈیو میں دیکھا کہ ایران کی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے اسٹوڈیو میں واپس آ گئی، سحر امامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لیں، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ٹی وی کا اسٹوڈیو ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔


    ایرانی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے آگئی


    جس وقت اسرائیلی حملہ کیا گیا اینکر نے جملے ادا کیے کہ یہ سچ پر ایک جارح کا حملہ ہے، حملے کے بعد دوبارہ نشست پر براجمان ہونے کے بعد سحر نے گفتگو جاری رکھی۔ الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ سحرامامی ایران کی معروف ترین نیوز اینکرز میں سے ایک ہیں، سحر امامی نے نشریات میں للکارتے ہوئے کہا کہ آپ جو سن رہے تھے وہ سچ پر حملے کی آواز تھی۔

  • امریکی صدر ٹرمپ تہران خالی کرنے کا انتباہ دے دیا

    امریکی صدر ٹرمپ تہران خالی کرنے کا انتباہ دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق مسلسل پانچویں دن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کو خالی کر دیں، ان کا کہنا تھا ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ’’ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے!‘‘


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے شہریوں کو فوری انخلا کا انتباہ دیا تھا، ایران نے عبرانی زبان میں جاری بیان میں اسرائیلی عوام کو خبردار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ تل ابیب محفوظ نہیں رہا لہٰذا فوری چھوڑ دیں۔

    دریں اثنا، کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کے باعث جنگیں شروع ہوئیں، ہم ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے ہی اکٹھے ہوئے ہیں، آپ سب جانتے ہیں اسرائیل بہت اچھا کر رہا ہے، ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے انھوں نے انکار کیا۔

    ٹرمپ نے کہا میراخیال ہے نیو کلیئر ڈیل پر ایران کو سائن کرنا ہوگا، ایران نیو کلیئر ڈیل پر دستخط نہیں کر رہا وہ بے وقوف ہے۔

  • غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 4 دن باقی

    غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 4 دن باقی

    غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 4 دن باقی، حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا، غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 04 دن باقی ہیں۔

    27 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 778 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

    حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 04 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔

    حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے اہم فیصلہ

    لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے اہم فیصلہ

    کراچی: لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا، شہریوں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع سی اےاے نے بتایا کہ لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دیدی، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی پرواز کی اجازت دی، غیرملکی ایئرلائن شام ونگز پاکستانیوں کو وطن واپس لائےگی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ شام ونگز کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    ایئربس 320 طیارے سے 180 پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچایا جائےگا، آئندہ 48 گھنٹے کے دوران غیرملکی ایئرلائن پاکستانیوں کو لبنان سے وطن لائےگی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لبنان میں تعینات سفیر کو پرواز کی اجازت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

  • جنگ کا خطرہ: مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کے انخلا کا منصوبہ

    جنگ کا خطرہ: مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کے انخلا کا منصوبہ

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ خطے میں پھیلنے کے تناظر میں امریکہ مشرق وسطیٰ سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ فی الحال شہریوں کو خطے سے نکالنے کے لیے فعال کوششیں نہیں کی جارہیں۔

    امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غزہ پر ممکنہ زمینی حملے کو ملتوی کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ امریکہ اور خطے کے دیگر شراکت دار حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

    غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدرجو بائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،اس دوران اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں تنازعے کے پھیلاؤ کو روکنے پر اور خطے میں استحکام کیلئے سفارتی کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    محمد بن سلمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب کسی بھی طریقے سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور عام لوگوں کی زندگیوں سے متعلق انفرااسٹرکچر پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    جنگ بندی اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے پر زور دیتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا کے امن کو درپیش ممکنہ خطرات کو روکنے کیلئے غزہ کے محاصرے کا خاتمہ اور جلد از جلد جنگ بندی ضروری ہے۔

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے کہنا تھا کہ غزہ میں امداد تیزی سے نہیں پہنچ رہی، امریکا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور وقار کے حق کیلئے پُرعزم ہے۔ حماس کے جنگجوؤں کی کارروائیاں اس حق کو نہیں چھین سکتیں۔

  • ’کراچی میں کسی بھی وقت ایمرجنسی صورتحال ہوسکتی ہے‘

    ’کراچی میں کسی بھی وقت ایمرجنسی صورتحال ہوسکتی ہے‘

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اس وقت ٹھٹھہ بدین اور سجاول میں ایمرجنسی صورتحال ہے جبکہ کراچی میں بھی کسی وقت بھی ایمرجنسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ٹھٹھہ بدین اور سجاول میں ایمرجنسی صورتحال ہے، لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    آئی جی سندھ نے بتایا کہ انخلا کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر طریقوں سے مدد کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر ریسکیو کا عمل جاری ہے، پوری کوشش ہے سب سے پہلے انخلاکا عمل مکمل کیا جائے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں آرمی اور نیوی کی مدد حاصل ہوگی۔

    ’سمندری طوفان کراچی سے 470 کلومیٹر دور، رخ مسلسل تبدیل کر رہا ہے‘

    کراچی میں لگے بڑے بل بورڈز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  کراچی میں انتظامیہ بل بورڈز ہٹوانے کا کام کررہے ہیں، اس کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی کام کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی ویو جانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے،کراچی میں بھی کسی وقت بھی ایمرجنسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

  • خرطوم: 400 سے زائد پاکستانی سوڈان پورٹ پہنچ گئے

    خرطوم: 400 سے زائد پاکستانی سوڈان پورٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد: سوڈان مین خانہ جنگی کے بعد غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، سوڈان میں موجود 427 پاکستانی سوڈان پورٹ پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ آگے کا سفر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاحال 427 پاکستانی بحفاظت سوڈان پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈان میں پاکستانیوں کو ریلیف دینے کے لیے اپنے مشنز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستانیوں کے اگلے سفر کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ سوڈان میں اس وقت 15 سو پاکستانی خاندان مقیم ہیں جنہیں خوراک، ادویات اور دیگر اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

    دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بند ہوچکے ہیں جبکہ زمینی راستوں سے بھی گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔

    پاکستانی سفارتی مشن خرطوم ہم وطنوں کے انخلا کے لیے مشاورت کر رہا ہے، مصر اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفارتی مشنز بھی متعلقہ حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

  • ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے: پاکستانی سفیر

    ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے: پاکستانی سفیر

    اسلام آباد: یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ اب تک 1 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے، انخلا کا عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئل کھوکھر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1 ہزار 227 پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا گیا ہے۔

    سفیر کا کہنا تھا کہ 21 پاکستانی مختلف بارڈرز پر موجود ہیں جنہیں جلد نکال لیا جائے گا، 50 سے 60 پاکستانی ترنوپل کے قریب ہیں، کچھ ترنوپل پہنچ چکے ہیں، ان سب کو آئندہ ایک سے 2 روز میں وہاں سے نکال لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انخلا کا عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے، ترنوپل، لویو اور رومانیہ بارڈر پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے، اگر کوئی پاکستانی پیچھے رہ گیا ہے تو انہیں بھی وہاں سے نکالا جائے گا۔

  • آئی ایم ایف کا افغانستان سے انخلا پر پاکستان کا شکریہ

    آئی ایم ایف کا افغانستان سے انخلا پر پاکستان کا شکریہ

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ۔ آئی ایم ایف) نے افغانستان سے اپنے عملے کے انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی اعلیٰ سطح پر کوششیں اہمیت کی حامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا، خط میں انہوں نے افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے اہل خانہ کے انخلا پر شکریہ ادا کیا۔

    ادارے کی سربراہ نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

    خط میں انہوں نے لکھا کہ افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے اہل خانہ کے بحفاظت انخلا پر شکر گزار ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کی اعلیٰ سطح پر کوششیں اہمیت کی حامل ہیں۔

    کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں شراکت داری پر شکر گزار ہیں اور تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزرائے خارجہ، خزانہ، دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کو سراہا۔

    خیال رہے کہ 21 اگست کو پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز 350 افراد کو کابل سے لے کر اسلام آباد پہنچی تھی، پرواز میں آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے اہل خانہ کے 250 افراد کے علاوہ افغانستان و دیگر ممالک کے شہری بھی شامل تھے۔

  • انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے افغان طالبان سے رابطے شروع

    انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے افغان طالبان سے رابطے شروع

    واشنگٹن: افغانستان سے امریکی فوجیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے امریکا، جرمنی اور ترکی نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے امریکا، جرمنی اور ترکی کی جانب سے افغان طالبان سے رابطے کیے جا رہے ہیں، طالبان کے ساتھ ان ممالک کے مذاکرات بھی شروع ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ دوحہ مذاکرات میں افغانستان سے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی، اور آج ترجمان طالبان نے پریس کانفرنس میں 31 اگست کی ڈیڈ لائن کو حتمی قرار دیا تھا، جب کہ مختلف ممالک افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع چاہتے ہیں۔

    آج پینٹاگون کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پینٹاگون 31 اگست تک انخلا مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم تاریخ میں توسیع پر طالبان سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

    انخلا میں توسیع، طالبان کی جانب سے مغرب کو سنگین نتائج کی تنبیہ

    واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ افغانستان میں جاری انخلا آپریشن میں اب تیزی آ رہی ہے، انخلا کے معاملے پر طالبان نے مجموعی طور پر معاہدے کی پاس داری کی ہے، امید ہے انخلا 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔

    امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر انخلا کی ڈیڈ لائن میں ممکنہ توسیع پر بات چیت جاری ہے۔

    تاہم دوسری طرف آج افغان طالبان کی جانب سے مغرب کو انخلا میں توسیع پر سنگین نتائج کی تنبیہ کی گئی ہے، برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ 31 اگست ایک سرخ لکیر ہے، صدر بائیڈن نے کہا تھا ان کی افواج 31 اگست تک افغانستان سے باہر ہوں گی، سہیل شاہین نے کہا کہ انخلا میں توسیع افغانستان پر مغربی قبضے کی مدت میں اضافے کے مترادف ہوگا، اور اس توسیع پر مغرب کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    سربراہ طالبان دعوت و رہنمائی امیر خان متقی نے ایک ٹوئٹ میں واضح کیا ہے کہ 31 اگست تک غیر ملکی افواج  افغانستان سے نکل جائیں، 31 اگست کے بعد توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضےکو طول دینا ہوگا، انخلا نہ کیا تو تھکا دینے والے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،اور سب ذمےداری امریکا پر  عائد ہوگی۔