Tag: اندرونی اختلافات

  • اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

    اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں، ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا گیا ہے، صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیسے ہوئی سب کو بتایا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا کسی کو 2، 2 ٹکٹس نہیں ملے، بانی پی ٹی آئی کا خیال تھا ان کے پاس مرکز میں آپشن کم ہو جائیں گے۔

    صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سازش کا لفظ کیوں استعمال ہوا؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ساتھیوں میں آپس میں ہوتا رہتا ہے کوئی بڑی بات نہیں۔

    دریں اثنا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پارٹی افیئرز چلتے رہتے ہیں جہاں برتن ہوں وہاں کھٹکتے بھی ہیں، پارٹی کے معاملات پر میڈیا کو تشویش نہیں ہونی چاہیے یہ ہمارا اپنا معاملہ ہے۔

    عمرایوب نے کہا کہ یہ ہمارےگھر کا ایشو ہے ہم خود اسے حل کر لیں گے، ہم جانیں ہمارا کام جانیں، چیئرمین اور سیکریٹری جنرل حل کر لیں گے، سارے ساتھی ہمارے دل کا ٹکڑا ہیں اس پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-imran-khan-parliamentary-committee-national-security-18-03-2025/

  • پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کھل کر  سامنے آگئے

    پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لاہور کے صدر کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کھل کرسامنےآگئے ، پی ٹی آئی پنجاب کے صدرنےلاہورکےصدر کوشوکازنوٹس جاری کردیا۔

    اکمل خان باری کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرشوکاز نوٹس جاری کیاگیا، جس میں کہا ہے کہ اکمل باری پارٹی کی اجازت کے بغیرتقریبات کیلئےاین او سی حاصل کرتے ہیں۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی پلیٹ فارم سے ریلی یا جلسے کے اعلان سے قبل قیادت کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، اکمل باری پارٹی کی صوبائی قیادت کو تین روز میں اپنی پوزیشن سے متعلق وضاحت دیں۔

    یاد رہے اکمل باری نے10 اپریل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

    مزید پڑھیں : پارٹی رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات، چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم اقدام

    یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں میں چقلش اور اختلافات کی خبریں آنے پر سینئر رہنماؤں کو اہم ہدایت جاری کی تھی۔

    بیرسٹر گوہر نے مرکزی رہنماؤں علی امین گنڈاپور، اسدقیصر اور تیمورجھگڑا سے رابطے کر کے انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ آئندہ پارٹی عہدیدار عوامی سطح پر اختلافات کا اظہار نہیں کریں گے پارٹی اپنے تمام معاملات مناسب فورم پر ہی حل کرے گی۔

  • ٹیم میں اندرونی اختلافات کی افواہیں، پی سی بی نے کیا کہا؟

    ٹیم میں اندرونی اختلافات کی افواہیں، پی سی بی نے کیا کہا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم میں اندرونی اختلافات کے بارے میں حالیہ ہونے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

    پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص طبقے کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں صداقت نہیں ہے، پی سی بی نے واضح کیا کہ اس طرح کے بے بنیاد دعوؤں کی حمایت کرنے والوں کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    پی سی بی نے جھوٹی خبر کو پھیلانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور صحافتی اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    دوسری جانب پاکستان اور افغانستان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ہونے والے میچ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔اس پر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹاپ 4 میں کسی ایک کا سنچری بنانا بہت ضروری ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کا فارم میں آنا ٹیم کے لیے اچھی علامت ہے۔

  • کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اندرونی اختلافات کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اندرونی اختلافات کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    اسلام آباد : سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کے باعث کالعدم پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) اندرونی اختلافات کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

    سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ شدید نقصانات سے دھڑے بندی اور وسائل کی تقسیم کی وجہ سے مزید دھڑوں میں بٹتی جارہی ہے۔

    دھڑے بندی کا شکار کالعدم ٹی ٹی پی مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی اپنی مرکزی قیادت سے ناراض ہوکر علیحدگی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔

    کالعدم تنظیم کی مرکزی قیادت انتظامی امور میں محسود اور وزیرقبائل کو باقی پر فوقیت دیتی ہے، جو دھڑے بندی کو مضبوط کررہا ہے۔

    اہم معاملات پر کالعدم تنظیم میں مرکزی قیادت سب سے مشاورت نہیں کرتی جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان جنگجوؤں کا استعمال بھی کالعدم ٹی ٹی پی میں اختلافات کا سبب بن رہا ہے۔

    ان اختلافات کو دور کرنے کیلئے کالعدم تنظیم کے باجوڑکےاہم لیڈرشیخ گل محمد اورسوات کے ڈاکٹرحمود نے مفتی نورولی کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک جرگہ بھی کیا لیکن مفتی نورولی نے دیگر دھڑوں کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا، جس پر جرگہ ناکام ہوگیا ہے۔