Tag: اندرونی کہانی

  • پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    کراچی : پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا سالانہ اجلاس بے سود ثابت ہوا، پی آئی اے کا جنرل اکاؤنٹنگ اور روینیو چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی اکاؤنٹس بنانے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کی اندرونی کہانی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرز کا سالانہ اجلاس چیئرمین عرفان الٰہی کی صدارت میں ہوا۔

    سالانہ اجلاس میں شیئرہولڈرز کو صرف تین کوارٹر کا اکاؤنٹ پیش کیا گیا جبکہ سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں پورے سال کے اکاؤنٹس پیش کرکے اس کی منظوری دی جاتی ہے، جس پر شیئرہولڈرز نے شدید احتجاج کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس مکمل طور پر تیار نہیں تو سالانہ اجلاس کیوں طلب کیا گیا؟ رمضان المبارک میں ہمارا وقت برباد کیا گیا۔ اجلاس میں شیئرز ہولڈرز کی جانب سے پی آئی اے کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    شیئرہولڈرز نے پی آئی اے کے طیاروں سے ہیروئن برآمد ہونے کے واقعے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو جہازوں میں ہیروئن رکھ رہے ہیں اور پی آئی اے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طیاروں سے ہیروئن برآمدگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے، پی آئی اے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شیئر ہولڈرز کے جتنے بھی مسائل ہیں انہیں حل کیا جائے گا۔

  • حسین نوازجے آئی ٹی کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اندرونی کہانی

    حسین نوازجے آئی ٹی کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اندرونی کہانی

    اسلام آباد: حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، حسین نواز آج بھی جے آئی ٹی کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، صدرنیشنل بینک سعید احمد سے 13گھنٹے طویل تفتیش کی گئی، قطری شہزادے کو دوبارہ سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاناماکیس کی جے آئی ٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز آج بھی جے آئی ٹی کو سوالات کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، وہ منی ٹریل کے ثبوت کےبجائے رقم منتقلی کی زبانی تکرار کرتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق حسین نواز کا مے فیئر فلیٹس کے سوال پرجواب تھا کہ یہ مریم نوازہی بتاسکتی ہیں، ان سے پوچھاگیا کہ فلیٹس کب خریدے؟ تو جواب دیا کہ کاغذات دیکھ کر بتاؤں گا۔

    حسین نواز نے مےفیئرفلیٹس کی دستاویز کیلئے جے آئی ٹی سے مہلت مانگ لی، حسین نوازنےاپنے اور بھائی حسن نواز کے کاروبارکو الگ الگ قرار دیا۔

    علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم کو دوبارہ سمن بھیجا جائے کہ وہ عدالت میں حاضر ہوں اور اپنے خط کی صداقت سے متعلق ٹیم کے سامنے بیان دیں۔

    مزید پڑھیں : پاناما کیس: جےآئی ٹی کی حسین نواز سے چھ گھنٹے تک تفتیش

    جے آئی ٹی کی جانب سے صدرنیشنل بینک سعید احمد سے 13 گھنٹے تک تتفتیش کی گئی اورمختلف سوالات کئے گئے، ان سے حدیبیہ پیپرمل اوربیرون ملک اکاؤنٹس سےمتعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنراسٹیٹ بینک کوبھی بلایا جائے گا، کاشف مسعود قاضی کوبھی دوبارہ سمن جاری ہوگا، ان افراد سے بھی تفتیش کرنا ضروری ہے۔