Tag: اندرون سندھ

  • اندرون سندھ اور کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    اندرون سندھ اور کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    کراچی: ماہر موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں اندرون سندھ اور دو روز کے دوران کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

    ماہر موسمیات ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں، حیدرآباد اورمیرپور خاص میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں اور کل شام یا رات بدین اور ٹھٹھہ میں بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

    ماہرموسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے.

    دریں اثنا محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی میں  پیر اور منگل کو مون سون بارش متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص، حیدرآباد، قلات ،مکران ، بہاولپور ، ڈیرغازی خان اور سکھر ڈویژن  کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    یہ بھی پڑھیں‌:آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

  • لاڑکانہ: محکمہ خزانہ کی نااہلی، اسپتال میں آکسیجن نا ہونے سے پانچ بچے دم توڑ گئے

    لاڑکانہ: محکمہ خزانہ کی نااہلی، اسپتال میں آکسیجن نا ہونے سے پانچ بچے دم توڑ گئے

    لاڑکانہ: محکمہ خزانہ لاڑکانہ کی نااہلی سے پانچ بچے دم توڑ گئے ہیں۔ اندرون سندھ کے سب سے بڑےاسپتال کے لئے آکسیجن کی خریداری کیلئے رقم جاری نہ کر نے پر اسپتال میں زیر علاج بچے جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کی سب سے بڑے اسپتال چانڈ کا میڈیکل، جو کے ساڑھے تیرہ سو بستروں پر مشتمل ہے آکسیجن کی خریداری کے لیے اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آکسیجن کی خریداری  کیلئے سالانہ بجٹ کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے اور رقم محکمہ خزانہ ضلع لاڑکانہ کے دفتر میں بھجوائی جاچکی ہے تاہم لاڑکانہ کے ضلعی اکاونٹس آفیسر بلا جواز بجٹ روکے ہوئے ہیں۔

    رقم روکنے کے باعث اسپتال میں صرف اڑتالیس گھنٹے کے لیے آکسیجن موجود ہے دوسری جانب آکسیجن کی کمی کے باعث چلڈرن اسپتال میں ایک ایک سیلنڈر سے چار چار بچوں کو گیس سپلائی کی جارہی ہے جب کے خالی سیلنڈروں کی قطاریں لگ چکی ہیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق اٹھائیس آپریشن تھیٹروں میں بھی منگل کے روز سے آپریشن ملتوئی کر دئے جائیں گے جب کے انہی مسائل کے باعث چلڈرن اسپتال میں اڑتالیس گھنٹوں کے دوران چار نومولود بچوں سمیت پانچ بچے بھی دم توڑ چکے ہیں، جب کے وہاں داخل ساٹھ نولود بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کی جاں بھی داو پر لگ چکی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی: کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن بندرکھنے کے شیڈول میں تبدیلی۔۔ہفتےکو بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔۔رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن دو دن کے بجائے تیسرے دن ہفتے کو بھی بند رکھیں جائیں گے،ایس ایس جی سی نے ہفتےکو بھی صبح آٹھ بجے سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق گیس فیلڈزسے اچانک پریشر میں کمی کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر پہلے ہی گیس پریشر کم ہے اور تین دن کی بندش سے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔