Tag: اندرون ملک پروازوں

  • اندرون ملک پروازوں کی تعداد  بڑھانے کا اعلان

    اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی تعداد یکم جون سے بڑھانے کا اعلان کردیا ، پروازیں اسلام آباد لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    نئے حکم نامے کے تحت اندرون ملک پروازوں کی تعداد کورونا وائرس کی صورتحال سے پہلے کے فلائٹ آپریشن کے مقابلے میں 20 سے 22 فیصد ہے، جسے اب بڑھا کر 40 سے 45 فیصد تک کیا جا رہا ہے ، پی آئی اے اور نجی ائیر لائن سرین ائیر علاقائی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    سینئر جوائنٹ سیکٹریری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھو کھر نے کہا پروازوں میں اضافے کا فیصلہ عوامی مطالبے اور بڑھتی معاشی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا۔

    ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے کہا اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا، اندرون ملک پروازیں اسلام آباد لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی ۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد ملک کے ہوائی اڈوں سے جمعے کی رات 12 بجے سے بیرون ملک پروازوں کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے ، ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن رانا مجتبی نے کہا ابتدائی طور پر پاکستان سے بیرون ملک پروازوں کو اجازت دی گئی یے۔

    رانا مجتبی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت غیر ملکی کمپنیز پاکستان سے بیرون ملک پروازوں کو اجازت ہوگی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے بنائے گئے ضابطہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان ہے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل پر حکومت کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔۔ اس لیے قومی امکان ہے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔۔۔ جس میں وہ ن لیگ کی حکومت کے موقف سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

  • وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

    وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ روانہ ہو گئے، فلائٹ کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا گیا، اس پرواز کے دیگر عمرہ زائرین کو دوپہر بارہ بجے سے ہی لاہور ائیر پورٹ بلوا لیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم نواز شریف پینتیس رکنی وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فائیو نائین سے لاہور سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون میں وی وی آئی پی نشستیں لگوائی گئیں اور پرواز کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا گیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار،ان کی اہلیہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر خاص افراد شامل ہیں۔

    طیارے کو لاہور کے چیف پائلٹ فرخ چیمہ اور فرسٹ آفیسر قاسم نے آپریٹ کیا، اے آر وائی نیوز نے وزیراعظم کے ٹریول ٹکٹ کی کاپی حاصل کر لی، پرواز کی سیٹیں ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کرائی گئیں، ٹکٹوں کے پیسے پندرہ روز بعد دیے جائیں گے، اس وی وی آئی پی پرواز میں آم کی دو سو اکتیس پیٹیاں بھی رکھی گئیں، پرواز کے فضائی میزبانوں کی کلیئرنس میں بھی کافی وقت لگا۔

  • پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل 22جولائی سے شروع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل 22جولائی سے شروع

    اسلام آباد : حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کیلئے تاریخیں دیدیں، قومی ادارے کے قیمتی اثاثے ہی نجی تحویل میں نہیں جائیں گے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔

    قومی فضائی ادارے پی آئی اے کو نیلام کردیا جائے گا، حکومت نے اصولی فیصلہ کرلیا، وزیرنجکاری محمد زبیر کا کہنا ہےقومی مفاد میں سخت معاشی فیصلے کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا، غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا ہے، پی آئی کی نجکاری کاعمل بائیس جولائی سے شروع ہوگا، جب نجکاری کے لئے مالیاتی مشیران کی تقرری ہوگی۔

    آئندہ سال جون تک نجکاری کا مکمل کر لیا جائے گا، وزیرنجکاری کا کہناہےادارےمیں پچاس فیصد ملازمین اضافی ہیں،جن کی نجکاری سے پہلے چھانٹی ہوگی، محمدزبیرکہتےہیں اس وقت پی آئی اے میں سولہ ہزار چھ سو ملازمین ہیں، یعنی ایک طیارے کےلئےچھ سو ملازمین، حالانکہ دنیا بھر میں ایک طیارے پردوسوتک ملازمین ہوتے ہیں، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نجکاری سے پہلے پی آی اے کی ری استرکچرنگ کی جائے گی،ملازمتوں سےعلیحدہ کئےجانے والوں کیلئے بھی پلاننگ کی گئی ہے۔