Tag: اندور

  • بیوی کے ہراساں کرنے پر شوہر نے سسرال کے سامنے خود کو آگ لگالی

    بیوی کے ہراساں کرنے پر شوہر نے سسرال کے سامنے خود کو آگ لگالی

    بیوی کی جانب سے ہراساں کرنے پر شوہر نے تنگ آکر اپنے سسرال کے سامنے خود کو آگ لگاکر خود کشی کرلی۔

    بھارت کے شہر اندور میں 35 سالہ شخص نے اپنی بیوی، اس کے عاشق اور بہن بھائیوں کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کے بعد خود کو آگ لگالی۔ مذکورہ شخ نے 4 جنوری کو یہ انتہائی قدم اٹھایا جبکہ جمعہ کو اسپتال میں تقریباً 10 دن رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔

    اس شخص کی جانب سے خود کو آگ لگانے کا واقعہ اسکے سسرال کے قریب نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سنیل لوہانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کپڑا مارکیٹ میں کپڑے کی دکان پر ملازم تھا۔

    سنیل نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ چھوڑا جس میں اس نے بتایا کہ اس نے اتنا انتہائی قدم اس لیے اٹھایا ہے کہ وہ اپنی بیوی رینا، اشوک سچدیوا، رینا کی بہنوں سونم کامرہ اور باجی کامرہ، اس کے بھائیوں شنکر کامرا اور ننھے کامرہ کی وجہ سے پریشان اور ذہنی طور پر اذیت کا شکار ہے۔

    اس نے خودکشی سے قبل نوٹ میں مزید کہا کہ اس کی بیوی کا اشوک کے ساتھ افیئر تھا اور وہ اسے طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ سنیل نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

    سنیل 4 جنوری کو اپنی بیوی کے میکے گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اس کی بیوی باہر نہیں آئی۔ بعد ازاں اس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال پہنچایا۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ رینا کا تعلق پاکستان سے ہے، اس نے جعلی کاغذات بنائے تھے اور سنیل پر طلاق دینے کے لیے اسٹامپ پیپر پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کی وجہ سے سنیل ذہنی طور پر پریشان تھا۔

    پردیپ نے مزید کہا کہ اس کی کوئی اولاد نہیں تھی لیکن رینا کا ایک گود لیا ہوا بچہ ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔

  • بھارت کا وہ شہر جو صفائی میں یورپی شہروں کو مات کرتا ہے

    بھارت کا وہ شہر جو صفائی میں یورپی شہروں کو مات کرتا ہے

    نئی دہلی: بھارت کا شہر اندور صفائی میں یورپی شہروں کا مقابلہ کرتا ہے، اسے ملک کا صاف ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں روزانہ ایک ہزار 900 ٹن کچرے کو پراسیس کیا جاتا ہے اور اس شہر نے مسلسل چھٹی بار ملک کے صاف ترین شہر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ریاستوں کی جانب سے کرائے گئے سالانہ صفائی سروے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اندور کو پہلا، سورت کو دوسرا اور ناوی ممبئی کو تیسرا نمبر دیا ہے۔

    حکام کے مطابق اندور میں کچرے کی پراسسینگ سے مقامی حکومت کروڑوں روپے کماتی ہے اور مقامی بسوں کو بھی چلانے میں مدد کرتی ہے۔

    بھارت میں کچرے میں خشک اور گیلے کے درجے عام ہیں، اندور میں کچرے کو اٹھاتے وقت ہی 6 درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اندور میں کچرا ڈالنے والے ڈرم بھی موجود نہیں، اس کے باوجود شہر میں 1200 ٹن خشک اور 700 ٹن گیلا کچرا اٹھایا جاتا ہے۔

    اندور کی میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صفائی کے سپرنٹنڈنٹ انجینیئر مہیش شرما نے بتایا کہ ہمارے پاس 850 گاڑیاں ہیں جو گھروں اور کمرشل علاقوں سے کچرا اٹھاتی ہیں اور اسے 6 درجوں میں الگ کرتی ہیں۔

    ان گاڑیوں میں ہر قسم کے کچرے کے لیے الگ خانے مختص ہیں، مثلاً صفائی والے استعمال شدہ نیپکن الگ خانے میں جاتے ہیں۔

    مہیش شرما کے مطابق کچرا اٹھاتے وقت اس کو الگ الگ حصوں میں ڈالنا ہی اس کے پراسیسنگ کو آسان بنا دیتا ہے۔

    اندور شہر کی انتظامیہ کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا بائیو سی این جی پلانٹ گیلے کچرے سے چلتا ہے اور ایشیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔

    رواں سال فروری میں وزیراعظم نریندر مودی نے روزانہ 550 ملین ٹن کچرا پراسیس کرنے والے اس پلانٹ کا افتتاح کیا تھا جس پر 150 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی تھی، یہ پلانٹ 17 سے 18 ہزار ٹن بائیو سی این جی اور 10 ٹن آرگینک کھاد تیار کرتا ہے۔

    اس پلانٹ سے بنائی گئی سی این جی پر شہر کی 150 بسیں چلتی ہیں اور یہ کمرشل سی این جی سے 5 روپے کلو سستی ہے۔

    اندور میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ مالی سال کے دوران کچرے کی پراسیسنگ سے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے کمائے، کارپوریشن کو توقع ہے کہ رواں سال یہ کمائی 20 کروڑ روپے ہوگی۔

    اندور شہر میں گندے پانی کی صفائی کے لیے بھی 3 پلانٹ لگائے گئے ہیں جہاں سے شہر کے 200 پارکس کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

  • بھارت: اسپتال کی لفٹ اچانک گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ بھی اندر تھے

    بھارت: اسپتال کی لفٹ اچانک گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ بھی اندر تھے

    اندور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اسپتال کی لفٹ اس وقت اچانک گر گئی جب اس کے اندر ایک سابق وزیر اعلیٰ بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ پر اچانک لفٹ گر گئی، تاہم وہ ان کی جان محفوظ رہی۔

    سابق وزیر اعلیٰ کانگریس کے ایک سابق وزیر کی تیمار داری کے لیے اسپتال پہنچے تھے، وہ جیسے ہی اسپتال کی لفٹ میں سوار ہوئے لفٹ گرگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اندور کے سینئر رہنما اور سابق وزیر رام شنکر پٹیل علیل ہونے کے باعث ڈی این ایس اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی عیادت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، رکن اسمبلی جیتو پٹواری، سجن سنگھ ورما اور وشال پٹیل کے ہمراہ اسپتال گئے۔

    مدھیہ پردیش کانگریس کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ

    رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ جیسے ہی اپنے وزرا کے ساتھ لفٹ میں سوار ہوئے، یکایک لفٹ 10 سے 12 فٹ نیچے گر گئی، اس حادثے کے بعد اسپتال میں افراتفری کی مچ گئی۔

    انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے اور لفٹ انجینئر کو بلایا گیا، جب لفٹ کو کھولا گیا تو سبھی سوار بہ حفاظت باہر آئے۔

    کانگریس کے صوبائی ترجمان نے ایک بیان میں سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی حفاظتی اقدامات میں لاپروائی برتی گئی، اس معاملے کی جانچ کرائی جائے۔

  • بھارت: گھر جانے کے لیے 18 مزدوروں کا مکسر ٹرک میں سفر

    بھارت: گھر جانے کے لیے 18 مزدوروں کا مکسر ٹرک میں سفر

    نئی دہلی: بھارتی شہر اندور میں ہائی وے پر پولیس کی جانب سے روکے جانے والے مکسر ٹرک سے 18 مزدور نکل آئے، تمام مزدور ذرائع سفر بند ہونے کی وجہ سے مکسر مشین میں سوار ہو کر اپنے گھروں کو جانا چاہتے تھے۔

    کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقے کی مشکلات نہایت بڑھ گئی ہیں جن میں سرفہرست مزدور ہیں۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور نہ صرف بے روزگار ہوگئے ہیں بلکہ وہ اپنے گھروں سے دور دیار غیر میں پھنس گئے ہیں۔

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ مزدور اپنے گھر بھی نہیں جا پا رہے تاہم ایک مکسر ٹرک میں سفر کرنے کی پیشکش کے بعد کچھ مزدور اس ٹرک میں ہی سوار ہو کر اپنے گھر کی طرف چل پڑے۔

    یہ پریشان کن صورتحال بھارتی شہر اندور میں پیش آئی جہاں ٹریفک پولیس نے ہائی وے پر کنکریٹ کے مکسر ٹرک کو روکا، تلاشی پر اندر سے 18 مزدور نکلے جو اپنے گھر جانے کے لیے دم گھوٹ دینے والے اس مکسر میں محو سفر تھے۔

    یہ مزدور کافی روز سے ممبئی میں پھنسے ہوئے تھے، اندور شہر میں جب پولیس نے مکسر کو روکا اور اس میں سے 18 مزدور برآمد ہوئے تو ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر تمام مزدوروں کو کھانے پینے اور دیگر اشیا کے ساتھ قرنطینہ منتقل کردیا۔

    18 مزدوروں میں سے 4 گاڑی کے ساتھ کام کرنے والے تھے، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

  • روہت شرما نےٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    روہت شرما نےٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    اندور: بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    تفصیلات کے بھارت کے شہر اندور میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی بلے باز روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں پر تیزترین سنچری بنادی، انہوں نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 118 رنز اسکور کیے۔

    روہت شرما سے قبل رواں برس جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف 35 ہی گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    بھارت نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 172 رنز ہی بناسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ویسٹ انڈیز مں بھارتی کرکٹر کیل راہول نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 46 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عبدالستار ایدھی کی وفات نے بھارت کی گیتا کو بھی رُلا دیا

    عبدالستار ایدھی کی وفات نے بھارت کی گیتا کو بھی رُلا دیا

    اندور : بھارت کی رہائشی گیتا بھی عبدالستار ایدھی کی وفات پر رو پڑی، اس کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب باپ کی طرح پیار کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق غلطی سے پاکستان آنے والی قوت گویائی اور سماعت سے محروم بھارت جانے والی گیتا بھی اپنے محسن عبدالستار ایدھی کی وفات پر آبدیدہ ہوگئی۔


    Indian girl Geeta fondly remembers father… by arynews

    بولنے سے قاصر اور لاوارث گیتا کو تین سال قبل ایدھی ٹرسٹ میں پناہ ملی۔ جہاں سے اسے گزشتہ دنوں بھارت بھجوا دیا گیا، گیتا آج کل بھارت کے شہر اندور میں ایک این جی او کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ عبدالستار ایدھی کی وفات کی خبر سن کر گیتا کے آنسو بہنے لگے۔

    گیتا نے اپنے جذبات کا اظہار اشاروں کی زبان میں کیا، جس کا پریس نوٹ بھارتی این جی او کی سربراہ مسز کپور نے جاری کیا۔

    گیتا کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب باپ کی طرح پیار کرتے تھے۔ گیتا نے بتایا کہ بلقیس ایدھی نے اسے بھارت سے مورتیاں لاکر دیں تاکہ وہ پوجا کرسکے۔

    گیتا نے بتایا کہ ایدھی صاحب اس سے اشاروں کی زبان میں بات کرتے تھے۔ وہ ناراض ہونے پر غصہ بھی کرتے تھے۔ ایدھی صاحب تہواروں پر اس کے لئے کپڑے جوتے اور مٹھائیاں بھی لاتے تھے۔ میں ان کا پیار کبھی نہیں بھلا پاؤں گی۔