Tag: اندھا دھند فائرنگ

  • تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی، 7 اسرائیلی ہلاک

    تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی، 7 اسرائیلی ہلاک

    تل ابیب کے علاقے جافا میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں سات اسرائیلی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ 7  اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے دو حملہ آوروں نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی، شہریوں اور انسپکٹرز نے اپنے ذاتی ہتھیاروں سے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر قبل پیش آیا تھا۔

  • ویڈیو: کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، ملزم فرار

    ویڈیو: کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، ملزم فرار

    کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس اہلکاروں اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس سمیت دیگر شہری ملزمان کی گولیوں سے بچ گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

    دو ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فوٹیج میں گلی میں بچوں اور بڑوں کی آمدورفت دیکھی جاسکتی ہے، پولیس اہلکاروں کو ملزمان کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا ملزم پلٹا اور گولیاں چلا دی، پیچھا کرنے والے اہلکار فائرنگ ہوتے ہی نیچے گر گئے جبکہ گلی سے گذرتا دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی گر گیا۔

    خوش قسمتی سے گلی میں کسی کو گولی نہیں لگی، ایک اہلکار راہگیر کی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر ملزمان کے پیچھے بھاگا لیکن ملزمان فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔

  • ایم پی اے کی آمد پرن لیگی کارکنان کا اندھا دھند فائرنگ

    ایم پی اے کی آمد پرن لیگی کارکنان کا اندھا دھند فائرنگ

    لاہور : مسلم لیگی ایم پی اے کی بھیرہ آمد پر کارکنوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے بھیرہ میں لیگی کارکنوں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں۔ عوام کو قانون کی بالا دستی کا درس دینے والے حکمران اپنے کارکنان کی حرکتوں سے بے خبر ہیں۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب ملک مختاراحمد کی بھیرہ آمدپر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ اتنی خطرناک تھی کہ علاقہ گولیوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔

    اس موقع پر قریبی تھانے میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔ امن کی ضمانت دینے والے رکن صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں اسلحہ بردار لوگ سڑکوں پر دندناتے رہے لوگوں کو ڈراتے رہے۔

    لیگی کارکنوں کی ہوائی فائرنگ نے رہائشیوں کو خوف میں مبتلا کیا لیکن پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔