Tag: اندھی گولی

  • کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام، اندھی گولیاں زندگیاں چاٹنے لگیں

    کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام، اندھی گولیاں زندگیاں چاٹنے لگیں

    کراچی: شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اندھی گولیاں گھر کے باہر اور اندر معصوم بچوں سمیت بڑوں کی بھی جان لینے لگی ہیں، حالیہ واقعے میں تین ہٹی مارٹن کوارٹر میں گھر میں بیٹھی 75 سالہ محمد خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں۔

    گزشتہ 4 روز کے اندر اندھی گولیاں لگنے سے ایک بچی اور طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، رواں سال اب تک اندھی گولیاں لگنے سے سیکڑوں شہری زخمی ہوئے، لیکن ان واقعات کے خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔

    گزشتہ روز چند گھنٹوں میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے، بلدیہ رشید آباد میں اندھی گولی لگنے سے 3 سالہ بچی ابھا نور زخمی ہوئی، جب کہ چند روز قبل لانڈھی فیوچر کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی آسیہ جاں بحق ہوئی جو گھر کی چھت پر سو رہی تھی۔

    کورنگی میں چھت پر سویا ہوا نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم علی رضا جاں بحق ہوا، لوڈ شیڈنگ کے باعث علی رضا چھت پر سویا ہوا تھا، علی رضا کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی۔

  • اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو  بیٹی خون میں لت پت تھی، اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا بیان

    اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو بیٹی خون میں لت پت تھی، اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا بیان

    کراچی : فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی مریم ثاقب کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو بیٹی خون میں لت پت تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں فائرنگ سے 7 سالہ مریم ثاقب کے جاں بحق ہونے کا معاملے پر تیموریہ پولیس نے واقعے کے عینی شاہد مریم کے والد ثاقب کا بیان لے لیا۔

    والد نے بتایا کہ مریم ثاقب کو کار میں اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹی خون میں لت پت تھی۔

    مریم کے والد کے بیان کے مطابق مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھے گئے، ممکنہ طورپرنامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھاکہ مریم ثاقب فائرنگ کی زد میں آگئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ بفرزون میں روڈ کی دوسری جانب سےگولی 7سالہ مریم کو لگی، جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیجز تلاش کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پرگولیوں کے خول بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

  • کراچی میں ایک اور بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    کراچی میں ایک اور بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    کراچی : سخی حسن بفرزون کے قریب اندھی گولی کا نشانہ بننے والی7 سالہ بچی دم توڑ گئی، مریم گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی اچانک گولی سر میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سخی حسن بفرزون کے قریب فائرنگ سے زخمی 7 سالہ بچی دم توڑ گئی، 7سالہ مریم گاڑی کے پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی کہ اچانک گولی سر میں لگی۔

    ممکنہ طور پر روڈ کے دوسری جانب سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے کے بعد 7 سالہ مریم کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ورثاء نے بیان میں بتایا کہ مریم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر بچی کو اندھی گولی لگی ہوگی، ہمیں ابھی تک اطلاع نہیں ملی ، فائرنگ سےمتعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

    بفرزون میں فائرنگ سے 7 سالہ مریم ثاقب کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے 2گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود لاش عباسی شہید اسپتال میں موجود ہے، اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے میں تاخیر ہورہی ہے۔

    پولیس اپنی ضابطے کی کارروائی کرکے واپس لوٹ گئی جبکہ مریم ثاقب کےورثاء تاحال ایم ایل او کے منتظر ہے، عباسی شہید اسپتال میں صرف 2 لیڈی ایم ایل اوز ہیں۔

  • کراچی میں ایک اور شہری گھر کے اندر اندھی گولی کا شکار بن گیا

    کراچی میں ایک اور شہری گھر کے اندر اندھی گولی کا شکار بن گیا

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر شہری گھروں کے اندر اندھی گولیوں کا شکار بننے لگے ہیں، تازہ واقعے میں بلدیہ گلشن غازی کے ایک گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ، گلشن غازی میں ایک گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایک شہری کی جان چلی گئی، جاں بحق شخص کی شناخت 20 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیاں گھروں کے اندر شہریوں کو شکار کر رہی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ میں فائرنگ یا دیگر مواقع پر ہوائی فائرنگ سے ایسے حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔

    کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی

    اس سے قبل جمعہ کو کراچی کے علاقے لانڈھی 36 سی، شیر آباد میں گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوئی تھی، بتایا جاتا ہے کہ لڑکی گھر کی چھت پر موجود تھی کہ نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی۔ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔

    کراچی میں اندھی گولیاں موت بانٹنے لگیں، چشم کشا رپورٹ منظر عام پر

    جمعہ ہی کو کراچی کے علاقے منگھوپیر، پختون آباد میں بھی گھر کے اندر پراسرار گولی لگنے سے بچہ زخمی ہو گیا تھا، زخمی بچے کی شناخت 9 سالہ فرحان اللہ کے نام سے ہوئی۔

  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی

    کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی

    کراچی: شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جمعہ کو کراچی کے دو مختلف علاقوں میں نا معلوم سمت سے آنے والی گولیوں کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 36 سی، شیر آباد میں گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ لڑکی گھر کی چھت پر موجود تھی کہ نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی۔ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھوپیر، پختون آباد میں گھر کے اندر پراسرار گولی لگنے سے بچہ زخمی ہو گیا، زخمی بچے کی شناخت 9 سالہ فرحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

  • کراچی: صحن میں‌ سوئی بچی کی زندگی اندھی گولی نے چاٹ لی

    کراچی: صحن میں‌ سوئی بچی کی زندگی اندھی گولی نے چاٹ لی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں اپنے گھر کے صحن میں‌ سوئی ہوئی ایک بچی کی زندگی اندھی گولی نے چاٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسلحے کے غلط استعمال نے ایک اور گھر ماتم کدہ بنا دیا، شاہ لطیف ٹاون میں اندھی گولی کا شکار 2 سالہ بچی صنم دم توڑ گئی۔

    واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کر لیا گیا، بچی کے والد نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا تھا جس پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتولہ صنم اپنے گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی، کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی صنم کے سر پر لگی، جس پر بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈاکٹرز نے بچی کے سر کے ایک طرف لگنے والی گولی دوسری طرف سے نکالی، تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے کا مکمل جائزہ بھی لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی شادی نہیں ہو رہی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال اندھی گولی سے درجنوں شہری زخمی ہو چکے ہیں، اندھی گولی لگنے سے ماضی میں بھی کئی جانیں جا چکی ہیں، اس حوالے سے سندھ پولیس کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

  • اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    امریکا میں ایک 10 سالہ بچی نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی، پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    امریکی شہر شکاگو میں ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب ایک اندھی گولی ایک اپارٹمنٹ کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، اپارٹمنٹ میں موجود 10 سالہ بچی گولی کی زد میں آگئی۔

    گولیاں چلنے کی آوازوں پر مقامی افراد نے پولیس کو رپورٹ کی، پولیس کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں جنہوں نے تشویشناک حالت میں بچی کو اسپتال منتقل ہوگیا، تاہم بچی جانبر نہ ہوسکی اور کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ کے قریب کچھ افراد میں جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ کی گئی۔

    پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، مذکورہ افراد کو علاقے میں تلاش کیا جارہا ہے جبکہ مقامی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • اندھی گولی سے جاں بحق اقصیٰ کا قاتل پولیس کانسٹیبل نکلا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    اندھی گولی سے جاں بحق اقصیٰ کا قاتل پولیس کانسٹیبل نکلا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    کراچی : سعید آباد کراچی میں گولی لگنے سے جاں بحق طالبہ اقصی ٰکا قاتل پولیس اہلکار نکلا، کانسٹیبل وسیم اپنا اسلحہ صاف کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق
    کراچی کے اسکول میں پہلی جماعت کی اقصٰی کو اندھی گولی لگنے معمہ حل ہو گیا، ایک بار پھر غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکار معصوم بچی کی موت کی وجہ بن گیا،کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چار روز قبل اندھی گولی کا نشانہ بننے والی7 سالہ اقصیٰ کی ہلاکت کا ذمہ دار پولیس اہلکار نکلا۔

    کانسٹیبل وسیم اپنا اسلحہ صاف کر رہا تھا کہ اتفاقیہ گولی چل گئی جو اقصیٰ کو جالگی اور دو روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

    اس حوالے سے اے ایس پی طارق نواز نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار وسیم کا گھر اسکول کے سامنے گلی میں واقع ہے، پولیس نے وسیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں اندھی گولی نے کمسن بچی اقصیٰ کی جان لے لی

    مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پہلی جماعت کی طالبہ7سالہ اقصیٰ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی تھی، گولی دل کے قریب لگنے کے باعث بچی کی موت واقع ہوئی۔

  • کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اندھی گولی کا نشانہ بننے 7 سالہ اقصیٰ دو روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دو روز قبل اندھی گولی سے زخمی ہونے والی کمسن بچی اقصیٰ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت کی طالبہ 7 سالہ اقصیٰ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی تھی، گولی دل کے قریب لگنے کے باعث موت واقع ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ کمسن مقتولہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ جناح اسپتال کے مردہ خانے میں اقصیٰ کا پورسٹ مارٹم جاری ہے، جس کی رپورٹ آنے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ بچی اقصیٰ کے قتل کیس کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی جبکہ مقدمے دہشت گردی کی دفعہ شال کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق مقتولہ کو 100 گز کے فاصلے سے گولی لگی تھی، بچی کے جسم سے نکلنے والے سکے کا فرانزک ٹیسٹ کرائیں گے۔

    مقتول بچی کے والد محمد سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے علاج میں این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز نے کسر نہیں چھوڑی، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اقصیٰ کو لگایا جانے والا خون منہ اور ناک سے خارج ہو رہا تھا۔

    اقصیٰ کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے کہا تھا کہ خون کا خراج رکنا ضروری ہے جس کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

    محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے اور واقعے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، اگر ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آیا اور سزا نہیں ہوئی تو وہ دوبارہ ایسی حرکت کرے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پہلی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو اندھی گولی کا نشانہ بنی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے اقصیٰ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا تھا مگر اُس کی طبیعت سنبھالے میں ہی نہیں آرہی تھی جس کے بعد اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔