Tag: انرجی

  • پاکستان ویمنز ٹیم میں انرجی دیکھ کر مزہ آگیا، سابق کیوی کرکٹر

    پاکستان ویمنز ٹیم میں انرجی دیکھ کر مزہ آگیا، سابق کیوی کرکٹر

    نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کیٹی مارٹن بھی پاکستانی خواتین کرکٹرز کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں سابق کیوی ویمن کرکٹر کیپر کیٹی مارٹن نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں اور چھوٹی ٹیمیں ایسا نہیں کرپاتیں۔ جس طرح پاکستانی کرکٹر نے کھیلا اور انرجی دکھائی مزہ آگیا۔

    پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو میں کیٹی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں فتح پاکستان ویمنز ٹیم کےلیے کافی اہمیت کی حامل ہے۔

    کیٹی مارٹن کا کہنا تھا کہ ندا ڈار ایک اچھی کپتان ہیں، انھوں نے ہیمسٹرنگ کے باجود کافی بہادری سے ٹیم کی کپتانی کی۔ پی ایس ایل کے دوران ویمنز نمائشی میچوں سے کھلاڑیوں میں بہتری آئی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کافی بار نیوزی لینڈ آچکی ہے مگر اس بار انھوں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

  • عالمی سطح پر تیل و گیس کے لیے کھدائی کے خاتمے کی کوششیں

    لندن: دنیا کو ماحولیاتی بحران سے بچانے کے لیے ایک نیا عالمی اتحاد عمل میں آیا ہے، جو تیل و گیس کے لیے کھدائی ختم کرنے پر کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر جاری اقوام متحدہ کی کانفرنس میں تیل اور گیس کی کھدائی کے خاتمے کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔

    رواں سال کے شروع میں کوسٹاریکا اور ڈنمارک نے ’بیونڈ آئل اینڈ گیس الائنس‘ کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے، اب تک اس نئے بین الاقوامی اتحاد میں 10 حکومتیں شامل ہو چکی ہیں۔

    اس اتحاد کا مقصد اپنے اپنے علاقوں میں پیداوار کو آخر کار ختم کرنا ہے، جمعرات کو اس اتحاد میں فرانس، آئرلینڈ اور کینیڈا کے صوبے کیوبیک نے شمولیت اختیار کی تھی۔

    اس اتحاد میں شامل ممالک تیل اور قدرتی گیس کی کھدائی ختم کرنے کی تاریخ طے کریں گے، اور اضافی پیداوار میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں گے، یہ ممالک دوسرے ملکوں کو بھی اس تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دیں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا، جاپان، چین اور تیل پیدا کرنے والے بیش تر بڑے ممالک نے ابھی تک اس پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے۔

    کوسٹاریکا کی وزیر برائے ماحولیات اور توانائی آندرے آمیسا مُوریجو نے دنیا کے ممالک سے اس سلسلے میں ہمت پکڑنے اور ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔