Tag: انرجی ڈرنک

  • تھکاوٹ دور کرنے کیلئے جادوئی نسخہ

    تھکاوٹ دور کرنے کیلئے جادوئی نسخہ

    مرد و خواتین چاہے کسی قسم کی پریشانی یا بیماری سے نبرد آزما ہیں تو یاد رکھیں ڈیٹاکس مشروب ہماری جلد سے لے کر معدے اور بالوں تک کے مسائل کے لئے بے حد مفید ہوتے ہیں۔

    اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ اس میں پانی، قدرتی ہربلز اور ساتھ ہی پھل یا کوئی خاص سبزی شامل ہوتی ہے جو اس کو آپ کی جلد اور جسم کے کئی مسائل کے لئے اور زہریلے مادوں کا زائل کرنے کے لئے بہت کار آمد ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ نے ایسا ہی ایک انرجی ڈرنک بنانے کی ترکیب بیان کی اور کہا کہ اس آپ بھی گھر میں موجود ان چیزوں کا استعمال کرکے یہ صحت بخش مشروب بناکر اور اس کا روزانہ استعمال کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخمِ بالنگا، ایک چمچ کوکونٹ آئل ڈال کر اسے رکھ دیں، اس کے بعدایک عدد کیلا یا اپنا کوئی بھی پسندیدہ پھل کاٹ کر بلنڈر میں ڈال دیں۔

    مشروب

    جب تخم بالنگا اچھی طرح بھیگ کر پھول جائے تب اسے بھی بلنڈر میں ڈالر مکس کرلیں، بہترین انرجی ڈرنک تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کو پینے سے آپ دن بھر چاق و چوبند اور ہشاش بشاش رہیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • انرجی ڈرنک کے لیبل پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی عائد

    انرجی ڈرنک کے لیبل پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی عائد

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنک پراڈکٹ پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی لگا دی۔ کمپنیوں کو لیبل پر ’ہائیلی کیفی نیٹڈ ڈرنک‘ تحریر کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنکس سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے ڈرنک پر لفظ ’انرجی‘ لکھنے پر پابندی لگا دی۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لفظ انرجی سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مغالطہ آمیز ہے لہٰذا اس لفظ کو لکھنے کی ممانعت کردی گئی ہے۔

    فوڈ اتھارٹی نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرنک کے لیبل پر واضح طور پر ’ہائیلی کیفی نیٹڈ ڈرنک‘ تحریر کیا جائے۔

    اتھارٹی کی جانب سے مزید ہدایات کی گئی ہیں کہ ڈرنک پر یہ بھی لکھا جائے کہ مشروب 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے نہیں ہے، کیفین سے الرجی والے مشروب کو استعمال نہ کریں۔

    ہدایات کے مطابق ڈرنکس کے لیبل پر لفظ حلال لکھنا ضروری ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابند کیا ہے کہ تمم کمپنیاں انرجی ڈرنک کے لیبل پر درج ہدایات اردو اور انگریزی میں تحریر کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔