Tag: انسانی اسمگلرز

  • انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز اسلام آباد سے گرفتار

    انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز اسلام آباد سے گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز آصف محمود اور بلال حسن کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پرائمنسٹر آفس کی ہدایات پر تحقیقات کی گئی، مذکورہ پاکستانیوں کو چین کے قانون نافذ کرنے والے مختلف حکام نے حراست میں لیا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی ٹیم نے پاکستان واپس آنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا۔

    حکام نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے مسافروں سے اسمگلرز کے حوالے سے ابتدائی معلومات حاصل کی گئی، ابتدائی تحقیقات سے گینگ کے مرکزی اسمگلر کی شناخت  آصف محمود کے نام سے ہوئی۔

     انسانی اسمگلر آصف محمود کی چین میں موجودگی کی بنیاد پر نام فوری طور پر اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا، ملزم آصف محمود کو چین سے پاکستان واپس آتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم آصف محمود کی نشاندہی پر اہم سہولت کار ملزم بلال حسن کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق اسمگلرز جعلی دستاویزات تیار کرتے تھے۔

     ملزمان غیر قانونی تارکین وطن کو کاروباری افراد کے طور پر ظاہر کرتے تھے، ملزمان تارکین وطن کو امیگریشن کلئیرنس کے حوالے سے باقاعدہ تربیت دیتے تھے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی بھی شناخت حاصل کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری

    انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری کر دی، جس میں 156 انسانی اسمگلرز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کا جھانسا دے کر یورپ سمیت دیگر ممالک بھیجنے والے انسانی اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی بارہویں ریڈ بک جاری کردی، 176 صفحات میں مشتمل ریڈ بک میں ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 156 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں، ریڈ بک کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کو 20، گجرانوالہ زون کو 71، فیصل آباد زون کو 12، ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد زون کو 34، کراچی زون کو 12، بلوچستان اور کے پی زون کو دو۔ دو انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے، مطلوب ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے گئے ہیں۔

  • ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا

    ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا

    کراچی: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جنریٹر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے  2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شیش احمد اور سعدی احمد شامل ہیں،  ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر جعلی ویزے فروخت کرتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز گرفتار

    شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے مزید 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان شہریوں کوغیر قانونی طریقے سےیورپ بھجوانےمیں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کا انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، کارروائیوں میں مزید 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہگرفتارملزمان میں ارشد اللہ، مبشر نذیر اور عمر حیات شامل ہیں ، ملزمان کو منڈی بہاؤالدین اور ملکوال سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزمان شہریوں کوغیر قانونی طریقے سےیورپ بھجوانےمیں ملوث ہیں، ملزمان نےشہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے بھاری رقوم وصول کی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں کوجال میں پھنسانےکیلئےسرحدپارکروانے کی ویڈیوزدکھاتےتھے اور ملزمان سے سرحدپار کرانے اور کشتی پر سوار متاثرین کے حوالے سے متعدد ویڈیوز برآمد بھی کی۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان ان ویڈیوز کو مختلف سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی اپلوڈ کرتے تھے، شہری ویڈیوز سےمتاثر ہو کر مذکورہ اسمگلروں سے رابطہ کرتے تھے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    گجرات: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثہ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات نے کارروائیاں کیں۔

    کارروائیوں میں یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے گئے، ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کاشف بٹ اور عمران عزیز شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی اے گجرات سرکل میں مقدمات درج تھے،ملزمان یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • لیبیا سے واپس آنیوالے نوجوانوں کی شناخت پر 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لیبیا سے واپس آنیوالے نوجوانوں کی شناخت پر 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    گجرات : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف ائی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا سے واپس آنیوالے نوجوانوں کی شناخت پر 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف ائی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود نے بتایا کہ لیبیا سے واپس آنیوالے نوجوانوں کی شناخت پر ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، ملزمان محمد عاطف اور عباس بخاری کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثےمیں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد سلیم یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارےکابھائی ہے، ملزم نے متعدد پاکستانیوں کوغیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کیلئے کروڑوں روپے لئے۔

    ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے، محمدسلیم ہنڈی حوالہ کےذریعے اپنےبھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، گرفتار ملزم کا بھائی آصف اس وقت لیبیا میں موجود ہے، آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسزبنائے ہوئے ہیں۔

  • ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن بے سود: کشتی حادثے کے باوجود سوشل میڈیا پر انسانی اسمگلرز کے اشتہاروں کی بھرمار

    ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن بے سود: کشتی حادثے کے باوجود سوشل میڈیا پر انسانی اسمگلرز کے اشتہاروں کی بھرمار

    اسلام آباد : یونان کشتی حادثے پر حکومتی کمیٹیاں اور ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن بھی ناکافی ہے، حادثے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر انسانی اسمگلرز کے اشتہاروں کی بھرمار ایف آئی اے کارکردگی پرسوال اٹھارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باوجود انسانی اسمگلرز کا مکروہ دھندا چل رہا ہے، سنہرے مستقبل کا خواب نوجوانوں کو بیچنے کےلئے سوشل میڈیا ڈنکی مافیا کاسب سے موثر ہتھیار ہے، فیس بک،، انسٹاگرام، ٹک ٹاک کے ذریعے باقاعدہ اشتہار دیکر لوگوں کوجال میں پھنسایا جاتا ہے۔

    فیس بک، انسٹاگرم اور ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر دھڑادھڑ پوسٹیں جاری ہیں، ایک فیس بک گروپ پر تو گزشتہ روز ہی ڈنکی لگانے یا غیرقانونی طور پر یورپ جانے کا اشتہار یا پوسٹ لگائی گئی۔

    بی بی سی رپورٹ کے مطابق فیس بک کےذریعے رابطہ کرنے پر اسمگلرز واٹس ایپ پر رابطہ کرتے ہیں اور زمینی راستے سے ایران،ترکی اور پھر یورپ میں داخل کرایاجاتاہے۔ جس کے لئے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں۔

    ترکی کے ذریعے یورپ میں داخلہ کافی مشکل ہوگیا ہے اس لئے اب اسمگلر مصر،، لیبیا اور پھر یونان کا روٹ اختیار کررہے ہیں۔

    یونان کشتی حادثے جیسے اتنے بڑے سانحے کے باوجود انسانی اسمگلروں کا دھڑلے سے سوشل میڈیا پر سرگرمیاں جاری رکھناحکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

  • پاکستان میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑا ایکشن : یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    پاکستان میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑا ایکشن : یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلروں کیخلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا کردیا گیا ، پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم وانسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا، ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے لنک آفس یونان کی معلومات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عابدحسین کوگرفتار کرلیا، ملزم عابد نے نوجوان کو یونان بھجوانے کیلئے پینتیس لاکھ روپے لیے تھے۔

    ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب پہلے سے گرفتارہے، ملزم کاتعلق شیخوپورہ سے ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سندھ اور بلوچستان میں اب انسانی اسمگلرز کے سہولت کار پکڑے جائیں گے

    سندھ اور بلوچستان میں اب انسانی اسمگلرز کے سہولت کار پکڑے جائیں گے

    کراچی: پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اب انسانی اسمگلرز کے سہولت کار پکڑے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد ایف آئی اے نے سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایف آئی اے کراچی، حیدرآباد، اور کوئٹہ زون کے ڈائریکٹرز کو کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ہر زون میں متعلقہ زونل ڈائریکٹر اپنی کمیٹی کا سربراہ ہوگا، یہ کمیٹیاں ملوث ایجنٹوں کے خلاف مہم کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

  • ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انکشاف

    ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انکشاف

    لاہور: سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، ملزمان کو پکڑنے کے لیے نیت ہو تو ملزمان ضرور پکڑے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف صحیح معنوں میں اب تک کارروائی نہیں ہو سکی، ایجنٹ مافیا کرپشن اور ملی بھگت سے بچ نکلتی ہے، دیگر ممالک میں ان کے بڑے پیمانے پر گہرے روابط ہیں۔

    انھوں نے کہا 2018 میں ایف آئی اے کے ایک کانسٹیبل کو ایجنٹ مافیا نے قتل کرایا، کانسٹیبل کو شہید کرنے والے انسانی اسمگلر کا تعلق گجرات سے تھا، لیکن پھر ایف آئی اے اور ایجنٹ مافیا کے کچھ افسران نے مل کر اس ایجنٹ کو بچایا، ایف آئی اے کے کچھ افسران نے لواحقین پر دباؤ ڈال کر ایجنٹ سے صلح کرائی۔

    سجاد باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ جو یورپ جائے گا اس کی زندگی بدل جائے گی، پاکستان سے کچھ لوگ زمینی بلوچستان، ایران اور ترکی کے زمینی راستے سے جاتے ہیں، کچھ لوگ فضائی راستے سے لیبیا جاتے ہیں، اور پھر وہاں سے سمندری راستے کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    یونان کشتی حادثہ، ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

    انھوں ںے کہا گجرات اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ایجنٹ مافیا بہت سرگرم ہے، یہاں ایسی کارروائیاں نہیں ہوئیں جو ہونی چاہیے تھیں، ملزمان کو پکڑنے کے لیے نیت ہو تو ملزمان ضرور پکڑے جائیں گے۔

    سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں ہیں جو ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہیں، ہزاروں ایجنٹ ہیں جن کو پکڑنے کے لیے ایک لائحہ عمل بنانا پڑے گا، اور وزیر اعظم کو ذاتی طور پر نگرانی کر کے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

    واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 14 پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں سے پانچ کا تعلق گجرات سے ہے، انسانی اسمگلرز میں شفقت، فیصل سنیارا، آصف سنیارا، حاجی ذوالفقار، میاں عرفان، جاوید اقبال، ساجد وڑائچ، مدثر، رانا نقاش، عابد، ریاست، ندیم اسلم، طلعت کیانی کے نام شامل ہیں۔