Tag: انسانی اسمگلر گرفتار

  • شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے نے شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسانی اسمگلرز کے خلاف خفیہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر  کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم میں غلام دستگیر عرف کامران لیبیا شامل ہے جبکہ اس سے قبل عبدالرحمان نامی ایجنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق عبدالرحمان کی نشاندہی پر غلام دستگیر نامی انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہیں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ بھی ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 7 شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے لیے، ملزمان نے متاثرہ شہریوں کو پہلے عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا پھر سعودی عرب سے لیبیا بھجوایا جس کے بعد شہریوں کشتی میں لیبیا سے اٹلی اور یونان بھجوایا جاتا تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے متاثرین اور ایجنٹوں سے رابطے کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    کئی پاکستانیوں کی موت کا سبب بننے والے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا، تعلق بین الاقوامی گینگ سے نکلا۔

    ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو پھالیہ سے حراست میں لیا، ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کیلئے شہری سے ساڑھے 34 لاکھ بٹورے، ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا پھر یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

    یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری احتشام انجم لاپتہ ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی تھی جب کہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی تھیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور پہنچائی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں ورثا کےحوالے کی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/greece-boat-accident-15-dead-pakistanis-identified/

  • وزیر آباد سے انسانی اسمگلر گرفتار، بھارتی سمیت درجنوں غیرملکی پاسپورٹ برآمد

    وزیر آباد سے انسانی اسمگلر گرفتار، بھارتی سمیت درجنوں غیرملکی پاسپورٹ برآمد

    سیالکوٹ: ڈسکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر آباد کے رہائشی انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم سےبھارتی سمیت درجنوں غیرملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسکہ پولیس نے وزیر آباد کے رہائشی انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا ہے، ملزم عنایت علی سے غیرملکی درجنوں پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں جن میں بھارتی پاسپورت بھی شامل ہیں۔

    بھارت کے 20، اسپین کے 8، اٹلی کے 6، بیلجیئم کے2، یونان اور پرتگال کا ایک ایک پاسپورٹ انسانی اسمگلر سے برآمد ہوا ہے۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر لوگوں کوغیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بجھواتا ہے، اس کے پاس سے یورپی اور بھارتی پاسپورٹ ملے ہیں۔

    ملزم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرا بھانجا مجھے متعلقہ بندے کا نمبر دیتا تو میں ان سے پاسپورٹ وصول کرتا تھا، مجھے پاسپورٹ کا کوئی علم نہیں کہ کہاں سے آتے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ : پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر روانہ کرنے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثہ : پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر روانہ کرنے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے ایمیگریشن نے پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر روانہ کرنے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ملزم آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر روانہ کرنے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایجنٹ ساجد محمود شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے میں ملوث ہے، ملزم ایف آئی اے گجرات کو لیبیا واقعے سے متعلق درج مقدمے میں مطلوب ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا، ملزم کواس کے شیڈول فلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے گجرات کے حوالے کیا جائے گا۔

  • ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے منڈی بہا الدین میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملزم انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک کے سیریل نمبر 74 میں موجود ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں 2 مقدمات درج تھے، ملزم کی گرفتاری پر 2 لاکھ کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

  • امریکی سفارتخانے کے قریب کارروائی 3انسانی اسمگلر گرفتار

    امریکی سفارتخانے کے قریب کارروائی 3انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانےکےقریب کارروائی میں خاتون سمیت تین انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی دستاویزات پرطلبہ کو امریکا بھجواتے تھے ،گرفتارملزمان کےنام عدنان شاہد، دل آویزاور ندیم بھٹی بتائے جاتے ہیں،گرفتار ملزمان کا ساتھی کاشف فرار ہوگیا۔

    ملزمان فی طالب علم پچپن ہزار ڈالرز وصول کرتے تھے، ملزمان کیلی فورنیاکی جعلی کمپنی کےنام پردستاویزجمع کراتےتھے۔