Tag: انسانی اسمگلر

  • انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلاے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد کاشف شامل ہیں، ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد ندیم نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شاہد ندیم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو 1600 امریکی ڈالر کے عوض فروخت کر دیا، متاثرہ کو بعد ازاں کمبوڈیا میں سیف ہاؤس میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد کاشف نے 7 شہریوں کو آئرلینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 10 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا، دبئی پہنچنے پر مسافروں نے ایجنٹ کی جانب سے دئیے گئے جعلی پاسپورٹ پر آئرلینڈ جانے کی کوشش کی جس پر مسافروں کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد : لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، کینیڈا بھجواتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) اسلام آباد نے گجرات اور راولپنڈی میں کارروائیاں کیں۔

    کارروائیوں میں لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر کوگرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت اظہراقبال اورمحمدافضال کےنام سے ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں بھی ملوث پایا گیا، ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کیلئےلاکھوں روپے وصول کیے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد افضال کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرتا تھا اور گزشتہ 6 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں میں عمل میں آئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر ظفر اقبال سمیت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف اور اسد عباس شامل ہیں، جو شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔

    ملزم ظفر اقبال انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، جو معصوم بچوں کو اغوا اور بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔ اس نے ایک بچے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ اور 2300 یورو ہتھیائے جب کہ مذکورہ بچے کی یونان کشی حادثے میں موت واقع ہوئی۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم شہزاد یوسف لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے اور یہ بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا رکن ہے۔ اس نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے 23 لاکھ روپے وصول کیے اور متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

    گرفتار ملزمان میں سے محمد شفیق اور خضر حیات نے شہریوں کو یونان بھجوانے کے نام پر فی کس 40 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم عظمت علی نے یونان ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 50 لاکھ روپے بٹورے جب کہ ملزم مرزا سکندر نے بھی شکایت کنندہ کے 2 بیٹوں کو یورپ بھجوانے کے لیے 50 لاکھ ڈکار لیے۔

    اس کے علاوہ ملزم محمد نواز نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کے لیے 10 لاکھ سے زائد رقم وصول کی۔ شاہد امین نےشہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 17 لاکھ سے زائد، انسانی اسمگلر اسد عباس نے متاثرہ شہری کو یونان بھجوانے کیلیے 20 لاکھ روپے وصول کیے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے وسط میں یونان کے قریب سمندر میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں برطانوی اخبار کے مطابق 298 پاکستانی ڈوب گئے تھے۔

    یونان کشتی حادثے سے متعلق برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تعداد 298 ہے

    اس سانحے پر حکومتی سطح پر یوم سیاہ منایا گیا تھا اور انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔

    گزشتہ دنوں مذکورہ سانحے کی ایک رپورٹ میں ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد اکبر، محمد ظہیر اور آمنہ ہاشمی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم محمد اکبر کیخلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لیے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم محمد ظہیر نے پرتگال بھجوانے کے نام 88 لاکھ روپے ہتھیائے، اشتہاری ملزمہ  نے شہری کو یو اے ای ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 2 لاکھ روپے لیے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان متاثرین سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

    ریڈ بک کیا ہے اور اس میں کون لوگ شامل کیے جاتے ہیں؟

    ریڈ بک ایک سرکاری دستاویز ہے جس میں ان خواتین و حضرات کے نام شامل کیے جاتے ہیں جو پولیس، سی ٹی ڈی یا دیگر ایجنسیز کو انتہائی مطلوب ہوں۔

    رپورٹ کے مطابق ریڈ بک میں کسی شدت پسند کا نام شامل کرنے کا مقصد پولیس، مختلف ایجنسیز اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے کہ یہ لوگ کتنے خطرناک ہیں اور ریڈ بک میں شامل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری میں آسانی ہوتی ہے۔

  • انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے سلسلے میں چھاپہ مار ٹیم کارروائی کی، گرفتار ملزم نے 11 پاکستانیوں کو چین کے بزنس ویزے لگوا کر دئیے تھے۔ ملزم نے ویزہ فیس کے نام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس وصول کیے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے مذکورہ ویزے جعلی سپورٹنگ دستاویزات پر حاصل کئے ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو چین سے ہانک گانگ بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اےحکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • کراچی :  بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی چلانے والا انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی : بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی چلانے والا انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی چلانے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے، ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

    ملزم حمزہ سہیل کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا اور سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے۔

    ،ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 13 عدد پاسپورٹس، 12 چیک بکس، لیپ ٹاپس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لئے گئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی تاہم ملزم لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • اسمگلروں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے ملکی ایئرپورٹ پر یورپی یونین کے تعاون سے بڑا قدم

    اسمگلروں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے ملکی ایئرپورٹ پر یورپی یونین کے تعاون سے بڑا قدم

    کراچی: یورپی یونین کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کو جدید آلات سے لیس کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹس پر بارڈر سیکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے نے یورپی یونین کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کو جدید آلات سے لیس کر دیا۔

    ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے مطابق امیگریشن آفس کو یورپی یونین اور ICMPD کے تعاون سے جدید ترین فرانزک اور آئی ٹی ٹولز سے لیس کیا گیا ہے، اب جدید آلات کے ذریعے مسافروں کے پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ جدید آلات کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشان دہی ممکن ہو سکے گی، دوسرے مرحلے میں 2024 تک تمام بڑے ایئر پورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔

    ڈی جی محسن بٹ نے کہا کہ ایف آئی اے جرائم پیشہ اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ ملزمان کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے، اس سلسلے میں ایف آئی اے پاکستان کے ایئرپورٹس پر بارڈرمینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

  • ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر  گرفتار

    ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    لاہور : اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا، ملزم 2016 سے انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم شکیل احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں 16 مقدمات درج تھے، ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث اشتہاری کو لاہور سے گرفتار کیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے جدید ترین تکنیکی و تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لایا گیا، ملزم کے خلاف متعدد انکوائریاں بھی درج کی گئی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کا نام سال 2016 سے انتھائی مطلوب سمگلرز کی ریڈ بک میں درج تھا اور وہ 2016 سے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

    ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے جھانسہ دیکر کروڑ روپے وصول کئے جبکہ ملزم کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ تھے۔

    ملزم گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا، ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے تاہم ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ رواں سال انسانی سمگلنگ میں ملوث 24 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ، سال 2023 کے دوران 5 ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی  سے انسانی اسمگلر الطاف حسین گرفتار

    کراچی سے انسانی اسمگلر الطاف حسین گرفتار

    کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایف آئی اے نے کلفٹن سے انسانی اسمگلرالطاف حسین کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کیا گیا۔

    ایف آئی اے نے کلفٹن سے انسانی اسمگلرالطاف حسین کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کیلئے 50 لاکھ کا تقاضہ کیا اور 16 لاکھ وصول کئے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم بیرون ملک امیگریشن کی آڑمیں جعلی دستاویزات بنانےمیں بھی ملوث تھا تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • شہریوں کو یونان بھیجنے والے انسانی اسمگلر نے بلال شاہد کے ساتھ کیا کیا؟

    شہریوں کو یونان بھیجنے والے انسانی اسمگلر نے بلال شاہد کے ساتھ کیا کیا؟

    لاہور: انسانی اسمگلرز کا ایک بھیانک روپ سامنے آیا ہے، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کی ایک مشترکہ کارروائی میں محمد سعید نامی انسانی اسمگلر گرفتار ہوا ہے جس نے ایک شہری بلال شاہد کو یونان بھیج کر بے رحمی سے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک شہری کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر وہاڑی پولیس نے انسانی اسمگلر ملزم محمد سعید کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان شہریوں کو یونان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ان سے تاوان وصول کرتے تھے، سعید اور ظفر نے مدعی بلال سے 7 لاکھ روپے یونان بجھوانے کے لیے وصول کیے تھے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان نے بلال شاہد کو کراچی ایئر پورٹ سے قطر کے راستے لیبیا بھجوایا، ملزمان محمد رفیق اور جمشید نے لیبیا میں بلال شاہد کو ریسیو کیا اور 3 ماہ تک نظر بند رکھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس کے بعد بلال شاہد کو کشتی کے ذریعے سمندری راستے سے یونان روانہ کر دیا، سفر کے دوران لیبیا کے سیکیورٹی اداروں نے بلال شاہد کو دیگر مسافروں کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے بلال شاہد کو دیگر مسافروں سمیت لیبیا کی فورسز سے وصول کیا اور انھیں یرغمال بنائے رکھا، بعد ازاں انھوں نے مدعی بلال شاہد کے والد سے 5 ہزار ڈالر لے کر اسے واپس پاکستان بجھوا دیا۔