Tag: انسانی اسمگلنگ

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم محمد کاشف کو گوجرانوالہ عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم محمد کاشف کو گوجرانوالہ عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    گوجرانوالہ: ملک کے ایک اہم المیے انسانی اسمگلنگ میں عدالت سے آخر کار ایک مجرم کو سزا سنا دی گئی، جس کی وجہ سے ایک شہری ہمیشہ کے لیے اپنے خاندان سے بچھڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت نے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنا دیا ہے، جج نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوث مجرم کو 20 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

    مجرم محمد کاشف کو مجموعی طور پر بیس سال قید بامشقت اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، امیگریشن آرڈنینس کے تحت مجرم کو 10 سال قید بامشقت، 4 لاکھ جرمانے کی سزا اور اسمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    مجرم نے ایک شہری کو 40 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر اسپین بھجوانے کی کوشش کی تھی، اور وہ شہری تاحال لاپتا ہے۔


    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار


    واضح رہے کہ 10 جولائی کو ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، یہ کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، میاں چنوں میں کی گئی تھیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار گروہ کے اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ملزمان نے جعلی ویزے دکھا کر نیوزی لینڈ اور بحرین کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور متاثرین سے 45 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے بینکنگ ذرائع سے وصول کیے۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 غیر ملکی گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 غیر ملکی گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ماشکیل سے ملحقہ پاک ایران سرحد پر کی اور 20 غیر ملکیوں کو ماشکیل بارڈر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ اس کامیاب کارروائی میں فرنٹیئر کور حکام نے بھی تعاون کیا۔

    گرفتار ملزمان میں بابل حسین، میاں عارف، شوپان، عبداللہ، محمد کابل، مہدی حسن، الامین، ساغر حسین، نجم الحسین، حبییب الرحمان، انارلحق، روجب علی، صوجب علی، اسد، روبل میاں، عرفات علی، ایمن اکونڈا اور شبیر علی شامل ہیں۔ جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور وہ وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ماشکیل بارڈر چاغی سے سرحد کو پار کرنے کی کوشش کی۔ جب گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویز طلب کی گئیں تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، میاں چنوں میں کی گئیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان رحیم یار خان اور میاں چنوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار گروہ کے اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد نے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

    ملزمان نے جعلی ویزے دکھا کر نیوزی لینڈ اور بحرین کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور متاثرین سے 45 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے بینکنگ ذرائع سے وصول کیے۔

    ایف آئی نے دوسری کارروائی گوجرانوالہ اور گجرات میں کیں، جس میں تین ملزمان رفیق، مہد بؔٹ اور عبدالمعیز کو گرفتار کیا گیا۔ جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان بھی بیرون ملک ملازمت اور ویزہ دلانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لیتے تھے۔ متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہونے پر ملزمان روپوش ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے بالخصوص یونان اور لیبیا کشتی حادثات کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ملک بھر سے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

    دوسری جانب لیبیا کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران پر بھی ذمہ داری عائد کی گئی تھی۔

    تاہم بڑے افسران کو بچانے کے لہیے ایف آئی اے کے 87 چھوٹے رینک کے افسر بلیک لسٹ کر کے ان کی امیگریشن چیک پوسٹ اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل پر تعیناتی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/libya-and-greece-boat-accident-report-fia/

  • بارڈر کراسنگ پوائنٹ طور خم پر انسانی اسمگلنگ کی  بڑی کوشش ناکام

    بارڈر کراسنگ پوائنٹ طور خم پر انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

    ایف آئی اے امیگریشن نے بارڈر کراسنگ پوائنٹ طور خم پر انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 مسافر اور 2 ایجنٹس گرفتارکرلئے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں 4 مسافر وں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کردیا گیا جبکہ مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹ بھی گرفتار کئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں میں رحمان اللہ، ناصر الدین ، سرتاج اور ریاض احمد شامل ہیں، مسافروں کو افغانستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے اپنے پاسپورٹس سے تاجکستان کے ویزے ہٹا دیے تھے تاکہ امیگریشن حکام کو گمراہ کیا جا سکے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش مسافروں نے اپنے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کی مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا، ایجنٹوں کی شناخت لقمان اور سعید اقبال کے نام سے ہوئی۔

    چھاپہ مار کاروائی میں ایجنٹ سعید سے 1,54,000 روپے جبکہ ایجنٹ لقمان سے 30,000 روپے بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق مواد اور پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سے افغان پاسپورٹ اور روسی زبان میں حلف نامے جنہیں ممکنہ طور پر روس میں استعمال کیا جانا تھا بھی برآمد کر لیے گئے، جس کے بعد ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

  • یورپ میں ملازمت کے  خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

    یورپ میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

    ملتان : ملازمت کے لیے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں ، شہریوں سے اٹلی اور اسپین میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے لودھراں اور ولایت آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مرتضیٰ اور مدثر اقبال کے نام سےہوئی، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مدثر نے شہریوں کو اٹلی اور اسپین کا ورک ویزا دینے کیلئے 11 لاکھ 47ہزارہتھیائے جبکہ ملزم مرتضیٰ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے6 لاکھ 15 ہزار روپے لیے لیکن ملزمان شہریوں کوبیرون ملک بھجوانےمیں ناکام رہےاوررقم لیکرروپوش ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کرشہریوں سےلاکھوں روپےلیے،ملزم صداقت نےبیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 70 لاکھ روپے لیے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے شہریوں کوکشتی سےسینیگال سےیورپ اسمگل کی کوشش کی،حادثہ پیش آیا، حادثے کےبعد سے شہری لاپتہ ہیں ،ایف آئی اے

    مرزانعیم نےشہری کواسپین ملازمت کاجھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے،ایک ہزارڈالرلیے جبکہ ملزم نے شہری کواسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا اور کشتی سے یورپ اسمگل کی کوشش کی لیکن شہری نےکشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

  • ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین، گجرات، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کی اس دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد محمود، محمد یوسف، محمد جاوید، حمزہ طارق، عاقف اور نعمان شامل ہے، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

    اس سے قبل ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

  • شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث  ملزم گرفتار

    شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار

    لاہور : شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نےشہریوں کواٹلی بھجوانےکیلئے23لاکھ روپےلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی ، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں سمبڑیال سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

    ملزم نے ذیشان سرور اور نوصر عباس نامی شہریوں کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 23 لاکھ روپے بٹورے اور متاثرہ شہریوں کو بذریعہ کشتی لیبیا سے اٹلی روانہ کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دورانِ سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور ڈوب گئی، کشتی حادثہ کے نتیجے میں نوصر عباس نامی شہری لاپتہ ہوگیا جبکہ ذیشان سرور کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

    ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو ملازمت کیلئے اسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا، موریطانیہ میں شہری کو بذریعہ کشتی یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔

    ترجمان کے مطابق امجد حسین نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے ہتھیائے، رضوان ڈار نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 26 لاکھ ہتھیائے، عاقب عباس نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے 2 لاکھ 85 ہزار روپے لیے، یہ تمام ٓملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم لیکر روپوش ہوگئے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ ویزہ فراڈ اور شہریوں کے ڈیٹا میں ٹمپرنگ و ردوبدل میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اطہر بٹ، زمان اکرم اور رؤف مسیح کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اطہر بٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں نارووال سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم اطہر بٹ شہریوں کے ڈیٹا میں ٹمپرنگ، ردوبدل، فیملی ٹری میں مداخلت اور جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث پایا گیا ہے، ملزم کو گرفتار کر کے شواہد حاصل کر لیے گئے مذید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کے ساتھ شامل نادرا آفیشل کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے۔

     ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں ملزم زمان اکرم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 92 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔

    ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا جبکہ ملزم روٴوف مسیح کو چھاپہ مار کارروائی میں نارووال سے گرفتار کیا گیا۔

     ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے شہری کو یو اے ای بھجوانے کے لیے 3 لاکھ روپے وصول کیے، ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد محمود، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔