Tag: انسانی اسمگلنگ

  • عثمان ججا کی گرفتاری پر آئی بی اور ایف آئی اے کے افسران و اہلکاروں کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    عثمان ججا کی گرفتاری پر آئی بی اور ایف آئی اے کے افسران و اہلکاروں کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران کی پذیرائی کی ہے، اور انھیں ملاقات کے لیے بلایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے آئی بی اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دے دیا ہے، افسران و اہلکاروں سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کو انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری قابل ستائش ہے، انسانی اسمگلنگ کے مکروہ فعل میں ملوث افراد قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ادارے اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں۔

    انھوں نے کہا انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے۔


    مریم نواز پر تنقید، پی پی نے ہاتھ ہلکا رکھنے، ن لیگ نے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کر لیا


    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، اس لیے یہ کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

  • بیرون ملک جانے کی خواہش مند پاکستانی لڑکیاں ہوشیار ہوجائیں!

    بیرون ملک جانے کی خواہش مند پاکستانی لڑکیاں ہوشیار ہوجائیں!

    لاہور : بیرون ملک جانے کی خواہش مند لڑکیاں ہوشیار ہوجائیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکرشہریوں سےلاکھوں روپے لیے، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر برطانیہ، چین ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک بھیجتا تھا۔

    ملزم نے بیرون ملک جانے کی خواہش مند لڑکیوں کی جعلی شادیاں کرانے کا انکشاف بھی کیا، لڑکیوں نے جعلی نکاح نامہ کے سرٹیفکیٹس پر ڈیپنڈنٹ ویزے بھی جاری کرائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 6 پاکستانی پاسپورٹ،36 ویزہ ایپ فائل، 14میرج سرٹیفکیٹ،5 ورک ویزہ ایگریمنٹ برآمد کرلی گئی ہے۔

    ملزم سے4موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر شواہد بھی برآمد کیے گئے، ملزم کےدیگرساتھیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ کے بیشتر واقعات پاکستان کے کس شہر سے رپورٹ ہوتے ہیں؟ اہم انکشاف

    انسانی اسمگلنگ کے بیشتر واقعات پاکستان کے کس شہر سے رپورٹ ہوتے ہیں؟ اہم انکشاف

    وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو مطلع کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے بیشتر واقعات گجرات، منڈی بہاؤالدین اور وزیرآباد سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ نوجوان بیرون ملک جانے کے لیے زیادہ تنخواہ کے لالچ میں اسمگلرز کے چنگل میں پھنستے ہیں، گجرات، وزیرآباد اور منڈی بہاؤالدین میں نوجوان اسمگلرز پر انحصار کرتے ہیں

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ بیشتر لوگ قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، غیرتعلیم یافتہ افراد انسانی اسمگلرز کے جھوٹے وعدوں کا آسان ہدف ہیں

    قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے انسانی اسمگلرز کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔

    یونان کشتی حادثے کے 17 اشتہاری مجرم، ریڈبک کے 6 انتہائی مطلوب اسمگلرز شامل ہیں، انسانی اسمگلرز کی 661 ملین روپے کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں، انسانی اسمگلرز سے 10 ملین روپے کی ریکوریاں کی جاچکی ہیں۔

    وزارت داخلہ نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے 73 ملین روپے کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں، این سی بی انٹرپول ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے 26 ریڈ نوٹس جاری کیے ہیں،

    جواب میں بتایا گیا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےقوانین میں ترامیم تجویزکی گئی ہیں، ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگاہی مہم چلارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/prevention-of-human-trafficking-amendment-bill-2025-passed/

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار

    اسلام آباد : انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا کہ اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں ، فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب اور 34 کا تعلق سندھ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں ، 15 اسمگلرز کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ائل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ یہ اسمگلرزپاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان،3 لیبیا ،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم تمام اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ ،شناختی کارڈ بھی بلاک کردیئے ہیں۔

  • مسافروں کا سمندر کے راستے یورپ کے غیر قانونی سفر سے انکار، موریطانیہ سے واپسی

    مسافروں کا سمندر کے راستے یورپ کے غیر قانونی سفر سے انکار، موریطانیہ سے واپسی

    کراچی: موریطانیہ سے پلٹنے والے مسافروں نے سمندر کے راستے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشان دہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کی شناخت سمیع اللہ، داؤد اقبال، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے، ایجنٹوں نے ان سے یورپ پہنچانے کے لیے فی کس 25 سے 35 لاکھ روپے کے عوض معاملات طے کیے تھے۔

    موریطانیہ مسافر واپس

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب، قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے، تاہم موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی، جس پر مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے۔

    اے این ایف کا کریک ڈاؤن: ایک کروڑروپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، انھوں نے پیغام دیا ہے کہ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں، اور بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کی خاتون ایجنٹ حمیرا کنول گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کی خاتون ایجنٹ حمیرا کنول گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں بین لاقوامی گینگ کی خاتون ایجنٹ حمیرا کنول کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ حمیرا کنول کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، بین الاقوامی گینگ کے دیگر ارکان آذربائیجان سے گینگ چلا رہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسا دے کر رقم بٹورنے میں ملوث تھی، اس نے 3 شکایت کنندگان سے 63 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے، ملزمہ نے متاثرین کے 3 بچوں کو لیگزمبرگ بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کیں، اور رقم وصول کرنے کے بعد متاثرین کے بچوں کو آذربائیجان بھجوا دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ نے متاثرہ بچوں کو آذربائیجان میں دیگر ایجنٹوں کے حوالے کیا تھا، ملزمہ کے ساتھی ایجنٹ زوہیب نے متاثرین کے گھر والوں سے مزید رقم مانگی تھی۔

    چھاپے کے دوران ملزمہ حمیرا کنول کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں، ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے ویزے، پاسپورٹ کی نقول، بینک رسیدیں، بین الاقوامی ایجنٹ زوہیب سے رابطے کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر زبیر مہر گرفتار

    ملزمہ حمیرا کنول ایجنٹ زوہیب کے ساتھ مل کر متاثرین کے آذربائیجان، لیبیا، دبئی کے راستے یورپ اسمگلنگ میں ملوث ہے، ایجنٹ زوہیب آذربائیجان سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمہ حمیرا کنول کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ انٹرپول کی مدد سے ملزم زوہیب کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے پشاور نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گل محمد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پشاور کے علاقے پشتہ خرہ سےگرفتار کیا گیا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم شہریوں کو غیرقانونی بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث ہے، ملزم انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ان 16 ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی اب کڑی نگرانی ہوگی، ایڈوائزری جاری

    ان 16 ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی اب کڑی نگرانی ہوگی، ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایڈوائزی جاری کی ہے، جس میں ایئر پورٹس پر 9 شہروں سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ پہلی بار سفر کرنے والے 15 سے 40 سال کے مسافروں کی نگرانی کی جائے، سرکلر میں 2 غیر ملکی نجی ایئر لائنز کے نوجوان مسافروں کی سخت چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایف آئی اے نے کہا ہے کہ 16 ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی پروفائلنگ کا بہتر نظام بنایا جائے، ایف آئی اے کے ریڈار پر جو ممالک ہیں ان میں آذربائیجان ایتھوپیا، سینیگال، کینیا، روس، سعودی عرب، مصر، لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکی، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے شامل ہوں گے۔

    ایف آئی اے نے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان میں منڈی بہاء الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بھمبر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

    ’مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا‘ زندہ بچ جانیوالے پاکستانیوں کا دل دہلا دینے والا ابتدائی بیان

    مسافروں کی تمام دستاویزات بشمول واپسی کے ٹکٹ، ہوٹل بکنگ کی اچھی طرح جانچ کی جائے گی، جاری حکم نامہ کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر جانے والوں کی توجہ کے ساتھ تمام دستاویزات چیک کی جائیں گی۔

    سفری مقصد اور مالی انتظامات کا پتہ لگانے کے لیے مشکوک مسافروں کے سخت انٹرویوز کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ امیگریشن افسران کیسز کا تفصیلی ریکارڈ رکھیں گے، اور مشکوک معاملے کی فوری اطلاع دیں گے۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات نے ایک گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ یاسر شوکت کو گرفتار کر لیا۔

    گودام سے 7 پاکستانی پاسپورٹ، 18 پاکستانی پاسپورٹ کی نقول، لیبیا کے 9 ویزہ اسٹیکرز اور عمرہ ویزہ کی 4 نقول برآمد ہوئی ہیں جب کہ اس کے پاس سے 8 مصری ویزے، 23 ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور 2 موبائل فون بھی ملے ہیں۔

    ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ اور دیگر ممالک میں بھجوانے میں ملوث ہے۔ ملزم ابتدائی طور پر شہریوں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھجواتا تھا اور وہاں سے انہیں لیبیا اور مصفر منتقل کرتا تھا۔

    ترجمان کے مطابق متعدد پاکستانی غیر قانونی طریقے سے بیرون جانے کی کوششوں میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم عمان سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم عمان سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت خاور شہزاد کے نام سے ہوئی ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے ملزم کو عمان سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم فلائٹ نمبر 536 کے ذریعے عمان سے پاکستان پہنچا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔