پشاور : گردے نکالنے اور بیچنے میں ملوث تین ملزمان کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان مجبور افراد کے گردے نکالنے، خریدنے اور بیچنے کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں محکمہ ایکسائز نے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی، کارروائی میں انسانی اعضا اور گردے نکالنے اور بیچنے میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسائز پولیس نے بتایا کہ ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اورراشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا اور 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض دونوں افراد کے گردے بیچنے کا ریٹ طے کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان مجبور افراد کے گردے نکالنے، خریدنے اور بیچنے کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
ملزم شہزاد کے موبائل سے متاثرہ افراد کی ویڈیوز بھی ملی ہیں، گرفتار ملزمان مزید تفتیش کیلئے ایف آئی آے کے حوالے کردیا ہے۔