Tag: انسانی حقوق کی تنظیمیں

  • دنیا بھر میں غزہ کے لیے ’’کاؤنٹ ڈاؤن ٹو سیزفائر‘‘ مہم

    دنیا بھر میں غزہ کے لیے ’’کاؤنٹ ڈاؤن ٹو سیزفائر‘‘ مہم

    سال 2023 کے اختتام کی مناسبت سے دنیا بھر میں غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے ’’کاؤنٹ ڈاؤن ٹو سیزفائر‘‘ مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موجود فلسطین کے حامیوں کی جانب سے نئےسال کے موقع پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ نئے سال کی واحد خواہش غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔

    فلسطین کے حامیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کو جنگ بندی کے کاؤنٹ ڈاؤن میں تبدیل کریں۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے بھی عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت اسرائیل کی جانب سےنسل کشی کی تحقیقات کرے۔

    اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرانسسکا البانیس نے جنوبی افریقہ کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے۔

    دریں اثنا بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو 147.5 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کی معمول کی ضرورت کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن فلسطین نادر الترک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین بہت جلد قابض اسرائیل سے جان چھڑا لے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم مسجد اقصیٰ کو بہت جلد اسرائیلی بربریت سے بچا لیں گے۔ اللہ تعالیٰ قائد اعظم کے درجات بلند کرے انھوں نے ہمارے لیے آواز اٹھائی۔

    قائد اعظم کے بعد سے آج تک پاکستانی رہنما اور عوام ہمارے لیے آواز اٹھاتے ہیں، اس پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عالمی سطح پر کئی ممالک فلسطینیوں کے لیے اس پر آواز اٹھا رہے ہیں، میں دنیا بھر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے، وزیرخارجہ

    مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی، 3 سالہ معصوم فرشتے کے سامنے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالاگیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے، آج یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا،یورپی یونین کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والےظلم کو اٹھایا،پاکستان اس واقعے کو بھی ہر فارم پر اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا، 3سالہ نواسے کے سامنے نانا کی شہادت

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے،بھارت نے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے، بین الاقوامی میڈیا کومقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس واقعے پر آواز اٹھانا ہوگی، کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا انسانی تقاضہ ہے۔