Tag: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

  • فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی مل گئی

    فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی مل گئی ، اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

    قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیویارک ،جنیوا میں پاکستانی مشنز کی محنت اورکارکردگی کوسراہا۔

    پاکستان نےاوآئی سی کی نمائندگی کرتےہوئے اجلاس بلانےکی درخواست کی تھی اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا تھا۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہیومن راٹس کونسل میں ہماری قراردادکوکامیابی ملی، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات ہوں گی، انکوائری کمیشن تحقیق کرکےاپنی رائےقائم کرےگا۔

  • بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

    بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت سے جواب طلب کیا جائے، ہندوتوا بالادستی پرمبنی سرکارکےحکم پرقابض فوج مظالم ڈھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آج تشدد کا شکار لوگوں کی حمایت کا عالمی دن ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت سے جواب طلب کیا جائے، جہاں نہتےکشمیری پیلٹ گن،جنسی تشدد،بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا بالادستی پرمبنی سرکار کے حکم پر قابض فوج مظالم ڈھا رہی ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں، بہیمانہ زیادتیوں پرمسلسل خاموشی انسانی حقوق اورقوانین کے خلاف ہے اورناقابل قبول ہونا چاہیے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، میں دہرا رہا ہوں،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرےگا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فورسزنے نام نہادآپریشن میں مزید تین کشمیریوں کوشہید کردیا، 2 روزمیں پلواما میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں شہیدنوجوانوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

    بھارتی فورسزنے پلواما کا محاصرہ کرتے ہوئے لوگوں کوگھروں میں رہنے کا حکم دیا جبکہ متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا ہے، پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بدستوربند ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق  کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے، ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے یواین سیکریٹری جنرل کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی اور کشمیر کی بگڑتی صورت حال، علاقائی امن کولاحق خطرات سے آگاہ کیا۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پرسیکریٹری جنرل کی ٹیم کو آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یواین سیکریٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں، معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔

    بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے: ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔