Tag: انسانی حقوق کے عالمی

  • بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے،مشعال ملک

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے،مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

    مشعال ملک نے انسانی حقوق کے عالمی دن کےموقع پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی سالوں سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، وہاں انسانوں سےجانوروں سے بدتر سلوک کیاجاتا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت بغیرکسی ڈر اور خوف کے ظلم وستم جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل ہے،ہزاروں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں سے زمین چھین کر انہیں معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ (یواین) جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشورمنظور کیا تھا۔

  • 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف  دیکھ رہےہیں ، شاہ محمود قریشی

    80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف دیکھ رہےہیں ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ، 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف دیکھ رہےہیں ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، آج اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر دلانا چاہتا ہوں، نہتے80 لاکھ کشمیری127روز سے کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے ، اصل حقائق دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جارہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ

    یاد رہےمقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا آج 128 واں دن ہے، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی آواز پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سکھ تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس مسلسل تعطل کا شکار ہیں، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بھی بند پڑے ہوئے ہیں، میر واعظ عمر فاروق، علی گیلانی، یاسین ملک سمیت حریت رہنما 5 اگست سے نظر بند ہیں۔