Tag: انسانی حقوق

  • پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے: شیریں مزاری

    پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں 2 بل التوا کا شکار ہیں، جب کہ بلاول بھٹو اس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پی پی انسانی حقوق کے سلسلے میں قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی ہے، معذوروں سے متعلق بل ایک ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہے، زینب الرٹ بل کمیٹی میں موجود ہے لیکن چیئرمین کمیٹی کو پرواہ نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور بچوں کے معاملے پر سیاست کرنا افسوس ناک ہے، بلاول بھٹو بلوں کی منظوری میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  آج پاکستان جمود کے دور میں داخل ہو چکا ہے: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بل منظوری کی بجائے پی پی رکن کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنا دی گئی ہے، ذیلی کمیٹی کی سربراہ نے بل میں زینب کا نام ہونے پر اعتراض اٹھایا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی توبے نظیر کا نام ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہو بل کو روک نہیں سکتا، انتظار کر لیا، اب عید کے بعد دونوں بل اسمبلی میں لائیں گے۔

  • سعودیہ میں قید انسانی حقوق کی علمبردار تین خواتین عارضی طور پر رہا

    سعودیہ میں قید انسانی حقوق کی علمبردار تین خواتین عارضی طور پر رہا

    ریاض : سعودی حکام نے انسانی حقوق کی علمبردار اور حقوق نسواں کیلئے جدوجہد کرنے والی تین خواتین رضاکاروں کو عارضی طور پر رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے انسانی حقوق کی علمبردار متعدد خواتین رضاکاروں کو ایک برس قبل سعودی حکومت کے خلاف اور خواتین کی آزادی کےلیے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا تھا جن میں سے تین رضاکار خواتین کو عدالت نے عارضی طور پر رہا کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے اتوار تک مزید خواتین کی رہائی متوقع ہے، جنہیں غیر ملکیوں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی سعودی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والی خواتین میں ایمان الفجان، عزیزہ یوسف اور رقیہ المحارب شامل ہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان لین مالوف نے خواتین رضاکاروں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ رہائی مستقل ہونی چاہیے کیونکہ ان خواتین کو حقوق نسواں کے لیے آواز اٹھانے کے جرم میں قید کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خواتین صرف پُر طریقوں سے حقوق نسواں کےلیے جدوجہد کررہی تھیں جس کی پاداش میں انہیں اپنے عزیزوں سے دور کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ رہائی پانے والی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی دیگر خواتین پر عائد الزامات ختم کرکے انہیں بھی غیر مشروط رہائی دے۔

    خیال رہے کہ انسانی حقوق اور حقوق نسواں کےلیے کوششیں کرنے والی گیارہ خواتین کو گزشتہ برس جون میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : سعودیہ میں‌ قید خواتین رضاکار ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل برطانیہ کی انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب سے متعلق اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے صوبے جدہ کی دھابن جیل میں قید انسانی حقوق کی عملبردار خواتین کو دوران تفتیش جنسی زیادتی، تشدد اور دیگر ہولناک زیادتیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودیہ میں قید خواتین رضاکاروں کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    ایمنسٹی انٹرنینشل نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گرفتار خواتین رضاکاروں کو دوران تفتیش بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور اس قدر کوڑے مارے گئے ہیں کہ متاثرہ خواتین کھڑی ہونے کے بھی قابل نہیں رہیں۔

    جاری رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ تفتیش کاروں نے کم از کم 10 خواتین کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور تفتیش کاروں نے جبراً ایک دوسرے کو بوسہ دینے پر مجبور کیا گیا۔

  • انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان کی قربانیوں‌کا اعتراف، بھارت میں‌ بڑھتے مظالم پر تشویش

    انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان کی قربانیوں‌کا اعتراف، بھارت میں‌ بڑھتے مظالم پر تشویش

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف اور بھارت میں بڑھتے مظالم کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کیخلاف کامیاب اقدامات کئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں پاکستان نے دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پایا یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی سے اموات کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

    مزید پڑھیں: کشمیری نوجوانوں کو کیوں پناہ دی؟ بھارت کی نوجوان خاتون صحافی کو دھمکیاں

    امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 2018 تک 686 افراد جاں بحق جبکہ 2017 میں تعداد 1 ہزار 260 کے قریب تھی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں بھارت میں ہونے والے مسلسل مظالم کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں پولیس کی زیرحراست خواتین سے زیادتی،ماورائے عدالت قتل،جبری گمشدگیاں،سوشل میڈیا کوبلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپشن کا کلچر فروغ  پاررہا ہے اورحکومت نے کرپشن کوکسی بھی سطح پرروکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔

  • انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کو تنقید کا سامنا

    انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کو تنقید کا سامنا

    جینیوا : سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی کونسل میں انسانی حقوق کی پامالی کرنے پر پہلی مرتبہ تنقید سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل عام اور سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے پر پابندی اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں امریکا کے علاوہ تمام ممالک نے سعودیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز جینوا میں یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے سعودی عرب پر زور دیا کہ انسانی حقوق کےلیے خدمات انجام دینے والے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

    سلامتی کونسل کے اراکین کا مطالبہ ہے کہ سعودی عرب خاشقجی قتل کیس میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس کونسل کے قیام کے بعد گیارہ برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام ممالک نے مشترکا بیان میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارتے کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے ’سعودی عرب میں اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھانے والے افراد کو انسداد دہشت گردی کے تحت قید کردیا جاتا ہے‘۔

    ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی خصوصی تفتيش کار ايگنس کيلامارڈ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سعودیہ میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے پردہ اٹھائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رياض حکومت کی جانب سے اس پوری پيش رفت پر فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک پناہ لینے والے سعودیوں کی تعداد میں تین گناہ اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پناہ حاصل کرنے والے سعودی عرب کے شہریوں کی تعداد میں پانچ سالوں کے دوران 317 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں 800 سے زائد سعودی شہریوں نے بیرون ممالک میں پناہ اختیار کی جبکہ 2012 میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 200 تھی۔

    سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے اور سماجی خدمات میں انجام لینے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے ریاست سے فرار اختیار کی۔

  • برطانیہ:‌ نوجوان کی گردن پر قینچی مارنے والی دوشیزہ گرفتار

    برطانیہ:‌ نوجوان کی گردن پر قینچی مارنے والی دوشیزہ گرفتار

    لندن : برطانیہ کے علاقے کونٹری میں میں 14 سالہ لڑکی کو قینچی سے زخمی کرنے والی دوشیزہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے کونٹری میں گزشتہ رات 16 سالہ لڑکی نے کم عمر اسکول گرل کے گلے میں قینچی گھونپ دی تھی جس کے باعث متاثرہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ’حادثے کے دوران پندرہ لڑکیوں سے میرا سامنا ہوا، جو مجھ پر حملہ کرنا چاہتی تھی‘۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکی سڑک پر بھاگ رہی تھی اور اس پندرہ لڑکیاں اس کا تعاقب کررہی تھیں اور اس کے گردن اور ایک ہاتھ پر شدید نوعیت کے زخم تھے جن سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گردن کی پشت پر دو انچ گہرا زخم تھا تاہم زخم جان لیوا نہیں ہے۔

    برطانوی پولیس نے حملہ آور کی گرفتاری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’اہلکاروں نے واقعے میں ملوث ہونے کے شعبے میں 16 سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے‘۔

    مزید پڑھیں : لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جس مقام پر مذکورہ لڑکی کو چاقو زنی کا نشانہ بنایا گیا ہے اسی مقام پر گزشتہ پر 27 سالہ ڈینئل کینّل کو چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا تھا، عدالت نے ڈینئل کے قتل میں ملوث شخص کو رواں برس جنوری میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ برطانوی دارالحکومت لندن میں 17 سالہ دوشیزہ چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگئی تھی۔

  • مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ناروے کے سابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان

    مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ناروے کے سابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان

    اسلام آباد: ناروے کے سابق وزیراعظم کیول میگنےبونڈی وک کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا ، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کے 26 ویں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے کیول میگنے بونڈی وک ان دنوں کشمیر پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال قابل افسوس ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرپریواین ہیومن رائٹس کمیشن رپورٹ اہم ہے۔جنگ مسائل کاحل ہرگزنہیں ہے ۔

    سابق نارویجین وزیر اعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں ، اس واقعے کے بعد پاک بھارت صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔مسئلہ کشمیر کوبزورطاقت حل نہیں کیا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی جاری ہیں۔دونوں ممالک مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےسنجیدگی کامظاہرہ کریں۔

    بونڈی وک نے مزید کہا کہ قیام امن کیلئےسب کومل کرکرداراداکرناہوگا،عالمی برادری کومسئلہ کشمیرکےحل کیلئےکرداراداکرناچاہیے۔مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں،مسئلہ کشمیرسےمتعلق کرداراداکرنےکوتیارہوں۔

    اس موقع پر سابق نارویجن وزیر اعظم کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد ہندوستان خطےمیں جنگ کوہوادےرہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کےتمام مسائل کی جڑکشمیرکوآزادی نہ دیناہے، ہندوستان کشمیرمیں انسانی مظالم بندکرے پلواماحملےسے کہیں زیادہ مظالم کشمیرمیں ہورہےہیں،مسائل کاحل کشمیریوں کوحق خودارادیت نہ دیناہے۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کادورہ کرنےپرسابق نارویجن وزیراعظم کےمشکور ہیں۔سابق نارویجن وزیراعظم کادنیامیں قیام امن میں اہم کردار ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق نارویجن وزیراعظم آزاداورمقبوضہ کشمیرکادورہ کرچکےہیں،بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیر کوموت کی وادی بنا دیا ہے۔ کشمیر ی چاہتے ہیں کہ عالمی برادری کشمیرکےحوالےسےکرداراداکرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگوں کی ایک تاریخ ہے،پلوامہ واقعےکےبعدبھارت کابیانیہ خطرناک ہے، لاشیں گرنا مقبوضہ کشمیر میں معمول بن چکا ہے، ہندوستان کو امن کی راہ پر لانے کی ضرورت ہے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سیاست دان انتخابات میں پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرتے ہیں جو غیراخلاقی اور ناقابل قبول ہے۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شام سے بھی بڑا المیہ ہیں، تھنک ٹینک رپورٹ

    یاد رہے کہ رواں ماہ معروف عالمی تھنک ٹینک یورایشیا نے بھارت میں اقلیتوں پرانسانیت سوز مظالم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شام سے بھی بڑا المیہ قرار دیا تھا۔

    رپورٹ میں یورایشیا کی جانب سے مودی سرکار اور بی جے پی کے عسکری ونگ آر ایس ایس پر کڑی تنقید کی گئی تھی، یورایشیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں۔

  • بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شام سے بھی بڑا المیہ ہیں، تھنک ٹینک رپورٹ

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شام سے بھی بڑا المیہ ہیں، تھنک ٹینک رپورٹ

    کراچی : معروف عالمی تھنک ٹینک یور ایشیا گلوبل پالیسی نے بھارت کا مکروہ چہرے بے نقاب کردیا، اس کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں ہر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔

    معروف عالمی تھنک ٹینک یور ایشیا نے بھارت میں اقلیتوں پر انسانیت سوز مظالم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں، یور ایشیا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شام سے بھی بڑا المیہ قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت میں کمسن بچیوں سے زیادتی اور اقلیتوں سے انسانیت سوز سلوک کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، مسلمانوں سمیت70کروڑ کمزور طبقات کیلئے بھارت میں زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

    رپورٹ میں یورایشیا کی جانب سے مودی سرکار اور بی جے پی کے عسکری ونگ آر ایس ایس پر کڑی تنقید کی گئی، یورایشیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں۔

    مزید پڑھیں: گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل، بھارت میں مظاہرے

    ایشیا گلوبل پالیسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون2018میں8سالہ مسلمان بچی کو ہندتوا گینگ نے اغواء کیا، 8سالہ مسلمان مغوی بچی کو شرپسند ہندؤوں نے مندرمیں لے جا کر زیادتی کے بعد قتل کردیا،ایشیا گلوبل پالیسی کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نئی لہر بن کر ابھر رہا ہے۔

  • بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی‘ فواد چوہدری

    بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کوسیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کوسیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا۔

    پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا‘ مودی کی ہرزہ سرائی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے یہ سوچنا بڑی غلطی ہوگی۔

    بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو خط بھی لکھا، ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔

  • کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری فوری ایکشن لے‘ ملیحہ لودھی

    کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری فوری ایکشن لے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری فوری ایکشن لے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں انسانی حقو ق سے متعلق کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یواین مشن رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں۔

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اکتوبرکو پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

    پاکستان سفیرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل ایجنڈے پرکشمیرسب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرتاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

    اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری ٹھوس، بامعنی اقدامات کرے۔