Tag: انسانی حقوق
-
انقرہ: ترکی میں شامی مہاجرین کی بحالی کے لیے اجلاس
شام میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال اور مہاجرین کی بحالی پر نظر ثانی کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور مختلف ممالک کے وزرا ترکی پہنچ گئے۔
ترکی میں شامی مہاجرین کی بحالی کے لیے مہاجر کیمپ میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انٹونیو گٹرز اور ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤدلو نے کی۔
عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے شامی متاثرین کے لیے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی تھی، تاہم اقوام متحدہ نے صورتحال کے پیش نظر چھ ارب چالیس کروڑ کا تخمینہ لگایا ہے، جو اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے بڑی امداد ہے۔
شام میں تین سالہ خانہ جنگی کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اکیس لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
-
یروشلم: افریقی تارکین وطن کا اسرائیلی حکومت کیخلاف مظاہرہ
افریقی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیل میں زیرحراست افراد کی رہائی کے لئے اسرائیلی حکومت کے خلاف ریلی میں شرکت کی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی حکومت فوری طورپر نئے قوانین منسوخ کرے، تمام قیدیوں کو رہا اور تارکین وطن کوانسانی صحت کے حقوق، کام کرنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ تمام انسانی بنیادی حقوق دے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار چھ سے مصر کے راستے غیر قانونی طور افریقی ممالک سےساٹھ ہزار سے زائد افراد اسرائیل میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔
انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف منظور کئے گئے نئے قانون کے بعد سے تقریبا تین سو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
-
دمشق: شامی خانہ جنگی،10دن میں400سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے
شام میں جاری امن امان کی بدترین صورتحال اور پرتشدد کاروائیوں میں دس دن کے دوران چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سینکڑوں بیگناہ افراد نشانہ بنے، حلب میں شامی فورسز کیجانب فضائی حملوں میں ایک سوسترہ بچے، تیس خواتین جبکہ چالیس باغی ہلاک ہوئے۔
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں چودہ سو افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی طاقتوں اور شامی حکومت کے درمیان ہتھیاروں کوتلف کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے موجودہ صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کیجانب سے مسلسل خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
-
جوبا: جنوبی سوڈان میں ایک قبر میں 75 لاشوں کی موجودگی کا انکشاف
اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے جنوبی سوڈان میں ایک قبر دریافت کی ہے، جس میں پچھتر لاشیں موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ قبر یونیٹی ریاست میں دریافت ہوئی ہے، اسی طرح کی دو دیگر قبریں جوبا کے علاقے سے بھی دریافت ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملنے والی لاشیں اطلاعات کے مطابق دنکا نسل کے لوگوں کی ہیں، جو سوڈان پیپلز لبریشن آرمی کا حصہ تھے، تاحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے۔