Tag: انسانی روپ

  • دھاگوں کو انسانی روپ دینے والا فنکار، ناقابل یقین مہارت دیکھ کر سب حیران (ویڈیو رپورٹ)

    دھاگوں کو انسانی روپ دینے والا فنکار، ناقابل یقین مہارت دیکھ کر سب حیران (ویڈیو رپورٹ)

    قدرت نے ہر انسان کو صلاحیتوں سے نوازتی ہے لیکن کچھ لوگ غیر معمولی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں جیسا کہ خانیوال کا یہ فنکار۔

    مشین کے ذریعہ پر خانیوال کا رہائشی محمد حسین امین کوئی عام کڑھائی نہیں بلکہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ یہ اس فنکار کی مہارت کا ناقابل یقین لیکن منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جو پاکستان سمیت دنیا کی مشہور شخصیات اور عمارات کی تصاویر دھاگوں کے ذریعہ کپڑوں پر تخلیق کرتا ہے۔

    چاہے بات ہو تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی یا پھر وطن پر جان نثار کرنے والوں کی۔ کئی رنگوں کے دھاگے، بے شمار باریکیاں اور گھنٹوں کی محنت کے بعد ایک چہرہ اور خوبصورت منظر کپڑے پر اتر آتا ہے۔

    دھاگوں سے تصاویر بنانے والے فنکار محمد حسین کا کہنا ہے کہ وہ 30 سال سے یہ کام کر رہے ہیں اور اب تک 200 سے 300 تصاویر بنا چکے ہیں۔ تصویر کے لیے ہم ریشم کا کپڑا اور دھاگا استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فن کو باہر کے ممالک میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔سعودی عرب میں دوست نے مجھے بلوایا اور شاہی خاندان کی 8 شخصیات کی تصاویر مجھ سے بنوا کر انہیں تحفے میں دیں۔

    فنکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے فن کی نمائش کی۔ غیر ملکیوں نے جب دیکھا تو حیران ہوئے اور کہا کہ دنیا گھومے مگر ایسا فن کہیں نہیں دیکھا۔ وہ اپنے فن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے بیٹے سمیت دیگر شاگردوں کو یہ کام سکھا رہے ہیں۔

    محمد حسین فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی دھاگوں کے ذریعہ کپڑے پر اتارنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ یہ تصویر بنا کر خود فیلڈ مارشل کو تحفے میں پیش کریں۔

    کڑھائی کا یہ جدید انداز نہ صرف فن کی قدر بڑھا رہا ہے بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دے رہا ہے کہ پاکستانی ہنرمند اپنی مثال آپ ہیں۔

    ویڈیو رپورٹ: راحیل عباسی