Tag: انسانی سمگلنگ

  • انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم رکن گرفتار

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم رکن گرفتار

    اسلام آباد : انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے اہم رکن ظہیر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا، اس سے قبل بھی 7 کارندے گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے اہم رکن ظہیر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم ظہیربٹ کوگوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ڈائریکٹر فیصل آباد زون نے بتایا کہ چنیوٹی گینگ شہریوں کو یورپ بھجوانے کےنام پررقم ہتھیانے میں ملوث ہے، اس سے قبل بھی چنیوٹی گینگ کے 7 کارندے گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چنیوٹی گینگ 11 رکنی ہے، جس میں سے 8 اسمگلرز گرفتار ہوچکے ہیں، 2 کارندے بیرون ملک ہیں، جن کی گرفتاری کے لئےانٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے 31متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 4 کروڑسے زائد وصول کئے، ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طورپربیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔

    ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے شہریوں کو جعلی دستاویزات بھی دیتےتھے، ملزمان متعددشہریوں سےرقم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

  • ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب  جانے والے ہوشیار ہوجائیں!

    ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والے ہوشیار ہوجائیں!

    ملتان : ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والے ہوشیار ہوجائیں ، مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودیہ میں دونوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

    ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کنول مشتاق اور نرگس مشتاق کے نام سے ہوئی گرفتار خواتین ملزمان نے سونیا اور شکیل نامی شہریوں کو ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھیجا۔

    ترجمان کاکہنا تھا کہ مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی حکام کی جانب سے دونوں شہریوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    ترجمان نے کہا  کہ سعودی عرب میں قید کے دوران خاتون ملزمہ کی سعودی عرب میں ہی موت واقع ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار خواتین سمگلرز غیر قانونی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے عادی ملزمان ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔