Tag: انسان نما روبوٹ

  • چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    شنگھائی میں جاری روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کی نمائش کی گئی جو گھر کے کام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے، روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا جو کپڑے استری کرتا ہے، چولہا صاف کرنا جانتا ہے، سجاوٹ کرتا ہے اور انسانوں کی طرح سینڈوچ بھی بنا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے انسان نما روبوٹس سے لوگوں کی زندگی آسان ہوسکتی ہے، چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ایک عہدیدار وانگ ہونگ نے کہا "روبوٹ انڈسٹری چین کے لیے ایک باہمی اختراعی نظام کی تعمیر کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس پر جلد مزید تحقیات کی جائے۔

    خیال رہے کہ چین کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی جب ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا اور جدید ورژن جاری کرکے عالمی مارکیٹوں میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

    اس کے بعد چین نے حال ہی میں ایسا اے آئی ماڈل روبوٹ تیار کر لیا ہے جس کو کسی ہدایت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے گا۔

  • ویڈیو: دنیا کا سب سے تیز رفتار دوڑنے والا ’’انسان نما روبوٹ‘‘

    ویڈیو: دنیا کا سب سے تیز رفتار دوڑنے والا ’’انسان نما روبوٹ‘‘

    دنیا جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے روبوٹ کئی شعبوں میں انسانوں کی جگہ لیتے جا رہے ہیں حال ہی میں تیز رفتار انسان نما روبوٹ بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    انسان جیسے جیسے ترقی کرتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہر شعبے میں اپنے تخلیق کار کی جگہ روبوٹ لیتا جا رہا ہے۔ آج تعلیم کا شعبہ دیکھ لیں یا صحت کا، وکالت ہو یا تجارت آہستہ آہستہ یہ شعبے انسانوں کی جگہ مشینی روبوٹ کی تحویل میں جا رہے ہیں۔

    ایسے میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ انسانی نما روبوٹ دنیا کا تیز ترین دو پاؤں سے چلنے اور دوڑنے والا روبوٹ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسان کے خاصی حد تک مشابہہ یہ روبوٹ چینی روبوٹکس کمپنی روبوٹ ایرا نے حال ہی میں متعارف کرایا ہے جس کو اسٹار ون کا نعام دیا گیا ہے۔

    اپنی نوعیت کا یہ منفرد روبوٹ 8 میل فی گھنٹہ (تقریباً 13 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین کی ہر قسم کی سطح پر یکساں رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

    چینی سوشل میڈیا پر اسٹار ون نامی روبوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں اس کو گوبی صحرا میں اسنییکر پہنے ہوئے دوڑتا دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    اس روبوٹ کا قد ایک نارمل انسانی قد کے مساوی 5.6 فٹ ہے۔ اس کا وزن تقریباً 143 پاؤنڈ ہے، اور یہ 3.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

    یہ رفتار اسے دنیا کا تیز ترین دوڑنے والا روبوٹ بناتی ہے اس سے قبل ٹیسلا کے آپٹمس، بوسٹن ڈائنامکس کے اٹلس، اور یونٹری روبوٹکس کا ریکارڈ (3.3 میٹر فی سیکنڈ) تھا۔

    جو چیز اس کو دنیا کا سب سے تیز ترین دو پاؤں پر دوڑنے والا روبوٹ بناتی ہے وہ اس کو پرانے زمانے کے انسانوں کے پہنائے گئے جوتے ہیں۔

    ویڈیو میں اسنییکر پہنے ہوئے روبوٹ اپنے “ننگے پاؤں” والے حریف سے کہیں زیادہ تیز دوڑتا دکھائی دیا۔ اگرچہ اس نے آغاز آہستہ کیا تھا، لیکن اسنییکر پہنے ہوئے روبوٹ نے گوبی صحرا کے مشکل علاقے کو بہتر طریقے سے عبور کیا اور سبقت حاصل کی۔

  • ویڈیو : انسان نما روبوٹ کے پہلے فن پارے کی حیرت انگیز نیلامی

    ویڈیو : انسان نما روبوٹ کے پہلے فن پارے کی حیرت انگیز نیلامی

    معروف ریاضی دان ایلن ٹورنگ کا ایک پورٹریٹ جو دنیا کے سب سے ترقی یافتہ روبوٹ میں سے ایک، ای-ڈا، نے بنایا، نیویارک میں جمعرات کو $1.08 ملین (566,000 پاؤنڈ، 1.63 ملین آسٹریلین ڈالر) میں نیلام ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2.2میٹر (7.5 فٹ) کی یہ پورٹریٹ جس کا عنوان ”اے آئی گاڈ۔ پورٹریٹ آف ایلن ٹیورنگ“ہے‘جو توقعات سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔

    یہ پورٹریٹ اے آئی، ڈی اے نے بنائی ہے جو دنیا کی پہلی انتہائی حقیقت پسند روبوٹ آرٹسٹ ہے، یہ ایک ایک انسان نما روبوٹ ہے جس نے ایک انگریز ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کا ایک پورٹریٹ بنایا۔

    یاد رہے کہ یہ کسی بھی روبوٹ کا بنایا ہوا پہلا آرٹ ورک ہے، یہ تصویر جمعرات کو نیویارک میں 1.08 ملین ڈالر 300,078,000پاکستانی روپوں میں فروخت ہوئی ہے۔

    artwork painted

    دنیا کے سب سے جدید روبوٹوں میں سے ایک، ای-ڈا کو ایک خاتون سے مشابہت کی طرز ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا نام ایڈا لوویس کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہیں دنیا کی پہلی کمپیوٹر پروگرامر تصور کیا جاتا ہے۔ ای-ڈا کو جدید اور عصری آرٹ کے ماہر ایڈن میلر نے تیار کیا۔

    سال2022میں دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ای-ڈا سے پوچھا گیا تھا کہ کیا روبوٹ خیالی دنیا سے پینٹنگ کرتا ہے؟ تو ای-ڈا نے جواب دیا تھا کہ "مجھے وہ پینٹ کرنا پسند ہے جو میں دیکھتی ہوں، آپ خیالی دنیا سے پینٹنگ کرسکتے ہیں، اگر آپ کے پاس تخیل ہو جبکہ میرے دیکھنے کا انداز انسانوں سے مختلف ہے کیوں کہ میرے پاس شعور نہیں ہے۔”