Tag: انسداددہشت گردی عدالت

  • انسداددہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کردیا

    انسداددہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کردیا

    لاہور: انسداددہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل کیس کا فیصلہ سنا دیا، انسداددہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے۔

    اے ٹی سی نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیرپاؤ پل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے حمزہ عظیم سمیت 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی دل میں تکلیف کے باعث جیل سے پی آئی سی منتقل

    تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد، میاں محمودالرشید اور اعجازچوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

    اس کے علاوہ علی حسن، افضال عظیم پاہٹ، عمر سرفراز، خالد قیوم اور ریاض حسین کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/raja-basharat-surrendered-in-court-in-both-cases/

  • 26 نومبر کا احتجاج ، مزید 40 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

    26 نومبر کا احتجاج ، مزید 40 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے26 نومبر کے احتجاج کیس میں گرفتار مزید چالیس پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف، انصر کیانی، آمنہ علی، مرزا عاصم بیگ اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے، عدالت نے مزید 40 گرفتارپی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

    انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نےضمانتیں منظور کیں اور عدالت کی جانب سےگذشتہ روزمنظورکی گئیں ضمانتوں کاتحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

    عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کےعوض ملزمان کی ضمانتیں منظورکیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا 26 نومبر کا احتجاج ، 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کے تیرہ مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 کی درخواستیں خارج کردی تھیں۔

    تھانہ بنی گالا کے مقدمے میں 18 ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر ایک ہزار تینتیس میں ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج جبکہ مقدمہ نمبر ایک ہزاربتیس میں 43 کی ضمانتیں منظور اور ایک کی درخواست خارج ہوئی۔

    تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے17 ملزمان کی ضمانتیں منظور ایک کی درخواست خارج کی گئی۔

    تھانہ آبپارہ کےمقدمہ نمبر 123 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور اور 25 کی خارج کی گئیں۔

    اس کے علاوہ تھانہ آئی بائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور اور 2 کی خارج کردی گئیں۔

    عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ کے دو مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج اور 10 کو ضمانت مل گئی جبکہ تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے30 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی

  • جسٹس  عالیہ نیلم   انسداد دہشت گردی عدالت کی جج تعینات

    جسٹس عالیہ نیلم انسداد دہشت گردی عدالت کی جج تعینات

    لاہور : جسٹس عالیہ نیلم کو انسداددہشت گردی عدالت کی جج تعینات کردیا گیا، وہ انسداد دہشتگردی عدالتوں کی ایڈمنسٹریٹرجج بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کو انسداددہشت گردی عدالت کی جج تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عالیہ پنجاب کی انسداددہشتگردی عدالتوں کی ایڈمنسٹریٹرجج بھی ہوں گی۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالت سمیت دیگر خصوصی عدالتوں کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گیارہ ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جمع کروا دیا-

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے بتایا کہ پنجاب کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں چھ ججز تعینات کر دیے گئے ہیں، اینٹی کرپشن کورٹ کی عدالتوں میں دو جج، سروس ٹربیونل میں ایک جج اور کنزیومر کورٹ میں ایک جج تعینات کیا گیا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی3خواتین کا چار روزہ ریمانڈ منظور

    اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی3خواتین کا چار روزہ ریمانڈ منظور

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اے آروائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی تین خواتین کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اے آروائی پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی تین خواتین کوعدالت میں پیش کیا گیا.

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم کی تینوں خواتین نے اعتراف کیاہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد اے آروائی نیوز پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی.

    *اے آروائی نیوزکے دفتر پرحملہ: مرکزی ملزم رنچھوڑ لائن سے گرفتار

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی تینوں خواتین کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا.

    *رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کے موبائل سے ڈیٹاحاصل کیا جائے گا جس کے ذریعے حملے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا.

    *اے آر وائی نیوز کے دفترپر حملہ،ایم کیو ایم کی 2خواتین گرفتار

    خیال رہےکہ ملزمہ سمیرا فلاحی ادارے کی ملازمہ ہے اور انہیں گزشتہ روز برنس روڈ سے گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے وقت ملزمہ نے فلاحی ادارے کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی.

    ملزمہ کی گرفتار کے وقت وویمن پولیس بھی موجود تھی اور تینوں خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعےشناخت کے بعد گرفتار کیا گیا.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرقائدمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اے آروائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی دو خواتین کارکنوں کوگرفتار کیا تھا.

    *کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کی گئی جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کیاتھا،کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ہراساں کیاتھا.