Tag: انسدادِ پولیو مہم

  • ملک میں خصوصی  انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

    ملک میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

    اسلام آباد : ملک میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا، پولیو مہم کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے 66 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا. پولیو مہم کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

    کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، 9 جون تک جاری مہم کے دوران سندھ کے 16 اضلاع کے 47 لاکھ 57 ہزار 303 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پنجاب کے 6، بلوچستان 14، کے پی کے 23 اضلاع میں پولیو مہم ہو رہی ہے، پنجاب میں مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    بلوچستان میں 18 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی جبکہ کے پی کے 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر ہے۔

    سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضرافضال کا کہنا ہے،گرمیوں کا موسم پولیو وائرس کے لئے انتہائی سازگار ہوتا ہے،گرم موسم میں پولیو وائرس پھیلنےکاخدشہ ہے۔

    یاد رہے ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کے کیسز کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا، خصوصی مہم رواں سال کی پانچویں انسداد پولیو مہم ہے۔

    نیشنل کوآرڈینیٹر امور قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس بچوں کیلئے بدستور خطرہ ہے ، پولیو مہم کا مقصد ذیادہ بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنانا ہے، والدین بچوں کی پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

    خیال رہے رواں سال چار پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور سیوریج لائنز میں پولیو وائرس کی مسلسل تصدیق ہو رہی ہے۔

  • حکومت کا 28 فروری سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان

    حکومت کا 28 فروری سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے اٹھائیس فروری سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور والدین سے تعاون کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 28فروری سے ملک بھر میں قومی مہم کا آغاز ہورہا ہے ، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں بھرپورکردارادا کریں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مہم میں 43ملین سےزیادہ بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، فیصل سلطان نے رورل ہیلتھ سینٹر ترلائی میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں مہم 21 فروری سے شروع ہو چکی ہے، قومی مہم کے دوران 3لاکھ 39 ہزار 521 ورکرز گھر گھرجاکرحفاظتی قطرےپلائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، 27جنوری کوپاکستان نےپولیو سے پاک ہونے کاایک سال کاہدف پورا کیا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بل گیٹس انسدادِ پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

  • کوئٹہ: 18یونین کونسلزمیں انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

    کوئٹہ: 18یونین کونسلزمیں انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

    کوئٹہ: دو مراحل پر مشتمل کوئٹہ کی اٹھارہ یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ ضلع کے اٹھارہ یونین کونسلز میں دوسرے روز بھی جاری ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے ضلع کے 18یونین کونسلز میں دو لاکھ 28ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    اس سلسلے میں 487موبائل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 25ٹرانزٹ پوائنٹس 48فکس پوائنٹس پر بھی بچوں کو قطرے پلانے کی سہولت کی دی گئی ہے۔

    ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، مہم کا دوسرا مرحلہ کوئٹہ کے باقی 17یونین کونسلز میں دو مارچ سے شروع ہوگا۔

  • پنجاب: انسدادِ پولیو مہم 3 روز سے بڑھا کر 5 دن کردی گئی

    پنجاب: انسدادِ پولیو مہم 3 روز سے بڑھا کر 5 دن کردی گئی

    پنجاب: پولیس نفری کی کمی کے باعث تین روزہ انسدادِ مہم کو پانچ روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ بھر میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے ۔

    پنجاب میں جاری انسدادِ پولیو مہم کو تین روز سے بڑھا کر پانچ دن تک کرنے کا اعلان کردیا ہے، پولیو مہم بڑھانے کا فیصلہ پولیس کی نفری میں کمی کے باعث کیا گیا، ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اتنی پولیس نفری موجود نہیں کہ ہر پولیو ورکر کےساتھ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں، لہذا اس معاملے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تین روزہ مہم پانچ روز تک کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب سندھ بھر میں تین روزہ پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے، کراچی کی حساس یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، ڈی سی سنیٹرل کے مطابق سندھ بھر میں اسی لاکھ سے زیادہ بچوں کو جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر بائیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کرنا ہے۔

  • کراچی:قائد آباد میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی شروع نہ ہوسکی

    کراچی:قائد آباد میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی شروع نہ ہوسکی

    کراچی : قائد آباد میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی شروع نہ ہوسکی۔

    پولیو حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے،حکام کے مطابق کراچی میں پولیو مہم کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع اور ایک تحصیل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں آٹھ لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو اڑتیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے ایک ہزار آٹھ سو اڑتیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

  • پشاور:2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

    پشاور:2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے علاقے پشاور میں دو نئے پولیو کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سےایک کا تعلق اڑمڑ اور دوسرے کا ہریانوالہ سے ہے جبکہ کراچی میں ملیر اور کورنگی سمیت ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع نہ ہوسکی۔

    پشاور میں نئے پولیو کیسز کی تصدیق کے بعد پولیو کیسز کی تعداد چودہ ہوگئی ہے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیالیس ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں آج انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ملیر کورنگی اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم تاحال شروع نہ ہو سکی، پولیو مہم التواء کا شکار ہونے سےسات لاکھ سے زائد بچے انسدادِ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہیں گے۔

    واضح رہے کہ تیس ستمبر کو کراچی میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، مہم کے دوران کراچی میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف طےکیا گیا تھا تاہم بعض علاقوں میں سیکیورٹی کے پیش نظر لاکھوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہیں گے۔