Tag: انسدادپولیومہم

  • پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

    پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

    پشاور : پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نذر محمد نے ویکسین کو ناقص دکھانے کیلئے صحت مند بچوں سے بے ہوشی کی ایکٹنگ کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں پولیومہم کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کاپردہ فاش ہوگیا، بچوں سے بیہوشی کاڈرامہ کرانے کی ویڈیو نشر کی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بچوں سے بیہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم نذر محمد کو بڈھ بیر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ناقص ویکسین فلاپ ڈرامے کا ڈراپ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ ایک شخص بچوں کوزبردستی بسترپر لٹاکر بے ہوشی کاڈرامہ رچا رہا ہے لیکن بچے تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔

    پشاورمیں پولیوویکسی نیشن سےبچوں کی حالت غیر ہونے کی افواہوں نےکھلبلی مچادی تھی،اوراسپتالوں میں عوام کاتانتابندھ گیاتھا۔ماشوخیل میں افواہوں پرمشتعل افراد نے مرکزی صحت پردھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کرکے آگ لگادی تھی۔

    بڈھ بیر میں انسدادپولیو مہم کےخلاف احتجاج کرنے والے بارہ افراد کے خلاف پرچہ درج کرلیاگیا جبکہ سرکاری املاک کاجلاؤگھیراؤ کرنے والے کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پشاور: انسداد پولیو مہم کو بد نام کرنے کی سازش بے نقاب، ویڈیو وائرل

    وزیرصحت ہشام انعام کا کہنا تھاسوچی سمجھی سازش کے تحت انسداد پولیو مہم کے خلاف آگ بھڑکائی گئی۔ویکسین سے کسی بچےکی حالت نہیں بگڑی میری اپنی بیٹیوں نے بھی وہی قطرے پیئے، مسجدوں سے اعلان کرا کر افراتفری مچائی گئی سازش کرنے والوں کو بے نقاب اور سزا ملنی چاہیے۔

    وزیر صحت خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے فیصلہ کیا ہے کہ پولیو مہم جاری رہے گی ، کل افواہیں پھیلائی گئیں کہ پولیو ویکسین خراب ہے سب جان گئے ہیں یہ ایک پروپیگنڈا تھا ۔

    بعد ازاں پشاورمیں رات گئے چیف سیکریٹری خیبرپختونخواکی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کسی بھی جعلی پروپیگنڈے پر انسداد پولیو مہم نہ روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے انسداد پولیومہم کاافتتاح  کردیا

    وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے انسداد پولیومہم کاافتتاح کردیا

    کراچی :وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے انسداد پولیومہم کا افتتاح کردیا اور کہا افغانستان میں پولیو کے خاتمے تک ہمارے ہاں پولیو ختم نہیں ہوگا، سندھ بھر میں ایک لاکھ بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پیتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہونےانسدادپولیومہم کاافتتاح کردیا، 28 اپریل تک سندھ میں 90 لاکھ بچوں پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، جن میں کراچی کے 24 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

    مہم میں 56 ہزار پولیو ورکر انسدادپولیومہم میں حصہ لیں گے جبکہ 5 ہزار سے زائد اہلکار انسداد پولیومہم کے ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

    اس موقع پر وزیر صحت سندھ عذارپیچوہو نے کہا ہم پولیو کے خاتمے کے بہت قریب ہیں، افغانستان میں پولیوکےخاتمےتک ہمارےہاں پولیوختم نہیں ہوگا، متمول لوگوں سے انسدادپولیو رضا کار زبردستی نہیں کر سکتے، سندھ کااعتراف

    وزیر صحت کا کہنا تھا جب ٹیمیں جاتی ہیں توبڑے گھروں کے لوگ کہتےہیں بچےنہیں، سندھ بھرمیں ایک لاکھ بچےپولیوسےبچاؤکےقطرےنہیں پیتے۔

    خیال رہے سندھ میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ ملک بھر میں پولیو کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، 2018 میں بھی سندھ بھر سے پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ملک کے 12 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

    یاد رہے کہ 18 اپریل کو قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک کے 12 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وائرس کی موجودگی کے بعد پولیو ویکسی نیشن کی عمر کی حد بھی بڑھا کر 10 سال بھی کی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے 12 بڑے شہروں کے سیوریج میں پی ون نامی پولیو وائرس کی موجودگی کے اثرات ملے کو کسی خطرے کی گھنٹی سے خالی نہیں ہیں۔

    جن شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی ان میں پشاور، لاہور، کراچی، راولپنڈی، مردان، بنوں، وزیرستان، حیدر آباد، سکھر اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔

  • پشاور:ایک روزہ خصوصی پولیومہم جاری

    پشاور:ایک روزہ خصوصی پولیومہم جاری

    پشاور میں سخت سیکورٹی میں ایک روزہ خصوصی انسدادپولیومہم جاری ہے، سات لاکھ سےزائدبچوں کوانسدادپولیوقطرےپلائےجائیں گے۔ملک کے معماروں کو معذوری سے بچانے کیلئے پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔

    پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔ پولیوورکرزکی سیکیورٹی کےلئے چار ہزارسےزائدپولیس اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔

    انسدادپولیومہم کےسلسلےمیں دفعہ ایک سو چوالیس اورموٹرسائیکل چلانےپرپابندی عائد کی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق موٹرسائیکل چلانےپرپابندی شام پانچ بجےتک رہےگی، انسدادپولیومہم کےلئے چار ہزارسےزائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔