Tag: انسداد تجاوزات آپریشن

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن: کراچی کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام، پتھارے دوبارہ لگ گئے

    تجاوزات کے خلاف آپریشن: کراچی کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام، پتھارے دوبارہ لگ گئے

    کراچی: شہرِ قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے شروع کیے جانے والے آپریشن کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر، شارع لیاقت اور اطراف میں ٹریفک جام ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    [bs-quote quote=”صدر میں آپریشن کے بعد قبضہ مافیا نے ایک بار پھر ٹھیلے اور پتھارے لگانا شروع کر دیے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    نشتر روڈ، ڈرگ روڈ، حب ریور روڈ پر بھی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، صدر میں آپریشن کے بعد قبضہ مافیا نے ایک بار پھر ٹھیلے اور پتھارے لگانا شروع کر دیے۔

    بد ترین ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ دیر تک سڑکوں پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    دریں اثنا بنارس فلائی اوور کے قریب پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس کے باعث اورنگی ٹاؤن جانے والے فلائی اوور پر ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ کا پورے کراچی سے تجاوزات15 دن میں ختم کرنے کا حکم


    فلائی اوور بلاک ہونے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک جام کی وجہ سے ٹریفک کو پہاڑ گنج اور پاپوش نگر کی جانب موڑا گیا۔

    آئی جی سندھ نے ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا

    شدید ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ڈی آئی جی کو ٹریفک کی روانی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی، انھوں نے کہا کہ سیکشن افسران ٹریفک دباؤ میں آنے والی سڑکوں کو کلیئر کرائیں۔

    [bs-quote quote=”زونل ڈی آئی جیز ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”ڈاکٹر کلیم امام” author_job=”آئی جی سندھ”][/bs-quote]

    آئی جی سندھ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متبادل روٹس پر ٹریفک اہل کاروں کو تعینات کیا جائے اور ٹریفک اہل کار شہریوں کو آگاہ رکھنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات بھی اٹھائیں۔

    ڈاکٹر کلیم امام نے زونل ڈی آئی جیز کو بھی ٹریفک پولیس سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی، انھوں نے حکم دیا کہ ٹریفک جام سے متاثرہ سڑکوں پر مزید سیکورٹی اقدامات کیے جائیں اور تھانہ پولیس سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کے لیے مدد کریں۔

  • پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    لاہور: پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر کے پنجاب حکومت نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم کر دیا، وزیرِ ہاؤسنگ کہتے ہیں کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جو مستقل کام کرے گا۔

    [bs-quote quote=”آپریشن پانچ مراحل میں پورا کیا جائے گا، ناجائز حویلیوں کو تیسرے مرحلے میں ختم کیا جائے گا: محمود الرشید” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن پانچ مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ہر مرحلے پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ہوگا۔

    محمود الرشید نے کہا کہ یہ آپریشن 2 ہفتے قبل ہونا تھا لیکن محرم کے باعث تاخیر کی گئی، مشترکہ طور پر بلدیہ اور تمام 9 اتھارٹیز کی حدود میں آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے، شہری آبادیوں کو ان قبضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، اس وقت 2 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو 5 کیٹیگریز میں آپریشن کریں گی۔

    ایک ٹیم کی سربراہی ڈی سی لاہور جب کہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈی جی ایل ڈی اے کر رہے ہیں، ان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری


    محمود الرشید کے مطابق پہلی کیٹیگری میں سرکاری اداروں کی زمین سے قبضہ چھڑایا جائے گا، دوسری کیٹیگری میں بازاروں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، تیسری کیٹیگری میں بڑی ناجائز حویلیوں کو ختم کیا جائے گا۔

    پنجاب کے وزیرِ ہاؤسنگ نے کہا کہ چوتھی کیٹیگری میں جھگیوں کے خلاف آپریشن ہوگا، پانچویں کیٹیگری میں قانون شکن عناصر سے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی، جب کہ سیل اور واگزار کرائی گئی جگہوں کو مانیٹرنگ کیا جاتا رہے گا۔

    یاد رہے دو دن قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی گئی تھی۔