Tag: انسداد پولیومہم

  • انسداد پولیومہم نے مقررہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کرلیا

    انسداد پولیومہم نے مقررہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کرلیا

    اسلام آباد : انسداد پولیو مہم میں  95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انسدادپولیومہم نےمقررہ ہدف کا 95.3 فیصدحاصل کرلیا، سب سے کامیاب پولیومہم صوبہ سندھ میں چلائی گئی، پولیومہم آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں کے130 اضلاع میں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ذیلی قومی انسدادپولیومہم 13تا 21 اگست تک جاری رہی، بیشتر اضلاع میں 3روزہ پولیو مہم ایک روزکیچ اپ ڈےتھا، کراچی، پشاور، خیبر، کوئٹہ بلاک میں پولیو مہم 5 روز ہوئی۔

    وزارت صحت کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیومہم کا ہدف 3کروڑ 36 لاکھ 62 ہزار 764بچے تھے، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90  ہزار552  بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔

    ذرائع نے کہا کہ سندھ کے41اضلاع میں84 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، سندھ میں پولیومہم کی کامیابی کی شرح 98 فیصدرہی جبکہ خیبرپختونخوا کے  21 اضلاع میں  4.56 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، صوبے میں پولیومہم کامیابی کی شرح 97.8 فیصد رہی۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ  آزادکشمیر کے 10اضلاع میں 6 لاکھ 69 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، وہاں پولیومہم کامیابی کی شرح 96.5 فیصد رہی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے33اضلاع میں17.86 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا اور کامیابی کی شرح 94 فیصدرہی، اسی طرح بلوچستان کے 25 اضلاع میں21 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہدف تھا اور  مہم کامیابی کی شرح 89.8 فیصد رہی۔

    وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ  بارشوں،سیلاب سےبلوچستان میں پولیومہم متاثرہوئی، پولیومہم میں31ملین بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے گئے، ذیلی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 25ہزارورکرز نے حصہ لیا جبکہ 23 ہزار 934 ایریاا نچارج اور 7049 یوسی میڈیکل آفیسرز مہم کا حصہ تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام

    وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے2020میں ہرماہ انسداد پولیومہم چلانےکی منظوری دے دی اور کہا مہم میں کوتاہی یاغفلت ہرگزبرداشت نہیں کروں گا اور انسداد پولیو کیلئےاقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے انسداد پولیوکیلئے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیومہم چلانے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 17 فروری سے پنجاب کے36اضلاع میں انسدادپولیومہم چلائی جائے گی ، جس میں 2 کروڑبچوں کو انسداد پولیو کےقطرے پلائے جائیں گے۔

    عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے اور محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ کوانسدادپولیوپلان پر100فیصد عملدرآمد کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں،نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے، انسدادپولیو سےمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کومؤثر انداز سے نمٹنا ہوگا، مہم میں کوتاہی یاغفلت ہرگزبرداشت نہیں کروں گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ک ےباقاعدہ میٹنگز نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی جواب طلبی ہوگی، انسداد پولیو کیلئےاقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

  • انسداد پولیومہم، قطرےپلائے بغیرگھروں پرنشانات لگائے جانیکا انکشاف

    انسداد پولیومہم، قطرےپلائے بغیرگھروں پرنشانات لگائے جانیکا انکشاف

    کراچی: سرعام کی ٹیم نے پولیو مہم کی سنگین بے ضابطگیاں بے نقاب کردیں اور تیسرے درجے کی پولیو ویکیسن دینے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

    کراچی کے حساس علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کے باجود بچوں مہلک وائرس کا شکارکیوں کرہوتے ہیں، سرعام کی ٹیم نے انسداد پولیو مہم کی ناکامی راز فاش کردیا ہے، انسداد پولیو مہم کی ٹیم کے ارکان بچوں نہ صرف پولیو کے قطروں سے محروم رکھتے ہیں بلکہ ویکسین کو گٹر اور ندی نالوں میں ضائع کردیتے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم کے اجلاس اور وفاقی حکومت کے نوٹسز بھی بے سود ثابت ہوگئے۔

    سرعام کی ٹیم نے پولیو ورکرز بن کرثبوت حاصل کرلئے جس سے انکشاف ہوا کہ بچوں کو قطرے پلانے کے بجائے نالیوں میں پھینک دیئے جاتے ہیں بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے بغیرگھروں پرنشانات لگائے جاتے ہیں۔

    سابق سربراہ او ای پی آئی ڈاکٹر سلمٰی کوثر نے اے آروائی نیوز کی رپورٹ پرحیرت کا اظہار کیا، اے آروائی نیوز پر انسداد پولیو مہم کی خبر نشر ہوتے ہی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو فوری تحقیقات حکم دیا اور انسداد پولیو مہم ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر اے آروائی نیوز اور سرعام کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔