Tag: انسداد پولیو مہم

  • ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے،  ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیمز کو تحفظ فراہم نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیم ورکرز انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، انھیں مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔

    الطاف حسین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جہاں یہ سفاکانہ واقعہ ہوا اُس علاقے کا محاصرہ کرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے۔ الطاف حسین نے جاں بحق پولیو رضاکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ قیوم آبادمیں پولیوورکزکی شہادت پرشر مندگی اورذمہ داری قبول کرنے کے بجائے الٹا پولیوورکرزکوواقعے کاذمہ دارٹھہرایاجارہاہے۔ ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ پولیوورکرزکوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی توانھیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑکران کی زندگیوں سے کیوں کھیل رہی ہے۔
       

  • آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

    انسداد پولیو مہم کی سفیرآصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز گذری کلفٹن سے کردیا،اس موقع پرانہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے پانچ سال کی عمر سے کم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

    اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہے جیسا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں یہ ہدف حاصل ہوا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے نے انہیں پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو کے خلاف پہلی مہم کا آغاز کیا تھا اور آج میں اپنی والدہ کے نقش قدم پر گامزن ہوں۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

    اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن رکن قومی اسمبلی محترمہ عذرا فضل پہیچوہو شہناز وزیر علی بھی موجود تھیں۔

     

  • عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

    عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

     

                    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں شرکت کی وجہ سے عمران خان کو انصارالمجاہدین نامی تنظیم کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

                    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عمران خان کو دھمکیاں انصارالمجاہدین کی طرف سے دی جارہی ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نڈر لیڈر ہیں اور انسداد پولیس مہم جاری رہے گی، امید ہے کہ حکومت عمران خان کو مناسب سیکورٹی فراہم کرے گی۔