Tag: انسداد پولیو مہم

  • ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    اسلام آباد: سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد خصوصی پولیو مہم چاروں صوبوں کے 31 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے، خصوصی پولیو مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جا رہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پولیو مہم آؤٹ بریک رسپانس کے نام سے چلائی جا رہی ہے، چاروں صوبوں کے 6 آؤٹ بریک زونز میں  3 مراحل میں خصوصی پولیو مہم چلائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ او بی آر پولیو مہم کا پہلا فیز 30 اکتوبر تا 5 نومبر چلے گا، آؤٹ بریک رسپانس پولیو مہم سیکنڈ فیز 27 نومبر سے 2 دسمبر چلے گا، جس کا اختتامی فیز دسمبر کے آخری ہفتے ہو گا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ خصوصی پولیو مہم میں 1 کروڑ 8 لاکھ 2342 بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

    واضح رہے کہ رواں برس ملک بھر سے 54 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، رواں برس ملک بھر سے 4 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • حکومت کا ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

    حکومت کا ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا، مہم چاروں صوبوں کے 31 اضلاع میں چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، حکومت نے ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پولیو مہم چاروں صوبوں کے 31 اضلاع میں چلائی جائے گی، آؤٹ بریک رسپانس نام سے مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے 6 آوٹ بریک زونز میں خصوصی پولیو مہم چلے گی، آوٹ بریک رسپانس پولیو مہم تین مراحل میں چلائی جائے گی۔

    او بی آر پولیو مہم کا پہلا فیز 30 اکتوبر تا 5 نومبر تک اور سیکنڈ فیز 27 نومبر تا 2 دسمبر چلے گا جبکہ اختتامی فیز دسمبر کے آخری ہفتے منعقد ہو گا۔

    زرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم میں 1 کروڑ 8 لاکھ 2342 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی، کراچی سنٹرل، ایسٹ، ویسٹ، ساوتھ میں خصوصی پولیو مہم چلے گی، کورنگی، ملیر، کیماڑی میں خصوصی پولیو مہم چلائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پشاور، ہنگو، خیبر ، اسلام آباد، راولپنڈی، اپر جنوبی وزیرستان ، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین ، ڈیرہ بگٹی، کشمور، راجن پور، جعفر آباد ، نصیر آباد، صحبت پور، اوستہ محمد ، گوادر، آواران، حب، خضدار، لسبیلہ میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلے گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ محسود بیلٹ او بی آر میں 3404 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی، پشین، چمن او بی زون میں 820125 بچوں ، ڈیرہ بگٹی او بی زون میں 13 لاکھ 7836 بچوں ، کراچی، حب میں 29 لاکھ 30861 بچوں ، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد 37 لاکھ 76728 بچوں اور پشاور آوٹ بریک زون میں 1243388 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

    رواں برس ملک بھر سے 54 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں،رواں برس ملک بھر سے چار پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 سے 13 اگست تک ہوگی

    سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 سے 13 اگست تک ہوگی

    کراچی: سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 سے 13 اگست تک ہوگی، مہم کے دوران صوبے کے متعلقہ اضلاع کی 374 یوسیز کو کور کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 7 سے 13 اگست تک سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، صوبے کے متعلقہ اضلاع کی 374 یوسیز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق مہم کراچی وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، ملیر، کورنگی، کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو میں ہوگی۔

    5 سال سے کم عمر کے 30 لاکھ 64 ہزار 750 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے متعلقہ اضلاع کی 374 یوسیز کو کور کیا جائے گا۔

    14 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مہم کے دوران ہائی رسک یوسیز پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

  • سندھ اور خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    سندھ اور خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی/ پشاور : سندھ اور خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، انسداد پولیو مہم تئیس جون تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اورخیبرپختونخوا میں انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، پانچ روزہ پولیو مہم کراچی اور پشاور سمیت سندھ اور خیبرپختونخوا کے چوبیس اضلاع میں چلائی جائے گی۔

    کراچی، حیدرآباد اور جامشورو کے نو اضلاع میں انسداد پولیو مہم تئیس جون تک جاری رہے گی، مہم میں اٹھارہ لاکھ پچیس ہزار اٹھانوے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان سمیت خیبرپختونخوا کے پندرہ اضلاع میں تئیس لاکھ انیس ہزار سات سو پچاس بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

    محکمہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگر کل بچّے کو چلنا ہے۔

  • ملک میں قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    ملک میں قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    اسلام آباد: ملک میں قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، ذیلی پولیو مہم کا پہلا مرحلہ 13 تا 17 مارچ اور دوسرا فیز 3 تا 7 اپریل کے پی اور بلوچستان میں ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیومہم کا آغاز ہو گیا، مہم 2 مراحل میں منعقد ہوگی ، ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3 روزہ ہے اور دو کیچ اپ ڈے ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی، ذیلی پولیو مہم کا پہلا مرحلہ 13 تا 17 مارچ اور دوسرا فیز 3 تا 7 اپریل کے پی اور بلوچستان میں ہو گا۔

    وزارت صحت نے کہا کہ پہلے فیز میں 28 اضلاع میں مکمل، 2 میں جزوی انسدادپولیو مہم منعقد ہو گی، ذیلی پولیو مہم کا پہلا فیز پنجاب، سندھ کی 2189 یو سیز میں منعقد ہو گا۔

    پہلے فیز میں پنجاب کے 13 اضلاع کی 1503 یو سیز اور سندھ کے 17 اضلاع کی 686 یو سیز میں انسدادپولیو مہم چلے گی۔

    پہلے فیز میں 1 کروڑ 74 لاکھ 12317 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی، پنجاب میں 1358755 بچوں اورسندھ میں 5634107 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کی 80 یو سیز میں 421455 بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی اور حیدرآباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی: وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

    انسداد پولیو حکام کے مطابق حیدرآباد کے 9 ڈویژن میں 29 جنوری تک مہم جاری رہے گی، 27 ہزار ورکرز اس مہم کا حصہ ہیں، 3 ہزار اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے۔

    انسداد پولیو حکام نے مزید نتایا کہ  اس مہم کے ذریعے  5 سال سے کم عمر  4.96 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    پولیو حکام نے بتایا کہ پاکستان بھر میں 2022 میں پولیو کے 20کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پولیو کا آخری کیس 14 جولائی 2020 کو جیکب آباد میں رپورٹ ہوا تھا۔

    حکام کے مطابق کراچی میں 9 جون 2020کو لانڈھی، ملیر میں پولیو کیس سامنے آیا تھا، گزشتہ سال سے مسلسل منفی ماحولیاتی نمونے سامنے آئے ہیں۔

  • کل سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کل سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

    اسلام آباد: ملک میں رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سنہ 2023 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں چلائی جائے گی۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کا پہلا فیز 16 تا 20 جنوری منعقد ہوگا جبکہ دوسرا فیز 23 تا 29 جنوری منعقد ہوگا۔

    پہلے فیز میں انسداد پولیو مہم کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ ملک بھر میں منعقد ہوگی، انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی جس میں سے 3 کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار 654 بچوں کی ویکسی نیشن پہلے مرحلے میں ہوگی۔

    مہم کا دوسرا فیز کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں ہوگا۔

    3 روزہ پولیو مہم کے بعد 2 روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے جس میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ مہم میں 6 تا 59 ماہ کے بچوں کی وٹامن اے کی ویکسی نیشن بھی ہوگی، وٹامن اے کی ویکسی نیشن کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت بہتر بنانا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز شریک ہوں گے۔

  • وفاقی حکومت نے رواں سال کی انسداد پولیو مہم کا کلینڈر تیار کر لیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے رواں سال کی انسداد پولیو مہم کا کلینڈر تیار کر لیا، جس کے تحت رواں سال ملک بھر میں 6 انسداد پولیو مہم چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کی انسداد پولیو مہم کا کلینڈر تیار کر لیا، مہم کا کیلنڈر قومی انسداد پولیو مہم کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں 6 انسداد پولیو مہم چلائی جائیں گئیں، جن میں 2 قومی ،4 قومی ذیلی انسداد پولیو مہم چلائی جائیں گی۔

    رواں سال جنوری ، مارچ ، مئی، جولائی اور اکتوبر قومی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جبکہ رواں سال دسمبرمیں قومی انسداد پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔

    قومی انسداد پولیو مہم میں 44.2 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی جبکہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا ہدف 22.33 ملین بچے ہوں گے۔

  • ملک بھر میں سال کی تیسری اور آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز  ہوگیا

    ملک بھر میں سال کی تیسری اور آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    اسلام آباد: رواں سال کی آخری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، چاروں صوبوں کے 37 اضلاع میں ایک لاکھ سے زائد صحت محافظ ایک کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔

       وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 28 نومبر تا 2 دسمبر جاری رہے گی، پولیو مہم تین روزہ، دو کیچ اپ ڈیز ہونگے،کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

     ذرائع کا کہنا تھا کہ ذیلی انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 37 اضلاع کی 1920 یونین کونسلوں میں منعقد ہو رہی ہے۔ جبکہ ڈی آئی خان ڈویژن میں مہم کیلئے شیڈول صوبائی انسداد پولیو پروگرام تیار کرے گا۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں 1 کروڑ 35 لاکھ 57701 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کی 535 یونین کونسلوں میں تیس لاکھ ترانوے ہزار باون بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

     سندھ کے آٹھ اضلاع کی 255 یونین کونسلز میں ستائیس لاکھ 70275 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی 80 یونین کونسلز کے 413936 بچوں کی پولیو ویکسینیشن جبکہ بلوچستان کے 6 اضلاع کی 199 یو سیز میں پولیو مہم چلے گی اور نو لاکھ 41527 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی

    اس حوالے سے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کا کہنا تھا کہ پولیوکےخاتمےکیلئے  مربوط حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ "صحت محافظ” حصہ لیں گے، جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

    عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پولیوکےخاتمےکیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیشرفت کی ہے، وائرس کا پھیلاؤ ملک کے صرف ایک چھوٹے حصے میں رہ گیا ہے۔

  • پی ایس ایل ٹیموں سے متعلق محمد یوسف کا بیان

    پی ایس ایل ٹیموں سے متعلق محمد یوسف کا بیان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 میں جس مینجمنٹ نے ٹیم اچھی بنائی ہے، وہی بہتر پرفارم کر رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف نے آج لاہور کے نجی اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تقریب میں شرکت کی۔

    بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ ڈاکٹرز کو حکومت کے ساتھ مل کر معاشرے کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ بہترین پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

    انھوں نے کہا سب کو مل کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا چاہیے، کسی کو بھی اس کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، یہی بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، انھی بچوں نے پاکستان کو سنبھالنا ہے۔

    محمد یوسف کا کہنا تھا جو لوگ پولیو مہم کے خلاف ہیں ان کو بھی بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    پی ایس ایل سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ کرکٹ ہے، جس مینجمنٹ نے ٹیم اچھی بنائی ہے وہ بہتر پرفارم کر رہی ہے، لاہور قلندر آخری 6 ایڈیشنز میں آخری نمبر پر آئی، اس بار انھوں نے اچھی ٹیم بنائی ہے۔

    محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ملتان سلطان نے پہلے بھی اچھا کھیلا، اور اس بار بھی وہ پرفارم کر رہی ہے۔