Tag: انسداد پولیو ورکرز

  • انسداد پولیو ورکرزکیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    انسداد پولیو ورکرزکیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، موٹرسائیکل دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو فراہم کی جائیں گی، انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل 2مراحل میں فراہم کی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں انسدادپولیوورکرزکو1254موٹرسائیکل فراہم کی جائیں گی، وفاقی دارالحکومت کے پولیو ورکرز کو 42 موٹرسائیکل جبکہ آئی سی ٹی پولیو ورکرز کو 22، سی ڈی اےکو 20 موٹرسائیکل فراہم کئے جائیں گے۔

    ،ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز کو 164 موٹرسائیکل ، آزادکشمیر کے پولیو ورکرز کو 376 موٹرسائیکل اور قبائلی اضلاع کےپولیو ورکرز کو 672 موٹرسائیکلیں فراہم کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل خریداری کیلئے فنڈز حکومت نےفراہم کئے، پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل کی خریداری ای پی آئی کے فنڈز سے کی گئی ہے، انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا۔

  • انسداد پولیو ورکرز بچوں کو ہاتھ لگائے بغیر قطرے پلائیں گے، تیمور سلیم جھگڑا

    انسداد پولیو ورکرز بچوں کو ہاتھ لگائے بغیر قطرے پلائیں گے، تیمور سلیم جھگڑا

    پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو ورکرز بچوں کو ہاتھ لگائے بغیر قطرے پلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد پہلی بار انسداد پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، ایس او پیز کے مطابق پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ورکرز بچوں کو ہاتھ لگائے بغیر قطرے پلائیں گے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، 3 روزہ مہم میں 78 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لیے609 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو ماسک، سینیٹائزر اور حفاظتی سامان فراہم کر دیا ہے۔

    تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پولیو مہم کے لیے 594 موبائل اور 15 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں،انسداد پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان سے 2 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارا جائے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز بلوچستان میں کرونا سرویلنس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد پولیو ورکرز کرونا سرویلنس میں بلوچستان حکومت کی مدد کریں گے، بلوچستان میں پولیو ورکرز کی شمولیت کا فیصلہ مؤثر سرویلنس کے لیے کیا گیا ہے، اس فیصلے سے متعلق وفاق کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس ، سندھ حکومت کا 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    بتایا گیا ہے کہ مؤثر سرویلنس سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہوگا، سرویلنس ٹیم محکمہ صحت کو روزانہ رپورٹ پیش کرے گی، ورکرز کو میدان میں اتارنے سے قبل انھیں کرونا سرویلنس کی تربیت دی جائے گی، ڈبلیو ایچ او کے ماہرین انسداد پولیو ورکرز کو تربیت دیں گے۔

    پولیو ورکرز کو کرونا کیس مینجمنٹ، سرویلنس اور تدارک کی ٹریننگ دی جائے گی، جب کہ کرونا سرویلنس کرنے والے ورکرز کو اعزازیہ بلوچستان حکومت دے گی۔

  • حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کے  یومیہ اعزازیہ میں  100 روپے کا اضافہ

    حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ اعزازیہ میں 100 روپے کا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ اعزازیےمیں 100 روپےاضافےکی منظوری دے دی ، پولیو ورکرز کے اعزازیہ میں اضافہ یکم فروری سے نافذ العمل ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق ملک بھر کےتقریبا ً2لاکھ انسدادپولیو ورکرز پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کا یومیہ اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور یومیہ اعزازیے میں 100 روپے اضافے کی منظوری دے دی ، فیصلے کا اطلاق ملک بھر کےتقریبا ً2لاکھ انسدادپولیو ورکرز پر ہو گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کا اعزازیہ اضافے کےبعد 500 روپے یومیہ ہو گا، اعزازیہ میں اضافہ یکم فروری سے نافذ العمل ہوگا ، یومیہ اعزازیہ میں اضافہ 3 برس کے لیے ہے۔

    چند روز قبل ہی ملک کے 8 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، ان شہروں میں کراچی،پشاور،بنوں،لاہور،راولپنڈی،قلعہ عبداللہ،پشین اور کوئٹہ شامل تھے۔

    یاد رہے 21 جنوری کو 2019 کی پہلی انسدادپولیومہم کا آغاز ہوا تھا ، انسداد پولیو مہم میں2لاکھ60ہزار پولیو ورکرز نے حصہ لیا اور 3 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیے، ار روزہ مہم 26جنوری تک جاری رہی۔

    مزید پڑھیں :   بڑے شہروں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق

    خیال رہے 2018میں ملک بھر سے پولیو کے12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں بلوچستان کے ضلع دکی سے تین،خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ایک،لکی مروت سے ایک،کراچی کے علاقے گڈاپ سے ایک، خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ایک اور باجوڑ سے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ۔

    واضح رہے اینڈ پولیو پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی بلند ترین شرح سنہ 2014 میں دیکھی گئی جب ملک میں پولیو وائرس کے مریضوں کی تعداد 306 تک جا پہنچی تھی۔

    یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔ اس کے بعد پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کردی گئیں تھی،  اسی سال پڑوسی ملک بھارت پولیو فری ملک بن گیا۔

    تاہم اس کے بعد عالمی تنظیموں کے تعاون سے مقامی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے جس کے بعد سنہ 2015 میں یہ تعداد گھٹ کر 54 اور سنہ 2016 میں صرف 20 تک محدود رہی۔