Tag: انسداد ڈینگی

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا  انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے انسدادڈینگی وانسداد پولیو کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسدادڈینگی اور انسدادپولیو کےلئےانتظامیہ کو بھی متحرک ہوناہوگا، کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز انسدادڈینگی،انسداد پولیو کے لئے اقدامات کی نگرانی کریں اور ڈینگی سرویلنس پلان پرمن وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکی طرح انسدادڈینگی وانسداد پولیواقدامات کوخودمانیٹرکروں گا، پنجاب کوڈینگی اورپولیو سےمحفوظ بنانا میرا مشن ہے۔

    ناقص کارکردگی کی کوئی گنجائش ہےاورنہ ہی میں یہ برداشت کروں گا، بیڈ پرفارمنس پرجواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی، سب اچھا ہےکی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا اور انسدادڈینگی سےمتعلق کارکردگی کوروزانہ کی بنیادپرمانیٹرنگ کیاجائےگا۔

  • انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ڈاکٹر ظفرمرزا

    انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ڈاکٹر ظفرمرزا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور اسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے، انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ڈینگی کے تدارک کے لیے جڑواں شہروں میں بڑے منصوبہ کا اجرا کیا ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام آباد کے ماحولیاتی  نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کیس رسپانس کے تحت اسپرے اور فوگنگ کو یقینی بنائیں۔

    ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈاکٹر ظفرمرزا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے سرکاری اسپتالوں کے اچانک دورے کیے تھے اور ڈینگی وارڈز کا معائنہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ مریضوں کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی اور اسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

  • ملک میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آ رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    ملک میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آ رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آ رہی ہے، کیس رسپانس کے ذریعے فوگنگ اور اسپرے کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام، اسپتال سربراہان، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

    ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں ڈینگی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جڑواں شہروں میں انسداد ڈینگی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے، ملک میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آ رہی ہے، کیس رسپانس کے ذریعے فوگنگ اور اسپرے کا عمل جاری ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اگلے سال کی منصوبہ بندی ابھی سے کی جا رہی ہے، انسداد ڈینگی کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔

    اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں، ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

  • انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

    انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں، انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں ڈینگی صورت حال، مرض کے تدارک کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے مریضوں کو علاج کی سہولتیں مزید بہتر بنانے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور انسداد ڈینگی وائرس کے لیے مؤثر انداز میں سرویلنس جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں، آؤٹ ڈور اوران ڈور سرویلنس پر پوری توجہ رکھی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریضوں کے علاج کے لیے کلینکل مینجمنٹ پرفوکس کیا جائے، انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنا ڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داری ہے، ہڑتال ڈاکٹر جیسے نوبل پروفیشن کو زیب نہیں دیتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریضوں کو اسپتالوں میں علاج کے حوالے سے دقت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کو درجہ دیا جائے گا۔

    ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

    واضح رہے کہ وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اب تک ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے 8 ہزار 245 کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 629، سندھ میں 5 ہزار 109، خیبر پختونخواہ میں 5 ہزار 229، قبائلی اضلاع میں 463، بلوچستان میں 2 ہزار 776 اور آزاد کشمیر میں 13 سو 38 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

  • 19 ہزار ڈینگی مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہوگئے: ڈاکٹر ظفر مرزا

    19 ہزار ڈینگی مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہوگئے: ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ 19 ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہو چکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی مریضوں کے لیے اسلام آباد میں بہتر ڈائیگنوسٹک سسٹم قائم کیا، وفاقی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 19 ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہو چکے۔

    اس سے قبل ایک اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ڈینگی کے 90 فیصد مریضوں کو اسپتال داخلے کی ضرورت نہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی گھر پر نگہداشت ممکن ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ ڈینگی مریض اسپتال داخلے کے وقت گھر کا مکمل پتہ لکھوائیں، اسپتال میں داخل ڈینگی مریض کے گھر کے گرد اسپرے یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ڈینگی کے زیادہ کیسز راولپنڈی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں۔

  • انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگرثابت ہو رہی ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگرثابت ہو رہی ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرظفرمرزا کی زیرصدرت ڈینگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت اللہ بخش ملک، ڈی جی ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔

    ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں علاج کی مفت، بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جلد ڈینگی کے کیسز میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔

    ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈاکٹر ظفرمرزا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے سرکاری اسپتالوں کے اچانک دورے کیے اور ڈینگی وارڈز کا معائنہ کیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ڈینگی پر قابو پانے کے لیے عثمان بزدار کی افسران کو آخری وارننگ

    ڈینگی پر قابو پانے کے لیے عثمان بزدار کی افسران کو آخری وارننگ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے افسران کو آخری وارننگ دے دی، انہوں نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے آج راولپنڈی جانے کا بھی اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے افسران کو آخری تنبیہ دے دی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور راولپنڈی کو ڈینگی کے باعث تبدیل کیا، اب جو کوتاہی کرے گا اس کی باری ہے۔

    عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے آج راولپنڈی جانے کا بھی اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ ڈینگی وائرس نے صوبہ پنجاب کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا کے مطابق ملک بھر میں 10 ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں 2363، سندھ میں 2258، پختونخواہ میں 1514 اور بلوچستان میں 1752 ڈینگی کے مریض ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کی غلط ٹیسٹ رپورٹس جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ لاہور کے شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں عملے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیگم کوٹ کےرہائشی کی ڈینگی سے متعلق منفی رپورٹ جاری کی۔

    مذکورہ شہری کو صحت مند قرار دے کر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تاہم شہری نے نجی اسپتال سے ڈینگی ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ مثبت آئی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا جس میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لیے وضع پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں، کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 100 ہے۔