Tag: انسداد کرپشن

  • سوڈان میں اسٹیٹ سیکیورٹی پراسیکیوشن ختم، انسداد کرپشن کا ادارہ قائم

    سوڈان میں اسٹیٹ سیکیورٹی پراسیکیوشن ختم، انسداد کرپشن کا ادارہ قائم

    خرطوم : سوڈان کے پراسیکیوٹر جنرل نے ہفتے کے روز سابق حکومت کےدور میں قائم ہونے والے اسٹیٹ سیکیورٹی پراسیکیوشن کا ادارہ ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ انسداد بد عنوانی کا ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے فوج اورانٹیلی جنس اداروں میں مشتبہ عناصر کو حاصل آئینی تحفظ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، پراسیکیوٹر جنرل نے کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے ملنے والی شکایات کی تحقیقات کے لیے ایک نگران سپریم کمیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

    پراسیکیوٹر جنرل نے مظاہرین کی جانب سے سابق حکومت کے خلاف سنگین جرائم کی جلد از جلد تحقیقات کرنے اور عوامی مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا فیصلہ کیا۔

    گذشتہ روز پراسیکیوٹر جنرل اور عبوری ملٹری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے ملاقات کی تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سیکیورٹی کےادارے میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ آئینی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب معزول صدر پراپنی رہائش گاہ میں بھاری رقوم چھپانے اور منی لانڈرنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عسکری کونسل نے انسداد بدعنوانی کمیشن کے سیکرٹری کو سابق صدر کو کرپشن کے الزامات میں فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • انسداد کرپشن کا عالمی دن، نیب لاہور نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    انسداد کرپشن کا عالمی دن، نیب لاہور نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    لاہور: انسداد کرپشن کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب لاہور نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جسک ے بعد ایک سال کے دوران 204 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد معاشرے پر کرپشن کے برے اثرات اور ان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    اس دن منانے کا مقصد اس برائی کا خاتمہ اور اس کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے اینٹی کرپشن دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے عالمی سطح پر 2 کھرب 60 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، یہ دنیا کی مجموعی ملکی پیداوار کا 5 فیصد حصہ ہے۔

    مزید پڑھیں: کرپشن کی سزا موت ہو تو ملک کی آبادی کم ہوجائے، چیئرمین نیب

    انسداد کرپشن عالمی دن کی مناسبت سےنیب لاہورکی  سالانہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق سال 2018 میں نیب لاہور نے کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر 204 ملزمان کوگرفتارکیا۔

    اعلامیے کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، راجہ قمرالاسلام، میاں نعمان، قیصرامین، مجاہد کامران، سابق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فواد حسن فواد،  احمد چیمہ اور رائے اعجاز سمیت 204 ملزمان شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی میں‌ بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صدر مملکت

    نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف الزامات میں ملوث ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 19 کروڑ اور 91 لاکھ روپے وصول کیے گئے جبکہ رواں سال کرپشن کے الزمات کی بنیاد پر 196 انکوائریاں شروع کیں  جن میں سے 102 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے سال 2018 میں کل 42 تحقیقات مکمل اور ملزمان کے خلاف 50 سے زائد ریفرنس فائل کیے گئے۔

  • نیب  کی  کسی سیاسی جماعت کے لئے ہمدردیاں  نہیں ، چیئرمین نیب

    نیب کی کسی سیاسی جماعت کے لئے ہمدردیاں نہیں ، چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کرپشن فری پاکستان کے لیے کوشاں ہے، نیب کی کسی سیاسی جماعت کے لئے ہمدردیاں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    چیئرمین نیب نے کہا نیب ملک کوکرپشن سےپاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کرپشن فری پاکستان کےلیےکوشاں ہے، انسداد کرپشن کیلئے شروع کی گئی مہم بھی کامیابی سے جاری ہے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کوکرپشن سے پاک کرنا نیب کی اولین ذمےداری ہے ، احتساب سب کاکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، مختلف عالمی اداروں نےبھی نیب کی کارکردگی کو سراہا۔

    مزید پڑھیں : نیب کا ہر کیس میگا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال

    انھوں نے مزید کہا نیب کی کسی سیاسی جماعت کیلئے ہمدردیاں نہیں ، نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہا۔

    چند روز قبل بھی چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب تمام صوبوں میں بلاامتیاز کارروائی کررہا ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ میگا کرپشن کے 179 میں سے 105 کیسز پر ریفرنس دائر ہوچکے ہیں، میگاکرپشن کے 15 کیسز انکوائری، 19 تفتیش کے مرحلے میں ہیں