Tag: انسداد کورونا مہم

  • ملک بھر میں انسداد کورونا مہم کا آغاز آج ہوگا

    ملک بھر میں انسداد کورونا مہم کا آغاز آج ہوگا

    اسلام آباد: ملک بھر میں انسدادکورونامہم کا آغازآج ہوگا ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد کورونا مہم کا آغاز آج 11 بجے ہوگا، وفاق اور صوبوں میں انسداد کورونا مہم کی تقاریب منعقد کی جائےگی۔

    این سی اوسی میں تقریب کی صدارت وفاقی وزیراسد عمرکریں گے جبکہ صوبائی سطح پرمنعقدہ تقاریب کے مہمان خصوصی وزرائےاعلیٰ ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ اوجھا ویکسی نیشن سینٹرمیں تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی تقاریب میں شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب کوروناویکسین لگانے کی تقریب آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی ، جہاں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار انسداد کورونا ویکسی نیشن کا افتتاح کریں گے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو اور دوسرے مرحلے میں عمررسیدہ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائی گی ، کورونا ویکسین لگانے کے لیے پنجاب میں مراکز قائم کر دیے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا اور پاکستان بھی کورونا ویکسی نیشن والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا تھا۔

    پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین پمز اسپتال کے ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو لگائی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کل  ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے ، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا صورتحال سمیت کورونا ویکسین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آگئی، وزیراعظم کل افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جائے گی جبکہ 18سال سے کم عمر بچوں کو ابھی کورونا ویکسین نہیں دی جائے گی۔

    اجلاس میں پی ایس ایل میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت پر بھی غور کیا گیا کہ اسٹیڈیم میں محدود لوگوں کو اجازت دی جائے۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے فیز میں حساس 15 شہروں کےفرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی، آئسولیشن مراکز،نجی، سرکاری اسپتالوں کے عملے کی ویکسی نیشن ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک گیرانسداد کورونا مہم کا آغاز کل دن 11بجے این سی او سی میں ہو گا، وفاق، صوبوں میں انسداد کورونامہم کا آغاز بیک وقت ہو گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک بھر سے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن جاری ہے، رجسٹرڈفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار سےتجاوزکر چکی ہے،31 مارچ سےقبل ملک کے ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن مکمل کی جائےگی۔

  • انسداد کورونا مہم ، ویکسی نیشن مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    انسداد کورونا مہم ، ویکسی نیشن مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویکسی نیشن مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسی نیشن مراکز کی تعداد 14 کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کے لیے تیاریاں جاری ہے ، وفاقی دارالحکومت میں ویکسی نیشن مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اسلام آبادمیں کورونا ویکسی نیشن مراکزکی تعداد 14 کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مراکزکی تعداد میں اضافےکافیصلہ عوامی سہولت کےپیش نظرکیاگیا، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں ویکسی نیشن مراکزقائم ہیں، اسلام آباد کے 6سرکاری اسپتالوں میں ویکسی نیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں پمز ،سی ڈی اے اسپتال ، پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ اسپتال ، سوشل سیکورٹی اور نرم اسپتال شامل ہیں۔

    اسلام آباد کے 5دیہی ، بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی، بہارہ کہو،سہالہ،ترلائی کے دیہی، شاہ اللہ دتہ، تمیر کے مراکز صحت سمیت سی ڈی اے کےآئی 8 اور ایف 11 میڈیکل سینٹرز میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔

    اسلام آباد کےکورونا ویکسی نیشن مراکزکے عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، ہرکورونا ویکسی نیشن مراکز پر 3رکنی عملہ تعینات ہو گا ، وفاقی کورونا ویکسی نیشن مراکز کی نگرانی وزارت صحت کرے گی۔