Tag: انسٹاگرام اسٹوری

  • مغل بادشاہ اورنگزیب کی پوسٹ لگانے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر

    مغل بادشاہ اورنگزیب کی پوسٹ لگانے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر

    مغل بادشاہ اورنگزیب سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری لگانے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور پولیس اسٹیشن شکایت درج کروانے پہنچ گئے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق وشو ہندو پریشد کے ضلعی عہدیدار پرکاش اوم شنکر پانڈے نے اورنگزیب کی انسٹا گرام اسٹوری پوسٹ کرنے پر شکایت درج کروائی، جس پر بھنڈارہ پولیس نے مسلم نوجوان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

    پانڈے کا کہنا تھا کہ شعیب شیخ نامی مسلم نوجوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اورنگزیب کی2 اسٹوریز اپ لوڈ کیں جو ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی اور اشتعال انگیز ہیں۔

    شعیب نے پہلی ’اسٹوری‘ میں، چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر کے ساتھ ’’بادشاہ تو بہت سارے تھے..!” کا کیپشن لکھا، بعدازاں مغل بادشاہ اورنگزیب کی تصویر پوسٹ کی گئی جس میں لکھا گیا کہ ’’لیکن باپ ایک ہی تھا..!‘‘

    اسٹوری میں مزید لکھا گیا کہ ’’نہ سز ا نہ معافی، تمہارا سسٹم پھاڑنے کے لیے صرف حضرت اورنگزیب عالمگیر کا نام ہی کافی ہے‘‘، اس اسٹوری میں ’’باپ ہی باپ رہے گا‘‘ کا گانا بھی لگایا گیا۔

    پانڈے نے اپنی شکایت میں شعیب شیخ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کی جبکہ اورنگزیب کی بالادستی ظاہر کرکے ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

    وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے تقریباً 200 کارکن بھی پولیس اسٹیشن میں موجود رہے اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کے خلاف کیس درج کیا جائے اور اسے گرفتار کیا جائے۔

    پولیس نے کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے رات گئے نوجوان شعیب شیخ کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

  • اداکارہ سارہ خان کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

    اداکارہ سارہ خان کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

    پاکستان کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے علیل ہونے کی خبروں کے بعد مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں  انہوں نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’جب اس طرح کا وقت آتا ہے تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ مداح اور دوست ہمارے لیے کتنے معنی رکھتے ہیں، تمام محبتوں اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

    اداکاری سارہ خان نے اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ میں اب گھر میں ہوں اور بہتر محسوس کررہی ہوں۔

    اس کے علاوہ سارہ خان نے مزید لکھا کہ ’جب آپ کے پاس فلک شبیر جیسا شوہر ہو تو کس کو ڈاکٹر کی ضرورت ہے، الحمداللہ‘, تاہم اس حوالے سے جورے نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں نے سپتال کیوں گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو سارہ خان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ خان کی میڈیکل چیک اپ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں اداکارہ کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    سارہ خان کی شیئر کردہ تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ ایم آر آئی یا سی ٹی اسکین سمیت اسی طرح کے کسی دوسرے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بستر پر موجود ہیں۔

    فلک شبیر نے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔

    واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ’’کمال ہے یار بچے بڑے اور سمجھدار ہو گئے‘‘ سلمان خان نے یہ پیغام کس کیلیے جاری کیا؟

    ’’کمال ہے یار بچے بڑے اور سمجھدار ہو گئے‘‘ سلمان خان نے یہ پیغام کس کیلیے جاری کیا؟

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مسٹر پرفیکٹ کی صاحبزادی اِرا خان کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے۔

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے عامر خان کی صاحبزادی اِرا خان کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کی، اِرا خان ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے کام کر رہی ہیں۔

    بالی وڈ کے بھائی سلمان خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر نے لکھا کہ ’کمال ہے یار، بچے بڑے ہوگئے، بڑے مضبوط ہوگئے ہیں اور بڑے سمجھدار بھی، خدا آپ پر مہربان ہو بیٹا‘۔

    اِرا خان نے چند سال پہلے ’اگستو فاؤنڈیشن‘ قائم کی تھی جس کا مقصد ذہنی شہریوں کو صحت سے متعلق مدد فراہم کرنا، ان کو بہتر جسمانی صحت اور اپنی ذات میں موجود صلاحیتوں کو درست انداز میں بروئے کار لانے کو فروغ دینا تھا۔

    2021 میں اِرا خان نے اس فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

  • عائشہ ملک کی فیملی کے ساتھ نئی تصویر وائرل

    عائشہ ملک کی فیملی کے ساتھ نئی تصویر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابق معروف اداکارہ عائشہ عقبیٰ ملک نے دلچسپ کیپشن کے ساتھ اپنی فیملی کی تصویر شیئر کی ہے۔

    عائشہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کی جس میں وہ شوہر اور دونوں بچوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    تصویر میں پوری فیملی گھر میں عام پہننے والے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہی ہے۔

    عائشہ نے کیپشن لکھا، کوئی بھی تیار نہیں ہونا چاہتا تھا۔

    یاد رہے کہ بے شمار مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائشہ سنہ 2018 میں میجر عقبہ ملک سے رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

    جوڑے کے 2 بچے بھی ہیں، عائشہ اکثر اپنی فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔