Tag: انسٹاگرام تصاویر

  • ثنا جاوید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    ثنا جاوید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید آج کل بیرونِ ملک اپنے دوسرے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں سوئٹزرلینڈ کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی نئی تصویروں کے پوسٹ کو مختلف ایموجیز کا کیپشن دیا ہے جن میں بادل، پہاڑ، سفید دل اور لائٹ شامل ہے۔

    ثنا جاوید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کرنے والی یہ جوڑی لائم لائٹ میں آ گئی ہے اور ان شخصیات کی شہرت میں بھی پہلے سے اضافہ ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں اس جوڑے پر اپنے اپنے پہلے ہمسفر کو چھوڑنے پر تنقید کی جاتی ہے وہیں اِن کے کروڑوں کی تعداد میں مداح اور خیرخواہ بھی موجود ہیں۔

  • کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں کترینہ کیف نے روایتی بھارتی لباس پہنے اپنی چند تصاویر شیئر کیں ہیں، جن میں انہیں لہنگے میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کی یہ تصاویر  مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی ہے جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے سج دھج کر شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    کترینہ کیف نے اس تقریب میں لہنگا چولی زیب تن کیا جس پر بنا سنہرے دھاگے کا بھاری کام اداکارہ کے حسن کو مزید دلکش بناتا نظر آرہا ہے۔

    ان وائرل تصاویر کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں اس کے علاوہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • وشما فاطمہ کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    وشما فاطمہ کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیر سپاٹے کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    وشما فاطمہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے تھائی لینڈ میں سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    واضح رہے کہ وشما فاطمہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    اداکارہ کے شوہر سبحان اعوان نے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’عمر‘ کا کردار ادا کیا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، ندا ممتاز ودیگر شامل تھے۔

  • کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں کترینہ کیف نے روایتی بھارتی لباس پہنے اپنی چند ایک تصاویر شیئر کیں ہیں، جن میں انہیں  پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    اداکارہ نے پیلے ساڑھی کی مناسبت سے انہوں نے ہاتھوں میں کنگن اور ماتھے پر بندی بھی لگا رکھی ہے جو ان کے حسن و خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

    ان وائرل تصاویر کو اب تک سوشل میڈیا پر 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں اس کے علاوہ عوام کا ان کی اس حسین تصاویر پر کیا کہنا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔