Tag: انسٹاگرام صارفین

  • انسٹاگرام صارفین کیلیے بڑی سہولت دوبارہ متعارف

    انسٹاگرام صارفین کیلیے بڑی سہولت دوبارہ متعارف

    دنیا بھر میں مقبول وڈیو شیئرنگ کے معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے پرانے فیچر کو دوبارہی فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے انسٹاگرام کے سربراہ نے کچھ روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ایپلی کیشن پر 2019 میں ختم کیے گئے فیچر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام ایپ صرف تفریحی مواد دیکھنے کی ہی جگہ نہ ہو بلکہ یہ ایسا پلیٹ فارم بنے جہاں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ رہ سکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اب جب آپ ریلز ٹیب پر جائیں گے تو آپ کو ایک خصوصی فیڈ نظر آئے گی جہاں وہ ریلز شامل ہوں گی جو آپ کے دوستوں نے پسند کی ہیں یا ان پر کوئی کمنٹ کیا ہے۔ آپ اوپر دائیں کونے میں جا کر براہ راست ان سے گفتگو بھی شروع کرسکتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر نصف دہائی قبل ختم کیے گئے اس فیچر کو واپس متعارف کرانے کا مقصد ایپ صارفین کو اپنے دوستوں کی پسند سے متعلق آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔

    اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسے ابتدائی طور پر صرف چند ممالک میں متعارف کروا رہے ہیں تاہم اسے جلد ہی مزید ممالک میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

  • انسٹاگرام صارفین کی سہولت کیلیے اہم اپ ڈیٹ

    انسٹاگرام صارفین کی سہولت کیلیے اہم اپ ڈیٹ

    سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ڈائریکٹ میسیجز کو ترتیب اور فلٹر کرنے میں آسانی ہوگی۔

    اس حوالے سے ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹاگرام نے گزشتہ روز اپنے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جو اُن لوگوں کے لیے تجربے کو بہتر بنائے گی جو بہت زیادہ ان باؤنڈ میسیجز وصول کرتے ہیں۔

     ایپ نئے ٹولز متعارف کرا رہی ہے جو صارفین کو اُن "میسیج ریکویسٹس” کو ترتیب اور فلٹر کرنے کی سہولت دے گی، یعنی وہ پیغامات جو مرکزی ان باکس میں نہیں آتے بلکہ صارف کے مقرر کردہ کنٹرولز کی بنیاد پر الگ ہوتے ہیں۔

    یہ نئے ٹولز صارفین کو میسیج ریکویسٹس کو فالوورز کی تعداد، تصدیق شدہ اکاؤنٹس، برانڈز، تخلیق کاروں اور دیگر عوامل کے لحاظ سے ترتیب دینے اور فلٹر کرنے کی سہولت دیں گے۔

    اس سے تخلیق کاروں کو اُن اعلیٰ ترجیحی پیغامات کو بہتر طور پر شناخت کرنے میں مدد ملے گی، جو اُن کے کاروبار اور تعلقات پر اثر ڈال سکتے ہیں اور جن کا جواب دینا ضروری ہو سکتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ اسٹوری ریپلائیز کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایک ہی جگہ اسٹوری ریپلائیز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

    کمپنی کے مطابق یہ تبدیلیاں دنیا بھر کے صارفین کی آرا کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں جن کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ڈی ایمز کو منظم رکھنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔

    انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اگرآپ ریکوئسٹ ان باکس پر جائیں تو وہاں کئی بار متعدد میسجز موجود ہوتے ہیں، اسی لیے ہم نے انہیں فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

  • انسٹاگرام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    انسٹاگرام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس کے بعد صارفین پوسٹ کو شیڈول بھی کرسکیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے شیڈولر نامی فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، یعنی اب ایپ کے اندر پوسٹس کو شیڈول کرنا ممکن ہوگیا ہے جو بزنس اور کریئٹرز اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا۔

    اب تک انسٹاگرام میں پوسٹ شیڈول کرنے کے لیے میٹا کے کریئٹر اسٹوڈیو کی مدد لینا پڑتی ہے مگر اب کریئٹرز اور بزنس اکاؤنٹس ریلز اور تصاویر کو ایپ میں ہی 75 دن کے لیے شیڈول کر سکیں گے۔

    اس فیچر کی آزمائش گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کروایا گیا ہے مگر اب بھی اسے محدود ہی خیال کیا جا سکتا ہے۔

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اہل صارفین کو پوسٹ اپنے فالوورز سے شیئر کرنے سے قبل ایڈوانسڈ سیٹنگز میں جانا ہوگا۔

    وہاں شیڈول پوسٹ کے آپشن پر کلک کر کے اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا، اس کے بعد واپس پوسٹ پر جائیں اور شیڈول پر کلک کریں۔

    ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا یا نہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔